Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : برفباری اور پہلا سویلین بلڈوزر
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : برفباری اور پہلا سویلین بلڈوزر

ایڈیٹرجنوری 10, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

80 برس سے اوپر کے کسی بھی دیسی بزرگ کے ساتھ گھڑی دو گھڑی حال احوال کریں۔ گفتگو کے ساتویں منٹ میں وہ ایک جملہ ضرور دہرائے گا کہ ’انگریز کا دور اچھا تھا۔ انصاف تھا۔ نظام تھا۔‘
گویا اس بزرگ کے نظریے سے نوآبادیاتی دور کا انصاف و انتظام آزادی کے نام پر رچنے والی طوائف الملوکی سے کہیں بہتر تھا۔پس ثابت ہوا کہ ریاستی ترجمان بھلے تا قیامت ’ہم آزاد ہیں اور ہم ایک ہیں‘ کی رٹ لگاتا رہے مگر رٹے سے تو حقیقت نہیں بدلتی۔ریاست کا من بھاتا بیانیہ ہے کہ سب پاکستانی خود کو بلا تفریق صرف پاکستانی سمجھیں اور اردو بولیں۔
یہ ہدف بہت آسانی سے اگلے دس برس میں حاصل ہو سکتا ہے اگر ریاست بھی عام آدمی کی سندھیت، پنجابیت، پشتونیت، سرائیکیت، بلوچیت یا دیگر نسلی و لسانی و علاقائی شناختوں کا بنیادی احترام کرنا سیکھ لے یا ان شناختوں کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ ساتھ اس سے نصف عزت ہی عطا کر دے جتنی وہ موہنجو دڑو، کے ٹو اور مینارِ پاکستان کو دیتی ہے۔
ہمیں ایک مثالی وفاقی ریاست بننے کا بچپن سے شوق ہے مگر ہم کتنی آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ احترامِ آفاقیت سے ہی مثالی وفاقیت پیدا ہو سکتی ہے مگر وفاقیت آفاقیت کو جنم نہیں دے سکتی۔
ریاست کب سمجھے گی کہ علاقوں، قوموں اور زبانوں کا بالرضا اشتراک ہی ریاست پیدا کرتا ہے۔ ان علاقوں، قوموں اور زبانوں کو لگاتار حب الوطنی کے معنی سمجھانا ایسے ہے جیسے پیٹ سے پیدا ہونے والا بچہ ہوش سنبھالتے ہی ماں سے کہے کہ میں تیری حفاظت کروں گا۔ریاست چاہتی ہے کہ عام شہری ہر طرح کی انتہا پسندی مسترد کر کے مذہب کی آفاقی اقدار اپنائے۔
عام آدمی کبھی بھی انتہا پسند نہیں ہوتا۔ ہم نے تو یہی سنا ہے کہ جو حکمران کا نظریہ ہوتا ہے وہی بتدریج رعایا کا مذہب بن جاتا ہے۔ریاست جھوٹ کو نوازے گی اور سچ کو سزا دے گی تو قوم بھی راتوں رات منافق بن جائے گی۔ ریاست سائنسی سوچ اپنائے گی تو فرد بھی اپنا دماغ لڑانے کی جانب مائل ہونے لگے گا۔ ریاست عسکریت کی پیٹھ پر ہاتھ رکھے گی تو بچہ بھی کھلونوں میں پلاسٹک کی بندوق یا چوبی تلوار پسند کرنے لگے گا۔
ریاست اشرافیہ کے ساتھ ساتھ مفلوک الحال کو بھی یاد رکھے گی تو عام آدمی بھی خدا ترسی کی طرف منقلب ہونے لگے گا۔ ریاست ہر عقیدے کا احترام کرے گی تو عام آدمی بھی وسیع المشرب ہوتا چلا جائے گا۔ ریاست اگر کسی ایک فرقے یا گروہ یا فقہہ کا ہاتھ پکڑے گی تو عام آدمی بھی ہر دوسرے نظریے اور فرقے کو سنگساری نگاہوں سے دیکھنا شروع کر دے گا۔
ریاست کا خواب ہے کہ جمہوریت پھلے پھولے، سب آئین کے مطابق چلیں، عدالتیں تیز رفتار انصاف کریں، عام آدمی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ خواب تو بہت اچھا ہے مگر مجھے اسرار الحق مجاز سے منسوب یہ بات یاد آ رہی ہے کہ ہندوستان میں انقلاب کب کا آ چکا ہوتا تاہم راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود کیمونسٹ پارٹی ہے۔
ریاست چاہتی ہے لوگ ایمانداری سے ٹیکس دیں مگر اس کا جواب خود ریاست کے پاس بھی نہیں کہ جو ٹیکس جمع ہوتا بھی ہے وہ کہاں جاتا ہے اور جو ٹیکس دیتا ہے اس سے کیوں نہیں پوچھا جاتا کہ تیرا ٹیکس ریاست کہاں خرچ کرے۔
دفاعی ضرورت کے لیے جدید ٹینک ضرور چاہیے مگر مہنگے سے مہنگا ٹینک بھی گلی پکی نہیں کر سکتا اور جنگیں تاحیات نہیں چلتیں۔ زندگی البتہ تاحیات چلتی ہے۔
پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی قوت ضرور بننا چاہیے مگر روٹی بھی پندرہ روپے کی نہیں ملنی چاہیے۔یہ خواب دیکھنا ریاست کا حق ہے کہ پاکستان اگلے دس برس میں معاشی ٹائیگر بن کر ابھرے۔ اس سے پہلے کتے کے کاٹے کی ویکسین بھی مقامی طور پر تیار کرنے کا ہدف حاصل کرنے میں بھی کوئی برائی نہیں۔
ریاست کا خواب ہے کہ جو بہترین پاکستانی دماغ بیرونِ ملک منتقل ہو گئے ہیں وہ وطن واپس آ کر اس کی ترقی میں ہاتھ بٹائیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ ریاست جبری لاپتگان کو بھی کچھ ایسی ہی پیشکش کرے۔
ریاست کا خواب ہے کہ پاکستان اربوں ڈالر سیاحت سے کمائے۔ بھلا کون اس خواب کا حمایتی نہ ہو گا۔تو پھر آیے اس کی ابتدا برفباری میں بند ہونے والے راستے کھولنے کے لیے پہلے سویلین بلڈوزر کی خریداری سے کر لیتے ہیں۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برفباری
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleقازقستان میں تیل مہنگا ہونے پر ہنگامے : 164 افراد ہلاک
Next Article وجاہت مسعودکا کالم:جمہوریت کے بغیر پائیدار انسانی ترقی ممکن نہیں
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے گرم علاقوں میں برسوں بعد ’غیرمتوقع‘ برفباری: بعض مقامات پر 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جنوری 23, 2026

35 سال بعد چمن بھر میں شدید برف باری، سندھ اور پنجاب میں بارش۔۔ موسم سرد ہوگیا

جنوری 22, 2026

بلوچستان میں بارش اور برف باری سے تین افراد ہلاک : راستے بند ہو گئے

دسمبر 31, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.