Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مرادیں غریبوں کی بر لانے والا۔۔محمود شام
لکھاری

مرادیں غریبوں کی بر لانے والا۔۔محمود شام

ایڈیٹراکتوبر 29, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
eid milad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا۔ مرادیں غریبوں کی بَر لانے والا۔ مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا۔ وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا۔ فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ۔ یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ۔ خطا کا ر سے درگزر کرنے والا۔ بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا۔ مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا۔ قبائل کو شیر و شکر کرنے والا۔ اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا۔ اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا۔ مس خام کو جس نے کندن بنایا۔ کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا۔ عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا۔ پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا۔ رہا ڈر نہ بیڑے کو موجِ بلا کا۔ اِدھر سے اْدھر پھر گیا رُخ ہوا کا۔ سبحان اللہ۔ میں میرے ماں باپ۔ میری اولادیں نبی آخر الزماں ﷺ پر قربان۔ ہم سب کو یقین راسخ ہے کہ ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک دل عشق محمدؐ سے سرشار نہ ہوں۔
کل پوری اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قریہ قریہ عشاقِ رسولؐ سبز پرچم لے کر نکلیں گے۔ حضور اکرمؐ سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کریں گے۔ سب اس حقیقت پر فخر کریں گے کہ ہم امام الانبیا ؐکی امت میں شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ اعزاز بخشا ہے ۔ بچپن سے ہم الطاف حسین حالیؔ کی یہ عقیدتیں پڑھتے اور سنتے آئے ہیں۔ یہ اشعار نہیں ہیں۔ ایک منظر نامہ ہے۔ جس میں
بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر
اللہ تعالیٰ کے بعد سب سے بڑی ہستی کے ورود۔ ان کے پیغام کبیر۔ ان کی آمد کے مقصد اور ان کی اسوۂ حسنہ سے عرب کی سماجی ۔ عمرانی۔ اقتصادی۔ اخلاقی۔ سیاسی کایا پلٹنے کا ذکر ہے۔ یہ منظوم سیرت النبیؐ ہے۔ عام مسلمان تک بڑی وضاحت سے زمانۂ جاہلیت۔ بعثتِ نبوی اور اس کے بعد عرب کی صورت حال بدلنے کے مناظر سامنے آجاتے ہیں۔ الطاف حسین حالیؔ نے اس ہادی و داعی سے مخاطب ہوکر یہ فریاد بھی کی تھی۔ اے خاصہ خاصان رسل وقت دعا ہے۔ امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے۔ جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے۔ پردیس میں وہ آج غریب الغربا ہے۔ جو تفرقے اقوام کے آیا تھا مٹانے۔ اس دین میں خود تفرقہ اب آ کے پڑا ہے۔ جس دین کی حجت سے سب ادیان تھے مغلوب۔ اب معترض اس دین پہ ہر ہرزہ درا ہے۔ فریاد ہے اے کشتی امت کے نگہباں۔ بیڑا یہ تباہی کے قریب آن لگا ہے۔ ہم نیک ہیں یا بد ہیں پھر آخر ہیں تمہارے۔ نسبت بہت اچھی ہے اگر حال برا ہے۔
