Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جامہ تلاشی، جامعہ تلاشی اور تجزیہ تلاشی!
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کا کالم:جامہ تلاشی، جامعہ تلاشی اور تجزیہ تلاشی!

ایڈیٹرجون 25, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں جب کبھی جہاز پر سفر کرتا ہوںتو بس یوں سمجھیں کہ ہر بار ایک احساسِ ندامت سے دوچار ہونا پڑتا ہے، اس لئے نہیں کہ جہاز پر سفر کی آسائش سب کو حاصل کیوں نہیں بلکہ اس لئے کہ سیکورٹی والے تلاشی بہت لیتے ہیں۔ تلاشی سے فراغت کے بعد میں ہر بار آئینے میں اپنی شکل دیکھتا ہوں اور یقین جانیں میں کچھ اتنا زیادہ مشکوک نہیں لگتا کہ سیکورٹی والوں کو اتنی کاوش کے ساتھ تلاشی لینے کی ضرورت محسوس ہو۔ دوسرا اس میٹل ڈی ٹیکٹر کی بھی سمجھ نہیں آتی جو سیکورٹی والوں کے ہاتھ میں ہو تو خاموش ہوتا ہے لیکن جب میرے جسم سے مس ہوتا ہے تو لگتا ہے جیسے میں نے جیب میں توپ نصب کی ہو، اس جاسوس آلے پر اس لئے بھی غصہ زیادہ ہے کہ اس کا سارا شور و غوغا بےبنیاد ہوتا ہے یعنی جیب میں میٹل کی کوئی چیز نہ بھی ہو تو اتنا واویلا کرتا ہے کہ کیبن کے پاس کھڑا گن مین اپنی پوزیشن سنبھال لیتا ہے۔ ایک دفعہ کچھ اسی قسم کی صورتحال میں سیکورٹی والے نے جیب سے سب کچھ نکالنے کو کہا جب کہ جیب میں رکھے واحد کاغذ پر ایک حبیب جالب کی تازہ غزل درج تھی چنانچہ سچ پوچھیں تو مجھے یہ میٹل ڈی ٹیکٹر اور کچھ تجزیہ نگار ہمزاد لگتے ہیں جو ہر وقت خطرے کی دہائی دینے میں لگے رہتے ہیں۔
چلیں اس جاسوس آلے کو تو دفع کریں کہ صرف شور ہی تو مچاتا ہے لیکن اس کی عدم موجودگی میں سیکورٹی والے جب ہاتھوں سے تلاشی لیتے ہیں اور پورے جسم کا کونہ کھدرا چھان مارتے ہیں، اس وقت مختلف قسم کی ندامتوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ مثلاً کئی دفعہ ان کے ہاتھ لگانے سے اتنی گدگدی محسوس ہوتی ہے کہ ہنسی روکے نہیں رکتی نیز بعض صورتیں ایسی ہیں کہ کبھی ہمیں ندامت ہوتی ہے اور کبھی بیچارے سیکورٹی والے نادم ہو کر رہ جاتے ہیں یعنی ’’آپ بھی شرمسار ہو، مجھ کو بھی شرمسار کر‘‘ والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیکورٹی والوں کی دوسری ندامتوں کے علاوہ ایک ندامت یہ ہے کہ وہ ہم جیسے گنہگار کے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں اور ہمیں ندامت اپنی طبعی منکسر المزاجی کی وجہ سے ہوتی ہے حالانکہ اب تک ہمیں اس کا عادی ہو جانا چاہئے کیونکہ صدیوں سے ہمارے بزرگوں کے گھٹنے ازراہِ عقیدت چھوئے جا رہے ہیں اور یوں ہمیں سیکورٹی والوں کے اس عمل کو شک کی نگاہوں سے نہیں دیکھنا چاہئے۔ سیکورٹی والے تو اپنی اس ڈیوٹی میں اتنے فرض شناس واقع ہوئے ہیں کہ گزشتہ دنوں انہوں نے بغرض تلاشی ایک مولانا کی دستار اتاری تھی جس پر مولانا بہت ناراض ہوئے کیونکہ یہ دوسرا موقع تھا جب ان کی دستار اتاری گئی ویسے ممکن ہے دستار اتارتے وقت سیکورٹی والوں کا مقصد تلاشی لینا نہ ہو بلکہ ایسا کرتے وقت انہوں نے مولانا کو مخاطب کرکے بزبانِ حال یہ شعر بھی پڑھا ہو۔
آپ دستار اتاریں تو کوئی فیصلہ ہو
لوگ کہتے ہیں کہ سر ہوتے ہیں دستاروں میں
یعنی سر تو دستار کے نیچے ہوتے ہیں لیکن وہ اس سر کی زیارت کرنا چاہتے ہوں جس میں اتحادبین المسلمین کا سودا سمایا ہوا ہے تاہم مولانا کی ناراضی اپنے طور پر بجا تھی کیونکہ یہ تو خوشی کے سودے ہوتے ہیں اس میں زبردستی نہیں چلتی۔
اوپر کی سطور سے ممکن ہے قارئین کو یہ تاثر ملا ہو کہ میں اس جامہ تلاشی مع تلاشی کے خلاف ہوں حاشا وَ کلاّ ایسا نہیں ہے،ان سطور سے براہ کرم یہ نہ سمجھیں کہ میں اس جامہ تلاشی کے خلاف ہوں بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ اس کا دائرہ وسیع کرکے زندگی کے مختلف شعبوں تک پھیلا دینا چاہئے۔ مثلاً کوئی ایسا طریقہ کار دریافت کرنا چاہئے کہ صاحبانِ اقتدار کے ذہن کی ’’جامہ تلاشی‘‘ ہو سکے تاکہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ ان کی باگ ڈور جن ہاتھوں میں ہے وہ ان کے ساتھ کیا سلوک کرنے والے ہیں، اسی طرح اپوزیشن کے رہنمائوں کی ذہنی جامہ تلاشی بھی بہت ضروری ہے تاکہ فرائی پین سے نکل کر چولہے میں گرنے کی نوبت نہ آئے اخباروں میں چھپنے والے اداریوں، تبصروں، کالموں اور خبروں کی ’’جامہ تلاشی ‘‘ بھی ہونی چاہئے ۔یقین جانیں کرائے کے تخریب کار رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں گے غرضیکہ یہ جامہ تلاشی زندگی کے ہر شعبے میں بہت ضروری ہے، اس پر بہت دنگا فساد ہوگا لڑائی مار کٹائی کی نوبت بھی آ سکتی ہے لیکن اس جامہ تلاشی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہر طرف سکون ہی سکون ہوگا اور اس کے نتیجے میں کوئی ’’ہائی جیکر‘‘ ہمارے ملک اور ہماری قوم کو ہائی جیک نہیں کر سکے گا ۔کوئی ’’عامل‘‘ ایک دفعہ جامہ تلاشی کا یہ ’’عمل ‘‘ کرکے تو دیکھے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان پی ایس ایل 6 کا سلطان: پشاور زلمی کو 48 رنز سے شکست
Next Article رؤف کلاسرا کا کالم:سب سے بڑا اداکار
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.