Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آمنہ مفتی کا کالم : شادی، ملال اور ملالہ
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : شادی، ملال اور ملالہ

ایڈیٹرجون 6, 20213 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
malala
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انٹرویو لینے کی ایک تکنیک یہ بھی ہوتی ہے کہ اس میں کوئی ایسا سوال پوچھ لیا جاتا ہے جس پہ ایک بحث اُٹھ کھڑی ہوتی ہے۔ جس قدر بحث میں تندی آتی ہے اتنا ہی وہ شخص اور ادارہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتا ہے۔ یہ مقصد سوا اس کے کیا ہو سکتا ہے کہ مذکورہ شخص اور ادارے کی خوب تشہیر ہو۔
اس انٹرویو سے بھی یہی ہوا۔ ملالہ کے بیان سے پاکستانی سوشل میڈیا پر شادی اور پارٹنرشپ سے متعلق نئی بحث اُٹھ کھڑی ہوئی۔ کچھ روز قبل ووگ میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ ‘مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی زندگی کا ساتھی چاہیے تو آپ شادی کے کاغذات پر دستخط کیوں کرتے ہیں، یہ ایک پارٹنرشپ کیوں نہیں ہو سکتی؟’
جن افراد کو کارٹون وغیرہ دیکھنے کا شوق ہے انھیں ایک منظر یاد ہو گا۔ ٹام اینڈ جیری کارٹون میں، سپائیک نامی خوفناک بُلڈاگ، جب ٹام کی پھینکی لکڑی کو پکڑنے دوڑتا ہے تو لکڑی اٹھاتے ہی اسے احساس ہو جاتا ہے کہ وہ اس وقت بُلڈاگ نہیں جیک ایس یعنی گدھا لگ رہا ہے۔
کسی محفل میں سلیمانی ٹوپی اوڑھ کے بیٹھ جائیں اور مردانہ زنانہ گفتگو الگ الگ سنیں تو معلوم ہو گا کہ شادی سے جڑے رومانوی تصورات پہ یقین صرف وہی کرتے ہیں جن کی شادی نہیں ہوئی ہوتی۔ شادی شدہ زندگی پہ رونا، ملال کرنا اور بیویوں پہ لطیفے بنانا ہمارا دوسرا قومی مشغلہ ہے۔
پہلا مشغلہ ہر عورت کو ’دو نمبر‘ عورت کہنا ہے۔
ان دو مشاغل سے فراغت کے بعد ہمیں ہر کامیاب آدمی کے پیچھے اس لابی کی تلاش ہوتی ہے جس نے ہم جیسے زمانے بھر کے کاہل، بد زبان، بد گمان، کو چھوڑ کے کسی اور کو کامیاب کرا دیا۔
لابی کی اس تلاش کے دوران ہم پہ یہ بھی کھلتا ہے کہ اس لابی سے تعلق رکھنے والے لوگ اگر تو کسی عورت کی کامیابی کا باعث بنے ہیں تو یقیناً عیاش ہوں گے اور اگر کامیاب ہونے والا کوئی آدمی ہے تو لابی میں یقیناً کچھ شوقین مزاج بھی شامل ہوں گے۔
جھنجھلاتے ہم تب ہیں جب کامیاب فرد ایک کم عمر سادہ شکل و صورت کا انسان ہو، جو ہمارے مروجہ فارمولوں پہ پورا نہ اتر پائے۔ جھلاہٹ کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ اب نئے سرے سے سوچنا پڑے گا کہ مذکورہ شخص کی کامیابی کی وجہ کیا ہے؟
اکثر ایسے مواقع پہ سازشی نظریات پیدا کرنے کے ماہر، حضرات و خواتین شمع محفل زبردستی اٹھا کر اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں اور اپنے لاجواب سازشی نظریات کی مدد سے محفل لوٹ لیتے ہیں۔ یہ نظریات زبان زد عام ہوتے ہیں اور طوائف کے کوٹھے سے بادشاہ کے محل اور وہاں سے گلی کوچوں میں پھیل جاتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ ان سازشی نظریات اور تمام تر واویلے سے ہوتا یہ ہے کہ مذکورہ شخص مزید مشہور ہوتا چلا جاتا ہے اور یہ کرنے والے وہی ہوتے ہیں جو دل و جان سے چاہتے ہیں کہ فرد ہذا فوراً سے پیشتر گمنامی کی قبر میں اتر جائے۔
ان الگ الگ مناظر کو اکٹھا رکھ کے دیکھنے کے بعد، آپ اور ہم صرف اتنا کر سکتے ہیں کہ ٹام کی پھینکی لکڑی پہ لپکنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں کہ کہیں ہم جو پہلے ہی اس کارٹون میں ایک چار ٹانگوں والے جانور کا کردار ادا کر رہے ہیں، اب گدھا بننے تو نہیں جا رہے؟
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ملالہ یوسف زئی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : پاکستانیوں کو ملالہ سے کیا پریشانی ہے؟
Next Article عرفان صدیقی کا ناقابل اشاعت کالم : جب صدر رفیق تارڑ نے استعفادینے سے انکار کیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ وہ ملالہ نہیں جس پر ہمیں فخر تھا : یاسر پیرزادہ کا کالم

اکتوبر 15, 2025

ملالہ یوسف زئی 13 سال بعد سوات میں آبائی گھر پہنچ گئیں، رشتہ داروں سے ملاقات

مارچ 6, 2025

کشور ناہید کا کالم : ملالہ آئی، بولی مگر کس سے ملی

جنوری 17, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.