Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عطا ء الحق قاسمی کاکالم:مرحوم کی کیا بات تھی؟
عطاء الحق قاسمی

عطا ء الحق قاسمی کاکالم:مرحوم کی کیا بات تھی؟

ایڈیٹرمارچ 20, 20210 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے ہاں جنازوں، قلوں اور چہلموں میں تعزیتی گفتگو کچھ اس طرح کی ہوتی ہے کہ اگر مرحوم سن لے تو تعزیت کنندہ کو اپنے ہاتھوں سے مار ڈالے۔ ذیل میں ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔
’’مرحوم میرے بچپن کے دوست تھے، دسویں تک تعلیم ہم نے ایک ہی اسکول میں حاصل کی!‘‘
’’پھر تو آپ ان کے بے حد قریب رہے ہونگے؟‘‘
’’ہاں، اور میں اسے اپنی خوش بختی سمجھتا ہوں، ہمارے ہمسائے میں ایک حکیم صاحب رہتے تھے جن کی ادویات کی بہت شہرت تھی۔ وہ میرے والد کے دوست تھے میں نے ایک دن دیکھا کہ میرے مرحوم دوست ان کے کان میں کچھ کھسر پھسر کر رہے تھے۔ خدا جانے اس کھسر پھسر کی نوعیت کیا تھی لیکن اس کے نتیجے میں میرے والد نے مجھے سختی سے مرحوم کے ساتھ ملنے جلنے سے منع کر دیا۔ ہم شام کو اکٹھے ٹیوشن پڑھنے جایا کرتے تھے۔ والد نے ٹیوشن سے بھی منع کر دیا۔ اس کے باوجود میں مرحوم سے چوری چھپے ملتا رہا۔ اتنے اچھے دوست سے قطع تعلق مجھے گوارا نہ تھا“۔
’’کیا بات ہے، دوستی ہو تو ایسی ہو!‘‘۔’’دراصل مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد انہیں کسٹم میں نوکری ملی، چند ماہ بعد ہی کرپشن کے الزام میں گرفتار ہو گئے۔ میں نے ایک بڑی سفارش کروا کے ان کی جان چھڑوا دی، کوئی اور ہوتا تو میرے اس حسنِ سلوک کو بھول جاتا لیکن وہ ہر ایک کے سامنے میرے اس احسان کا ذکر کرتے تھے اور یہ ان کی اعلیٰ ظرفی تھی ورنہ میں ان کیلئے کون سا کوئی پہاڑ توڑ لایا تھا‘‘۔’’آپ صحیح کہتے ہیں، میں نے کئی لوگوں کو دیکھا ہے کہ اگر آپ کسی موقع پر ان کے کام آئیں تو وہ الٹا آپ کے خلاف ہو جاتے ہیں‘‘۔
’’نہیں جناب، مرحوم تو ایسے لوگوں سے بہت مختلف تھے۔ ان کی ایک اور بات جو بے حد اچھی تھی، وہ یہ کہ انہیں جب کبھی قرض کی ضرورت پڑتی وہ مجھ سے لیتےاور میں چپکے سے مطلوبہ رقم ان کے ہاتھ پر رکھ دیتا۔ میں نے ان سے اچھا مقروض کوئی نہیں دیکھا، وہ وقت مقررہ پر میرا قرض واپس کر دیتے تھے حالانکہ لوگوں کی اکثریت قرض واپس مانگنے پر مرنے مارنے پر تیار ہو جاتی ہے۔ وفات سے ایک روز قبل مرحوم نے مجھ سے تین لاکھ روپے قرض لئے۔ اگلے روز وہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔ میں مرحوم کی طبیعت سے واقف ہوں، ان کی روح قرض اتارنے کے لئے قبر میں بھی بے چین ہو گی، میں اپنے دوست کو اس عذاب میں نہیں دیکھنا چاہتا، آپ اپنے طور پر ان کے صاحبزادہ سے بات کریں تاکہ مرحوم کو لحد میں سکون آجائے!‘‘’’میں ضرور بات کروں گا لیکن یہ بتائیں مرحوم کو بار بار قرض لینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوتی تھی؟‘‘
