علی پور:مظفر گڑھ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور علی پور کے علاقے جگمل میں دسویں جماعت کے طالب علم کو مبینہ طور پر مالک مکان نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا اور اس کی لاش کو درخت سے لٹکا کر لڑکے کے ’قتل‘ کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقتول لڑکے کے اہلخانہ نے بتایا کہ دسویں جماعت کا 15سالہ طالب علم محسن اپنی بکریاں چرا رہا تھا کہ ان میں سے ایک فیض غزلانی کے کھیت میں گھس گئی۔
اہل خانہ نے الزام لگایا کہ مشتعل زمیندار نے لڑکے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے غزلانی نے اپنے نوکروں کی مدد سے مقتول کی لاش کو درخت سے لٹکا دیا تاکہ واقعہ خودکشی لگ سکے جبکہ لاش کے پاس سے ایک ’جعلی‘ خودکشی کا نوٹ بھی ملا ہے۔
اہل خانہ نے الزام لگایا کہ پولیس ملزم کی حمایت کر رہی ہے اور علی پور کے ڈی ایس پی منور بزدار غزلانی کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کے ’قتل‘ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے غزلانی اور اس کے نوکروں کو پکڑ لیا اور پولیس کو بلایا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ پولیس تقریباً تین گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور مشتبہ افراد کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کی مبینہ جانبداری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سمیت مقامی لوگوں نے مظاہرہ کیا اور ملزم اور اس کے نوکروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
تاہم ضلعی پولیس افسر نے بعد میں ڈان کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مقدمے کی تفتیش میرٹ پر کی جا رہی ہے۔
پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کی قانونی کارروائی میں تاخیر کی وجہ سے مقتول کی لاش اسپتال میں پڑی ہے۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
تازہ خبریں:
- مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
- حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
- اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
- شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
- ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
- ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
- ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
- مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

