ملتان:ریڈیو،ٹی وی اورسٹیج کے نامورگلوکارنعیم الحسن ببلواتوارکے روزملتان میں انتقال کرگئے ،ان کی عمر63سال تھی ۔نعیم الحسن ببلوجگرکے عارضہ کاشکارتھے ۔ان کاشمار ملتان میں پاپ میوزک متعارف کرانے والوں میں ہوتاتھا۔انہوں نے 80کے عشرے میں پاپ بینڈ”میرا”گروپ کی بنیادرکھی جس میں ان کے ساتھ جاویدباری ،مختارباری اورڈگلس جیری بھی شامل تھے ۔وہ کلاسیکل غزل ،گیت اورپاپ پربھرپورعبوررکھتے تھے ۔
نعیم الحسن ببلو کابنیادی تعلق مظفرگڑھ سے تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ملتان سے میٹرک کیا۔اورگریجویشن کے بعد بینکنگ کے شعبہ سے وابستہ ہوئے ۔نعیم الحسن ببلونے انگلینڈ،ناروے ،متحدہ عرب امارات میں بھی بہت سے پروگراموں میں شرکت کی ۔وہ زکریایونیورسٹی کے شعبہ موسیقی اورملتان آرٹس کونسل میں موسیقی کی تعلیم دیتے رہے ۔نامورگلوکارہ ثریاملتانیکراورراحت ملتانیکرنے نعیم الحسن ببلو کے انتقال پرگہرے دکھ اورصدمے کااظہارکیاہے اورکہاہے کہ ان کی وفات سرائیکی خطے کے لئے ایک بڑانقصان ہے ۔
ریڈیوپاکستان ملتان کی سٹیشن ڈائریکٹرکوثرثمرین نے کہاکہ ملتان میں موسیقی کاایک خوبصورت ختم ہوگیا،وہ بہت باصلاحیت گلوکارتھے لیکن وہ ناقدری کاشکارہوئے ۔ناموربراڈکاسٹرکنٹرولرسنٹرل پروڈکشنزاسلام آبادآصف خان کھیتران نے کہاکہ ہم ایک بڑے آدمی سے محروم ہوگئے ۔معروف صحافی ناصرمحمودشیخ نے کہاکہ نعیم الحسن ببلو میرے استادتھے وہ کافی عرصہ سے ڈپریشن کاشکارتھے ،موسیقی ان کااوڑھنابچھوناتھا،انہیں معاشی تنگدستی کی وجہ سے اپنا گھربھی فروخت کرناپڑگیاتھا۔
اتوار, ستمبر 13, 2026
تازہ خبریں:
- نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
- رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

