ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر دل انتہائی ملول ہے ۔ یہ لاک ڈاﺅن کی صورتحال کب تک برقراررہتی ہے اور غریب دیہاڑی والے مزدور دکانوں پر کام کرنے والے افراد کا کیا ہوگا ۔۔ یہ سب سے اہم سوال ہے ۔
حکومت نے 70لاکھ مزدوروں کوماہانہ تین ہزار روپے ماہانہ یعنی سو روپے روزانہ کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جو کسی بھی طرح سے کافی نہیں ہے۔ یہ امداد کب ملتی ہے اور کتنوں کوملتی ہے یہ تو اللہ جانتا ہے یا امداد تقسیم کرنے والے جانتے ہیں کیونکہ سنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ میں بھی بہت سے گریڈ20تک کے افسران اپنا حصہ لیتے رہے ہیں۔
میں بات کررہا تھا ان خاندانوں کی جو اس لاک ڈاﺅن کے دنوں میں انتہائی مشکل کاشکارہوں گے۔جب وہ اپنی جمع پونجی بھی خرچ کرچکیں گے پھر وہ کیا کریں گے ۔ایسے میں بھوک کے باّث ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ موجود ہے ۔۔۔ میرے ذہن میں خیال آیا کہ وہ لوگ جو رمضان کے مہینے میں لوگوں کی افطاریاں کرواتے ہیں اور بڑے بڑے بینر پوسٹر اور کسی نہ کس طرح میڈیا پربھی اپنی افطاری کی خبر کا سن کر سینہ ٹھونک کر کہتے ہیں کہ دو ہزارلوگوں کو افطاری کرائی ہے اس دیکھا دیکھی میں اوربھی بہت سے لوگ اس ڈگر پر چل نکلتے ہیں ۔یہی حال ہم قربانی کے مہینے میں بھی دیکھتے ہیں ۔لاکھوں روپے کے جانور خرید کر گھر کے باہر باندھ کر گلیوں محلوں میں پھرا کر اپنے علاقے والوں پر رعب جھاڑتے ہیں کہ ہمارا قربانی کاجانور دودھ پیتا ہے ۔پستہ بادام کھاتا ہے، مکھن کھاتا ہے، ہم نے بڑی محنت اور محبت سے پالا ہے۔ ایسے صحت مند جانوروں کے نام رکھے جاتے ہیں پھرمیڈیاوالوں کو بلا کر اپنے جانوروں کی تشہیر کی جاتی ہے
میری ان سب افراد سے دست بدستہ گزارش ہے کہ یہ وقت اصل قربانی ،اصل ثواب کمانے، بھوکوں کو کھانا کھلانے کا ہے ۔ ایسے افراد اپنے علاقوں میں نکلیں ایسے لوگوں کو تلاش کریں جوعزت نفس کی وجہ سے ہاتھ پھیلانے سے قاصر ہیں جن کے گھروں میں آنے والے ملکی حالات کے پیش نظر چولہا بھی جلتا ہے یا نہیں ۔۔ ان کے لیے راشن کا بندوبست کریں ۔ ہم سب نے اس مشکل ترین وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔ہمیں ایک قوم بن کر دکھانا ہے ۔اسی طرح سے کسی کی مدد کریں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو ۔ یہ نہیں کہ ایک آٹے کاتھیلا دے کر دس افراد ہاتھ رکھ کر تصویر بنوا کر لینے والے کی عزت کاجلوس نکال د یں۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

