Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » قسور گردیزی محروم طبقوں کی آواز تھے ۔ ان کی فکر کو آگے بڑھایا جائے : آئی اے رحمان
اہم خبریں

قسور گردیزی محروم طبقوں کی آواز تھے ۔ ان کی فکر کو آگے بڑھایا جائے : آئی اے رحمان

ایڈیٹرستمبر 15, 20172 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْملتان : قسور گردیزی محروم طبقوں کی آواز تھے ۔ایک جاگیر دا ر گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی پوری زندگی ان لوگوں کے حقوق کے لیے وقف کیے رکھی جنہیں اشرافیہ اپنا غلام سمجھتی ہے۔ وہ چاہتے تو اقتدار کے ایونواں میں بہت سے منصب بھی حاصل کر سکتے تھے لیکن انہوں نے اپنے لیے دوسرے راستے کا انتخاب کیا۔ آج کے دور میں جب دہشت گردی اور بالا دست قوتوں کے مظالم نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے قسور گردیزی کی فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار نامور صحافی اور دانشور آئی اے رحمان نے ملتان ٹی ہاؤس میں سخن ور فورم کے زیر اہتمام نام ور ترقی پسند سیاستدان د انشور اور شاعر سید قسور گردیزی کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ اور وجاہت مسعود تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں مخدوم جاوید ہاشمی اور خادم حسین سومرو شامل تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر صلاح الدین حیدر،ملک الطاف کھوکھر،مظفر عباس گردیزی،وسیم ممتاز اور حیدر عباس گردیزی نے بھی خطاب کیا۔زاہد حسین گردیزی نے استقبالیہ خطاب کیا ۔ نظامت کے فرائض رضی الدین رضی نے انجام دیے۔آئی اے رحمان نے مزید کہا کہ استحصالی طبقہ ہمارے خلاف متحد ہے لیکن عوام خود کسی رہنما کی تلاش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اسی وقت آئے گی جب مز احمت کا عمل نچلی سطح سے شروع ہو گا۔بلوچستان سے آئے ہوئے نا مور سیاسی رہنما ڈکٹر عبدالحی بلوچ نے کہا کہ بلوچ عوام خود ظلم کا شکار ہیں ان کی آواز دبائی جا رہی ہے ۔آج قسور گردیزی جیسے کسی رہنما کی ضرورت ہے جو ان کے دکھوں کو زبان دے سکے۔مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں نے زمانہ طالب علمی میں قسور گردیزی سے بہت کچھ سیکھا وہ ایک ایسا دور تھا جب نظریاتی اختلاف کے باوجود باہمی احترام اور رواداری کے رشتے مضبوط تھے۔معروف دانشور ، کالم نگاروجاہت مسعود نے کہا کہ آج کے دور میں ہم قسور گردیزی کی فکر کو اس طرح آگے بڑھا سکتے ہیں کہ جن کیلئے کوئی آواز بلند نہیں کرتا ہم ان کی آواز بنیں۔آئین اور قانون کی حکمرانی ہی عوام کی زندگیوں کو خوبصورت بنائے گی۔سندھ سے آئے دانشور خادم حسین سومرو نے کہا کہ قسور گردیزی قومیتی سیاست میں بھی یکساں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے انہوں نے قید و بند کی صعو بتیں برداشت کیں مگر اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا وہ آمریت کے خلاف ایک تواناآواز تھے۔ڈاکٹر صلاح الدین ،ملک الطاف کھوکھر اور وسیم ممتازنے کہا کہ ملتان اپنے اس عظیم سپو ت کو کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔مظفر عباس گردیزی نے کہا کہ ہمیں اپنے والد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور انہی کی وجہ سے ہمارا سر آج بھی فخر سے بلند ہے۔حیدر عباس گردیزی نے کہا کہ قسور گردیزی میرے آئیڈیل تھے میں نے ان کی رفاقت میں سیاسی تربیت بھی حاصل کی اور احترام رواداری،محبت،محروم طبقوں کیساتھ مضبوط تعلق کا درس بھی مجھے قسور گردیزی نے ہی دیا۔زاہد حسین گردیزی نے کہا کہ قسور گردیزی کی فکر ہمیشہ تاریکیوں میں روشن چراغ کی صورت میں ہمارے ساتھ رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ قسور گردیزی کے مضامین اور ان کے بارے میں مختلف دانشوروں کی تحریروں اور انٹرویوز پر مشتمل کتابیں بھی ترتیب کے مراحل میں ہیں جو بہت جلد منظر عام پر آ جائیں گی ۔ تقریب میں ادیبوں ،شاعروں،صحافیوں،وکلاء،سماجی کارکنوں،مزدور رہنماؤں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleحلقۂ حاکمیت کے جھروکوں سے : سَرکشی / حفیظ خان
Next Article حسین سحر کے شام و سحر : کہتا ہوں سچ / شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.