Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد ۔۔ عمار غضنفر
عمار غضنفر

خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد ۔۔ عمار غضنفر

ایڈیٹراگست 14, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عمارت  کی مضبوطی اور تعمیر کا انحصار بڑی حد تک اس کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ اگر بنیاد مضبوط نہ اٹھائی جائے تو عمارت کمزور ہوا کرتی ہے۔اگر بنیاد ہی میں کجی ہو تو اس پر تعمیر کردہ عمارت کی اٹھان کا سیدھا ہونا محال ہے۔ ایسے ہی کسی تحریک کی ابتدا میں پسِ پردہ سوچ اور عوامل اس کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں۔ آج جب کہ ہم قیامِ پاکستان کے ستر برس مکمل ہو جانے کا جشن منا رہے ہیں، آئیے ہم چند لمحات کے لیے ٹھہر کر یہ جائزہ لینے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس عمارت کی بنیاد میں وہ ٹیڑھ کہاں سے آئی جس کی وجہ سے اپنے وطن سے محبت کے باوجود، آج ہم جشنِ آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے اپنے اندر کہیں ایک کھوکھلا پن محسوس کرتے ہیں۔ اس وطن کی بنیادوں میں کون سے آنسو دفن ہیں کہ ستر برس کے اس سفر میں ہماری آنکھیں ایک تسلسل کے ساتھ خون کے آنسو بہاتی چلی آ رہی ہیں۔
ہم پڑھتے چلے آئے ہیں کہ قیامِ پاکستان کی بنیاد دو قومی نظریہ پر ہے۔ یعنی برّ ِصغیر کے مسلمانوں میں یہ ادراک کہ ہم ایک الگ قوم ہیں، اور ایک جداگانہ شناخت کے حصول کی جدوجہد۔ تحریکِ پاکستان کے دنوں میں یہ یقیناً وقت کا تقاضہ تھا۔ اور ایک اکثریت کے مقابلے میں ایک نسبتاً اقلیت میں موجود آبادی کی بقا کا سوال تھا۔ مگر ستم یہ ہوا کہ قیامِ پاکستان کے بعد بھی ہم یہ دو قومی نظریہ اپنے سینے سے جدا کرنے کو تیار نہ ہوئے۔ ہم یہ تسلیم نہ کر پائے کہ دو قومی نظریہ، جس کی بنیاد تقسیم پر رکھی گئی تھی، متحدہ ہندوستان کے حالات کی پیداوار تھا اور نئے قائم شدہ ملک میں صرف ایک ہی قوم بستی تھی یعنی پاکستانی قوم۔ مگر شائد ہمارا اس نظریے سے جذباتی لگاؤ اس قدر شدت اختیار کر چکا تھا کہ ہم نےاسی سوچ کے ِ زیرِ اثر پاکستان میں بھی تقسیم در تقسیم کا آغاز کر دیا۔ مقامی اور مہاجر کی تقسیم۔ علاقائی تقسیم۔ نسلی اور لسانی تقسیم۔ مذہبی تقسیم۔ فرقہ وارانہ تقسیم۔ طبقاتی تقسیم۔ نظریاتی تقسیم۔ اور پھر اس تقسیم میں مزید تقسیم۔ اس طرح تقسیم کی سوچ لیے ہم کبھی ایک قوم بن ہی نہیں پائے۔ اور آج ستر برس گزر جانے کے باوجود تقسیم کا یہ نظریہ، اپنی الگ پہچان کی یہ سوچ، اس خلیج کو مزید وسیع کرتی چلی جا رہی ہے۔
دوسری جانب وطنِ عزیز کی اس کہانی کی ابتدا ہی خون اور آنسوؤں سے ہوئی۔ قیامِ پاکستان کےبعد مہاجرین کی نقل وحمل کے انتظامات کو اس برے طریقے سے نظرانداز کیا گیا کہ ایک آنسوؤں اور خون کی داستان رقم ہوئی۔ آگ اور خون کا ایک ایسا کھیل کھیلا گیا جس کی یاد اب بھی آنکھوں کو نمناک کر ڈالتی ہے۔ شاید انہی آنسوؤں کا اثر تھا کہ ہم اپنی سترسالہ تاریخ میں آنسو ہی بہائے چلے آتے ہیں۔ کبھی لیاقت علی خان کے قتل پر آنسو۔ کبھی سقوطِ ڈھاکہ پر آنسو، کبھی جمہوریت کی بساط لپٹنے پر آنسو، کبھی بھٹو کی پھانسی پر آنسو، کبھی بے نظیر کے قتل پر آنسو۔ کبھی حکیم محمد سعید کے قتل پر تو کبھی امجد صابری کے قتل پر آنسو۔ کبھی بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے غم میں آنسو۔ تو کبھی مذہبی منافرت اور تقدس کے نام پر قتل ہونے والوں کے نام پر آنسو۔ کبھی لاپتہ افراد پر آنسو۔ تو کبھی ہجوم کی درندگی کا نشانہ بننے والوں کی بے بسی پر آنسو۔ آنسو ہیں کہ تھمنے کانام ہی نہیں لیتے۔ خون ہے کہ بہے جاتا ہے۔
کبھی ہماری تاریخ میں ایسا موڑ بھی آئے گا کہ ہم بحیثیتِ قوم اس نفرت اور تقسیم کی سوچ کو خیرباد کہتے ہوئے ایک خود کو صرف ایک پاکستانی شہری کے طور پر شناخت کرنا شروع کریں گے۔ دو۔قومی نظریہ صرف ہماری تاریخ بن کر رہ جائے گا، اور ہم فخر سے کہہ پائیں گے کہ پاکستان میں صرف ایک پاکستانی قوم ہی آباد ہے۔ کیا بھی اس آنسوؤں سے بھیگی لہو رنگ داستان کا اختتام بھی ہو گا۔ اور ہم قیامِ پاکستان کے موقع پر وحشت و درندگی کا نشانہ بننے والے لاکھوں افراد کے خون کی حرمت دلوں میں بسائے، ایک نئی صبح کا آغاز کر پائیں گے جس کا اجالا بے داغ ہو گا اور جس کا آنچل نہ تو آنسوؤں سےبھیگا ہو گا اور نہ ہی اس پر خون کے دھبے ہوں

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغیر یقینی صورت حال یا فہرستوں میں‌ردو بدل ؟ قومی اعزازات کا اعلان نہ ہو سکا
Next Article بھارت کا سائیبر حملہ : پاکستان کی متعدد سرکاری ویب سائیٹس بند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.