Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جان بچانے کے طریقے!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جان بچانے کے طریقے!

ایڈیٹرنومبر 14, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جان کی حفاظت تو شریعت کی رو سے بھی ضروری ہے چنانچہ ہمیں چاہئے کہ اپنی جان بچانےکےلئے منہ بندرکھیں کیونکہ شہر میں گردو غبار بہت ہے اوریوں ہم گردوغبار سے محفوظ رہیں گے۔ البتہ منہ اگر مکمل طور پر بند رکھنا ممکن نہ ہو تو درمیان میں تھوڑا بہت کھول بھی لیں تاکہ کم سے کم گرد و غبار اندر جائے۔ جین مت کے پیروکار منہ پر کپڑا باندھ کر گھروں سےنکلتے ہیں۔ عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ فضا میں موجود کیڑوں مکوڑوں کو بھی جو بلاوجہ منہ میں چلے جاتے ہیں، ہلاک نہیں کرنا چاہتے۔ حالانکہ حقیقت حال یہ ہے کہ وہ ان کی جان بچانےکے علاوہ روزانہ اس پائو بھر مٹی سے محفوظ رہتے ہیں جو منہ کھولنے سے معدوں میں پہنچ کر جم جاتی ہےویسے بھی ’’منہ کھولنے‘‘ سے جس فساد ِ خلق کا اندیشہ ہوتا ہے اس سے بھی انسان بچ جاتا ہے ۔
ویسے میرے نزدیک اگر مزید احتیاط مقصود ہو تو سروں پر بھی کس کر رومال باندھ کر گھر سے نکلنا چاہئے کہ ایک تو ہوا تیزچلنے کی صورت میں سر ننگا نہیں ہوتا اور دوسرے سر میں خاک نہیں پڑتی۔ ہمارے سکھ بھائی تو اس سلسلے میں بہت محتاط ہیں وہ سر بھی باندھ کر رکھتے ہیں، منہ کو بھی مونچھوں اور داڑھی سے ڈھانپے رکھتے ہیں اور کچھا بھی پہنتے ہیں۔ ان سطور میں سر پر دستار باندھنے کامشورہ میں نےاس لئے نہیں دیا کہ ان دنوں کچھ میڈیا پرسنز سروں پر دستار نہیں رہنے دیتے۔ تاہم سر پر ٹوپی ضرور ہونی چاہئے کہ آج کل بہت سے سروں پر اورسر کے اندر بھی کچھ نظر نہیں آتا۔
میرے ایک دوست کو ایک دفعہ ’’بال چڑ‘‘ ہو گیا۔ جس کی وجہ سے اس کے سر کے بال گرنا شروع ہوگئے اس نے اپنے ایک ہمسائے کو یہ صورتحال بتائی تو ہمسائے نے اسے ایک طبیب کا پتہ دیااور کہا کہ ان کے پاس جاؤ کیونکہ میرے ایک عزیز دوست کو بھی ’’بال چڑ‘‘ ہو گیا تھامگر اللہ نے بڑا کرم کیا۔ دوست طبیب کے پاس گیا۔ اس نے میرے دوست سے کہا تم پنج وقت نماز پڑھاکرو اور سر پر ٹوپی رکھاکرو، چنانچہ اس نے ایساہی کیا۔ اس پر میرے دوست نے اپنے ہمسائے سے پوچھا کہ اس سے تمہارے دوست کا ’’بال چڑ‘‘ ٹھیک ہوگیا؟ہمسائے نے کہا کہ اللہ نے بڑا کرم کیا۔ ’’بال چڑ‘‘ تو ٹھیک نہیں ہوا مگر میرا وہ دوست اب پنج وقت نماز پڑھتا ہے اور سر پر ہمیشہ ٹوپی رکھتا ہے۔ مگر سچ پوچھیں تو مجھے ایسے طبیب بالکل اچھے نہیں لگتے جو بدعنوانیوں کا ’’بال چڑ‘‘ تو جوں کا توں رہنے دیں اور سارا زور نماز پڑھنے اور سر پر ٹوپیاں پہنانے میں صرف کردیں۔
خیر یہ بات تو یونہی درمیان میں آگئی۔ میں تو ان سطور میں جان بچانے کےطریقوں پر روشنی ڈال رہا تھا، سو جان بچانے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ کھانا ہمیشہ اعلیٰ دسترخوان پر کھایا جائے۔ چھوٹے موٹے لوگوں کے ساتھ، چھوٹے موٹے ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھاناکھانے سے پیٹ کی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں کیونکہ یہ کھانا حفظان صحت کے اصولوں کےمطابق نہیں ہوتا۔ بڑے لوگوں کا ہم نوالہ و ہم پیالہ ہونے سے کم از کم پیٹ کی بیماریاں نہیں ہوتیں۔ صرف دل کی بیماری کا اندیشہ ہے اوربقول اقبال:ؒ
فیصلہ تیرا تیرے ہاتھوں ہے دل یا شکم؟
مگر اقبالؒ کی سبھی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیناچاہئے میں یوں بھی یہاں جان بچانےکی بات کررہا ہوں۔ روح کی حفاظت کرنے کے طریقے بیان نہیں کر رہا۔ اقبالؒ کی باتوں پر جائیں تو وہ تو:
اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی
جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
ایسی شکم دشمن باتیں بھی کرتا ہے۔ یہ تو شرفا کو بھوکوں مروانے والی باتیں ہیں۔ اس قسم کے رزق سے اگر پرواز میں کوتاہی آتی ہے تو بصورت دیگر ترقی کی ’’پرواز‘‘ ہی ’’کینسل‘‘ ہو جاتی ہے سو جان بچانے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ دسترخوان کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیاجائے!
اور اگر بالفرض محال کسی دوست کو میری طرف سے پیش کردہ جان بچانے کےان طریقوں سے اختلاف ہو اوروہ سمجھتا ہو کہ منہ بند رکھنے اور اعلیٰ دسترخوان کاانتخاب کرنے سے جان بچ جاتی ہے مگرایمان خراب ہوتا ہے تو ان کے لئے بھی میری زنبیل میں ایک مشورہ موجود ہے اور وہ یہ کہ جان بھی بچ جائے گی، ایمان بھی محفوظ رہے گا۔ وہ یوں کہ جب دل سے سارے وسوسے، سارے خدشے اور سارے خوف دور ہوجائیں تو پھر کوئی چیز کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ حتیٰ کہ موت بھی منہ دیکھتی رہ جاتی ہے چنانچہ جان بچانے کا سب سے اعلیٰ طریقہ یہ ہے کہ جان بچانے کا خیال دل سے نکال دیاجائے۔ سو جو دوست میرے اس مشورے کو صائب سمجھیں وہ اپنی زبان پر لگے قفل کھول دیں۔ نیز جس رزق سے پرواز میں کوتاہی آتی ہو اس رزق پر موت کو ترجیح دیں کہ اب تو عمومی دہشت گردی کے علاوہ مذہبی انتہاپسندی، تمام طبقات میں پائی جانے والی کرپشن اور خوف، فساد خلق کی وجہ سے نہ کی جانے والی بہت سی باتوں پر اپنا ردعمل نہ دیئے جانے کی صورت میں ہم میں سے کسی کی جان بھی نہیں بچےگی۔جان بچانے کا کوئی طریقہ ہمارے کام نہیں آئے گا کیونکہ ایسے حالات میں ’’موسیٰ نسیا موت توں، تے اگے کھڑی موت‘‘ والی صورتحال پیدا ہو جایا کرتی ہے!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اردو کی پانچ بہترین کتابیں
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم:ایک آوارہ گرد عالم کا قصہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.