Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عمار غضنفر کا کالم : وکلاء گردی اور بے فیض نعرے
لکھاری

عمار غضنفر کا کالم : وکلاء گردی اور بے فیض نعرے

ایڈیٹرنومبر 21, 20212 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Ali Ahmed Kurd
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وکلاء گردی کی اصطلاح یونہی زبان زدِ عام نہیں ہوئی۔ ججوں کی مار پیٹ سے لے کر ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ تک کے واقعات تو آپ تک میڈیا کے ذریعے پہنچتے ہی رہتے ہیں۔ معاملہ اگر یہیں تک محدود رہتا تو غنیمت تھا۔ مگر اب تو حد ہی ہو گئی۔ سب حدود پار کرتے ہوئے نوجوان وکلاء نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران معزز چیف جسٹس و دیگر جج صاحبان کی موجودگی میں ببانگِ دہل آزادی کا مطالبہ کر ڈالا۔ نہ صرف یہ کہ مطالبہ کیا، بلکہ اس مطالبے کو با آوازِ بلند بارہا دہرایا۔ اور تو اور، شدتِ جذبات سے مغلوب ہو کر چند حاضر سروس افراد کا نام بھی لے ڈالا۔ اب بھلا اس سے بڑھ کر وکلاء گردی اور کیا ہوگی؟ یہ سب شرارت علی احمد کرد کی تھی۔ ان کردوں نے عراق میں کیا کم شورش برپا کی ہے کہ اب سرزمینِ پاک میں بھی فساد کرانے کے درپے ہیں؟
کوئی ان وکلاء سے یہ پوچھے کہ جس قدر آزادی ان کو میسر ہے، اس سے بڑھ کر یہ اور کیا آزادی چاہتے ہیں؟ ہم تو ہمیشہ ان کو دیکھ کر رشک ہی کرتے آئے ہیں، کہ کس آزادی سے پریکٹس کرتے ہیں۔ ہماری طرح پیروں میں ملازمت کی بیڑیاں نہیں۔ سچ ہے کہ انسان نا شکرا واقعہ ہوا ہے۔ بجائے یہ کہ قدرت کی اس نعمت کا شکر بجا لاتے، مزید آزادی کا مطالبہ کرنے لگے۔ آزادی کی بھی کچھ حدود و قیود ہوا کرتی ہیں۔ جتنی آزادی میسر ہے، اسی کو غنیمت جانیں۔ جب چاہا کسی کو گھیر کر دو چار ہاتھ جڑ دیے۔ جج صاحب سے نالاں ہوئے تو ان کی ہلکی پھلکی گوشمالی کر دی۔ ہسپتال کے انتظامات میں کچھ کمی پائی تو اس کے عملے کو پیار سے سمجھا دیا۔ اس قدر آزادی بھلا اور کن شعبہ ہائے زندگی سے منسلک افراد کو میسر ہے؟
دوسری جانب یہ کرد صاحب کو دیکھیے کہ اپنی لیڈری چمکانے کے چکر میں عدالتوں سے فراہمیء انصاف میں تاخیر کی دہائیاں دینے لگے۔ چیف جسٹس صاحب برا مان جانے میں حق بجانب تھے۔ کم از کم ان کی موجودگی کا لحاظ تو کرنا چاہیے تھا۔ عدالتوں نے انصاف کی شفاف اور بروقت فراہمی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا؟ نہ صرف یہ کہ بغیر کسی دبا ؤ میں آئے کرپٹ حاکمِ وقت کو سزا سنائی، بلکہ دل پر پتھر رکھتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس شوکت صدیقی جیسے اپنے ہی بھائی بندوں کے خلاف بھی فیصلے دیے۔ اب ایسی مثالیں قائم کرنے کے بعد بھی عدلیہ کی کارکردگی پر سوال اٹھایا جائے تو چیف صاحب کا غم و غصہ بے جا تو نہیں۔
پھر دلیل یہ لائی گئی کہ عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی عدلیہ ایک سو چھبیسویں درجے پر ہے۔ عالمی درجہ بندی کے مطابق تو لاہور بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست ہے۔ اور کیا آپ جانتے ہیں کہ عالمی درجہ بندی میں کرپشن، انسانی حقوق، آزادیء صحافت اور عوتوں پر تشدد جیسے معاملات میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ تو کیا اب ہم مغربی دنیا کی جانب سے کی گئی تعصب پر مبنی ان سب درجہ بندیوں کو تسلیم کرلیں؟ پاکستان تو یوں بھی اسلام کا قلعہ اور پہلی ایٹمی طاقت ہونے کے باعث غیروں کی نظر میں کانٹے کی مانند کھٹکتا ہے۔ تو آپ یہ تصور کیجیے کہ پاکستان کی آزاد عدلیہ سے وہ کس قدر تکلیف محسوس کرتے ہوں گے؟ اب آپ کی ذہانت کا معیار یہ رہ گیا ہے کہ آپ اغیار کی جانب سے کی گئی اس درجہ بندی کو لے کر اپنی ہی عدلیہ پر چڑھ دوڑیں گے؟ کچھ تو سمجھ داری سے کام لیجیے۔
باقی رہ گئے آزادی کے نعرے۔ تو فیض کا چشمہ آج بھی جاری و ساری ہے۔ ہاں مگر بے ادب ہمیشہ بے فیض ہی رہتے ہیں۔ آزادی مانگنی ہے تو ان کرپٹ اور نا اہل سیاستدانوں سے مانگیں جنہیں آپ لوگ ہی ووٹ دے کر اپنے سر پر سوار کیے رکھتے ہیں۔ اداروں کا بھلا سیاست سے کیا کام؟

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

وکلاء
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنواز شریف کوواپس لانے کے لیے برطانیہ کے ساتھ معاہدے کوحتمی دے دی گئی
Next Article عقیل عباس جعفری کی تحقیق:فیض احمد فیض نے ’مجھ سے پہلی سی محبت مری محبوب نہ مانگ‘ کس کی یاد میں لکھی تھی؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لاہور ہائیکورٹ بار میں خواتین چھا گئیں : 150 سال میں پہلی بار جنرل سیکریٹری کی نشست جیت لی

فروری 25, 2023

پاکستان بار کونسل میں بلوچستان کو نمائندگی نہ دینے پر چھے اراکین کا احتجاج

جنوری 27, 2023

سلمان عابدکا کالم: پر تشدد رجحانات پرمبنی بیانیہ

فروری 13, 2021

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ ستمبر 22, 2026
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی ستمبر 22, 2026
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا ستمبر 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.