’’اس کی وجہ بھی ان کی رحم دلی تھی۔ وہ مظلوم خواتین کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے تھے۔ وہ عین شباب کے عالم میں بیوہ ہونے والی خواتین، یتیم بچیوں، فقیرنیوں اور گھروں میں کام کرنیوالی بے سہارا لڑکیوں کو ڈھونڈ ڈھونڈکر ان کی مدد کرتے تھے؟‘‘
’’کیا وہ مظلوم مردوں کی مدد نہیں کرتے تھے؟‘‘ ’’کیوں نہیں، وہ پندرہ سے بیس برس تک کی عمر کے بچوں کی مدد کیا کرتے تھے؟ اُن کا کہنا تھا کہ مرد کو بیس سال کی عمر کے بعد کسی سہارے کی ضرورت نہیں رہتی،چنانچہ جب ان نوجوانوں کی داڑھی مونچھ نکل آتی تو مرحوم ان کی مدد سے ہاتھ کھینچ لیتے تھے!‘‘
’’سبحان ﷲ، کیا زریں اصول تھے مرحوم کے، مجھے اس عظیم شخصیت کے بارے میں کچھ اور بھی بتائیں!‘‘ ’’صاحب، میں ان کی خوبیاں گنوانے بیٹھوں تو کئی دن اور کئی مہینے بیت جائیں اور یہ تذکرہ ختم نہ ہو، مرحوم کی ایک اور خوبی جو مجھے بے حد پسند تھی وہ ان کی دوست نوازی تھی۔ وہ دوستوں پر اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار رہتے تھے۔ مرکز اور صوبوں میں مرحوم کے کئی دوست اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ وہ لاہور آتے تو مرحوم ان کی خدمت کرتے بلکہ اپنی ’’جان‘‘بھی انہیں پیش کر دیتے تھے یہ دوستوں کے لئے ان کے اس خلوص اور قربانی ہی کا نتیجہ تھا کہ مرکز اور صوبوں میں ان کا کوئی کام رکتا نہیں تھا‘‘۔’’واقعی کمال کے شخص تھے‘‘۔
’’ارے صاحب! یہ تو کچھ بھی نہیں، مرحوم اپنے تعلقات صرف اپنے لئے استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ اجنبیوں تک کے کام کروانے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔ ایک دفعہ ایک بالکل اجنبی شخص میرے سامنے ان کے پاس آیا اور ایک خاصا مشکل کام لے کر آیا مگر مرحوم نے اپنا پورا زور صرف کر کے اس کا یہ کام کروا دیا! اس نے جب کام کے لئے کہا تھا تو اس کا خیال تھا کہ شاید مرحوم اس کا معاوضہ بھی مانگیں گے مگر میرا یار تو کرپشن کے مقدمے سے رہائی کے بعد سے رشوت کے ایک پیسے کو بھی حرام سمجھتا تھا چنانچہ انہوں نے اس اجنبی سے صرف نچلے عملے میں تقسیم کرنے کے لئے دو لاکھ روپے لئے۔ آپ کو پتا ہے اوپر سے سفارش ہو بھی جائے، فائل کا پہیہ تو نیچے ہی سے چلنا ہوتا ہے نا!‘‘
’’مرحوم سے میری شناسائی کچھ زیادہ نہ تھی، مگر آپ کی باتوں سے مجھے اندازہ ہوا کہ وہ کیا چیز تھے، ﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی مغفرت فرمائیں!‘‘ ’’آمین! بس ذرا مرحوم کے صاحبزادے کو اپنے طور پر مرحوم کے قرضے کے بارے میں بتا دیجئے گا تاکہ ان کی روح کو چین آ جائے۔ اس نیکی کا بدلہ اللہ تعالیٰ آپ کو دیں گے کہ آپ نے ایک عظیم شخص کو قبر کے عذاب سے نجات دلا دی، میرا کیا ہے۔ میں تو پیسے کو ہاتھ کا میل سمجھتا ہوں، میں نے یہ میل آگے کسی اور کے سپرد کر دینا ہے مگر میرا دوست تو پُر سکون ہو جائے گا!‘‘
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاعزاز سیدکاکالم:ایمپائر کی جیت
Next Article ایازامیرکاکالم:ہندوستان سے نہ دوستی نہ دشمنی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.