حالیؔ نے یہ فریاد ایک سو برس پہلے کی تھی۔ امت کا حال آج بھی برا ہے۔ آج میں اور آپ سب مل کر اپنے پیارے اور سوہنے نبیؐ سے پھر فریاد کرتے ہیں۔ انؐ کے توسط سے خالقِ حقیقی۔ خدائے بزرگ برتر سے رحم کی بھیک مانگتے ہیں۔ حضورؐ ۔ ہم آپس میں بر سرِ پیکار ہیں۔ ہم آپ کی غلامی کا دم بھرتے ہیں۔ مگر زمین کے خداؤں سے ڈرتے ہیں۔ آپؐ نے قیصر و کسریٰ کا غرور ختم کردیا تھا۔ مگر ہم پر وائٹ ہائوس کا خوف طاری رہتا ہے۔ ہم کریملن سے کپکپاتے ہیں۔ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے گھبراتے ہیں۔ اب فرانس جیسا کمزور ملک بھی آپؐ کی شان میں گستاخی کررہا ہے۔ ہم صرف قراردادیں منظور کررہے ہیں۔ اس کے سفیر کو ملک سے باہر نہیں نکال رہے۔ اپنے سفیر کو واپس نہیں بلارہے۔ حضورؐ۔ ہم نے سچ کا راستہ چھوڑ دیا ہے۔ دن رات جھوٹ بولتے ہیں۔ غریبوں کا حق مارتے ہیں۔ سرکاری خزانے کو، بیت المال کو لوٹتے ہیں۔ اور پھر دیارِ غیر میں دندناتے پھرتے ہیں۔ حضورؐ ہم نے عقل و بصیرت سے تعلق توڑ لیا ہے۔ آپؐ نے قبائل کو شیر و شکر کیا۔ ہم قبائل میں بٹ گئے ہیں۔ ہر ادارہ ہر حلقہ ایک قبیلہ بن گیا ہے۔ قبیلوں کے سربراہ خطا کار ہیں۔ مگر ہم ان کو اپنا عظیم رہنما قرار دیتے ہیں۔ آپؐ امین ہیں۔ صادق ہیں۔ ہم آپؐ سے عقیدت کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر امانت میں خیانت بھی کرتے ہیں۔ صداقت سے گریز کرتے ہیں۔ آپؐ نے امن۔ سلامتی۔ اخوت کا درس دیا۔ ہم دھماکوں میں جنت ڈھونڈتے ہیں۔ بھائی کو بھائی سے لڑواتے ہیں۔
حضورؐ۔ ہم دعویٰ کرتے ہیں۔ ریاستِ مدینہ کے قیام کا مگر 1500 سال سے ہم بادشاہوں میں گھرے ہوئے ہیں۔ ہجرتیں اب بھی ہورہی ہیں۔ مگر انصار کا جذبہ اب نہیں ہے۔ ریاستِ مدینہ کے قواعد و ضوابط کا مطالعہ نہیں کرتے۔ ہم اپنے سرکاری دفاتر قیصر و کسریٰ کے محلات کی طرح بناتے ہیں۔ مسجد ۔ محراب و منبر کا رخ نہیں کرتے۔ ہم سب گنہ گار ہیں۔ بحر ِعصیاں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لیکن ہم آپؐ کی امت کے فرد ہیں۔ ہم پر کرم۔ عنایت۔ ہم،ہمارے حاکم اور ہماری راہبری کے دعویدار بھٹکے ہوئے ہیں۔ آپؐ تو پروردگار کے محبوب ہیں۔ ہماری ان سے سفارش کریں کہ وہ ہمیں سیدھی راہ پر آنے کی توفیق دے۔ رزقِ حلال کی جستجو۔ رزقِ حرام سے نفرت پیدا کرے۔ ہم ایک دوسرے کا احترام کریں۔ ایمان رکھنے والوں پر کفر اور غداری کے فتوے صادر نہ کریں۔ ہم میں تحقیق اور تصدیق کی اہلیت عطا ہو۔ کافر ایک ملت واحدہ ہیں۔ مگر ہم سب بٹے ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ اے عادلؐ۔ اے ابولقاسمؐ۔ ابوالطاہرؐ۔ ابو ابراہیمؐ۔ امام المتقین۔ خطیب الامم۔ ہم شرمسار ہیں ۔ نادم ہیں۔ اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے پر، دوسروں کے امور میں مداخلت کرنے پر۔ اپنے اداروں پر تہمتیں لگانے پر۔ یتیموں غریبوں کے کام نہ آنے پر۔ آپؐ نے مس خام کو کندن بنایا۔ ہم سونے کو لوہا بنارہے ہیں۔ آپ نے کھرے کھوٹے کو الگ کیا۔ ہم کھوٹوں کو کھروں پر ترجیح دے رہے ہیں۔ آپ نے مفاسد کو زیر و زبر کیا۔ ہم مفاسد کو سر کا تاج بنارہے ہیں۔ آپ نے غلاموں کو آزاد کیا۔ ہم آزادوں کو غلام بنارہے ہیں۔ ہمارے علماء خاموش ہیں۔ ہماری درسگاہیں علم کا نور پھیلانے سے قاصر ہیں۔ ہمارے طبیب۔ مریضوں کو شفا دینے سے پہلے ان سے زر کی طلب کرتے ہیں۔
اے مزمل۔ اے مدثر۔ مجسم حلم و عفو۔ آپ کے وسیلے سے ہم قادرِ مطلق سے رحمت ،برکت، خوشحالی کے طلب گار ہیں۔ ہم صبح آزادیٔ کامل کو ترس رہے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کے ذہنوں میں بہت سے سوالات ہیں۔ لیکن دین کے اجارہ داران کے جوابات نہیں دیتے۔اے اللہ ۔ (حضرت)محمدؐ پر اُن کی آل پر سلامتی ہو۔ جیسے تو نے (حضرت) ابراہیمؑ اور ان کی آل پر کی۔ اے اللہ (حضرت) محمدؐ اور ان کی آل کو برکتوں سے نواز۔ جیسے تو نے حضرت ابراہیم ؑ اور ان کی آل کونوازا۔ آمین۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)
  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغداروں کا نشیمن۔۔حامد میر
Next Article پچپن سال پہلے، پچپن سال بعد!۔۔عطا ء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.