Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حریف جماعتوں کی برتری
اہم خبریں

خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی حریف جماعتوں کی برتری

ایڈیٹردسمبر 20, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پشاور:قبائلی اضلاع کے انضمام کے بعد خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے پہلے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میدان ہارتی دکھائی دے رہی ہے کیونکہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کئی محاذوں پر برتری میں ہے جس میں پشاور کے میئر کا انتخاب بھی شامل ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق چھ سال کے وقفے کے بعد اتوار کو منعقد ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں تشدد اور حملوں کے چند واقعات ہوئے جن میں 5 افراد ہلاک جبکہ کچھ پولنگ اسٹیشنز کو تباہ کر دیا گیا۔
میئر/چیئرمین کے ابتدائی مرحلے کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار63 تحصیل کونسلوں میں اپنے حریفوں سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کو صوبے کے کچھ حصوں میں دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جہاں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اپنی طاقت دوبارہ حاصل کرتی نظر آرہی ہیں۔
پشاور کے ابتدائی غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی (ف) کے امیدوار 7 کونسلوں میں سے 3 میں آگے ہیں جبکہ دو، دو تحصیلوں میں پی ٹی آئی اور اے این پی آگے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 17 اضلاع کے ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشن قائم کیے تھے جبکہ کچھ علاقوں میں گڑبڑ کی وجہ سے ووٹنگ ملتوی کرنی پڑی، جن میں باجوڑ میں خودکش دھماکا، بنوں میں پولنگ عملے کا اغوا، کرک میں تصادم اور کوہاٹ میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر ہجوم کا حملہ شامل ہے۔
تاہم، ای سی پی کے دو مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کی وجہ سے مجموعی انتظامات 2015 کے انتخابات کے مقابلے میں بہتر تھے۔
صوابی میں پی ٹی آئی کو دھچکا لگا کیونکہ صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا بلند اقبال تحصیل رزڑ میں اے این پی کے امیدوار غلام حقانی سے ہار گئے۔
تحصیل ٹوپی اور لاہور میں جے یو آئی ف اور پاکستان مسلم لیگ نواز برتری حاصل کر رہی ہیں جبکہ تحصیل صوابی کے نتائج نامعلوم وجوہات کی بنا پر مؤخر کر دیے گئے، چارسدہ ضلع کی تین تحصیلوں میں سے بھی دو میں جے یو آئی (ف) کو برتری حاصل ہے۔
مردان میں اے این پی کے امیدوار میئر کی نشست کے لیے اپنے حریفوں سے کافی آگے ہیں جب کہ کاٹلنگ اور تخت بائی تحصیلوں میں جے یو آئی (ف) کو برتری حاصل ہے اور مردان کی تحصیل گڑھی کپورہ اور رستم کے نتائج کا انتظار ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی شہر نوشہرہ میں ان کے صاحبزادے اسحٰق خٹک ایک تحصیل میں آگے جبکہ دو دیگر تحصیلوں میں اے این پی کے امیدوار آگے ہیں۔
ہری پور کی تحصیل خان پور اور غازی میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اپنے حریفوں پر سبقت لے گئے جبکہ تحصیل ہری پور میں ایک آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہے۔
خیبر میں نو تشکیل شدہ تحریک اصلاح پاکستان کو تحصیل لنڈی کوتل اور جمرود میں برتری حاصل ہے جبکہ تحصیل باڑہ میں جے یو آئی (ف) اپنے حریفوں سے آگے ہے، باجوڑ میں جے یو آئی (ف) اور جے آئی بالترتیب خار اور ناوگئی تحصیلوں میں برتری حاصل کر رہے تھے۔
اسی طرح بالائی مہمند اور خوایزئی تحصیلوں میں جے یو آئی (ف) کو برتری حاصل تھی جبکہ تحصیل لوئر مہمند میں اے این پی کو برتری حاصل تھی۔
بنوں کی دو تحصیلوں پر پی ٹی آئی کا غلبہ ہے جبکہ دیگر دو تحصیل کونسلوں میں جے یو آئی (ف) اور ایک آزاد امیدوار آگے ہے۔
ڈیرہ اسمٰعیل خان کی چار تحصیلوں میں پی ٹی آئی، جے آئی، جے یو آئی (ف) اور پی پی پی کے امیدوار ایک ایک نشست پر آگے ہیں جبکہ پانچویں تحصیل پر ایک آزاد امیدوار آگے ہے۔ لکی مروت میں دو تحصیلوں میں آزاد امیدوار آگے جبکہ تیسری تحصیل میں جماعت اسلامی کے امیدوار آگے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق کے پی کے 17 اضلاع میں مجموعی طور پر 2 ہزار 32 امیدوار پہلے ہی وی سی این سی کی نشستوں پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، جن میں 217 جنرل کونسلرز، 876 خواتین، 285 کسان، 500 نوجوان اور 154 اقلیتی نشستیں شامل ہیں۔
کے پی کے 17 اضلاع یعنی بونیر، باجوڑ، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، ڈیرہ اسمٰعیل خان، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، مہمند، مردان، چارسدہ، ہنگو اور لکی مروت میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار ووٹرز ہیں، جن میں 70 لاکھ مرد اور 55 لاکھ خواتین شامل ہیں۔
قبل ازیں وفاق کے زیر انتظام رہنے قبائلی علاقوں خیبر، مہمند اور باجوڑ کے اضلاع میں پہلی مرتبہ مقامی حکومتوں کے انتخابات ہوئے ہیں۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنصرت جاویدکا تجزیہ:افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس
Next Article لیگ اسپنر یاسر شاہ پر کم سن لڑکی کے ریپ میں معاونت کا الزام : مقدمہ درج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.