Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » باجماعت نماز پر بضد مزاحمتی مولوی کی داستان : صدائے عدل/قیصرعباس صابر
عمران عثمانی

باجماعت نماز پر بضد مزاحمتی مولوی کی داستان : صدائے عدل/قیصرعباس صابر

ایڈیٹرمارچ 26, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaisar
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں محرومی میں پلا بڑھا ایک مولوی ہوں اور مزاحمت میری پہچان ہے۔اس لئے کورونا اور اس وبا کے نتیجے میں نماز کے اجتماعات کو ترک کرنے کے ممکنہ حکومتی فیصلے کے خلاف علم بغاوت بلند کرتا ہوں کیونکہ میرے شوق،تفریح،کھیل کود اور اعلانیہ عشق معاشقے سب میرے بچپن میں ہی مجھ سے چھن گئے تھے اس لئے مجھے بغیر سوچے سمجھے بغاوت کرنا اچھا لگتا ہے۔میں نے مزاحمتی رویہ اپنے دادا استاد سے وراثت میں لیا تھا جب پاکستان بننے کے فیصلے کے خلاف جمعہ کے خطبات میں وہ قوم کو اکسایا کرتے تھے کہ ایک انگریز قسم کے کلین شیو مسٹر جناح کو بھلا کیونکر ہم پیشوا تسلیم کر سکتے ہیں اور وہ کافر دیس کا پڑھا لکھا کیسے ہمارا لیڈر ہوسکتا ہے؟
اس سے پہلے ہمارے روحانی اجداد ہر نئی دریافت کی مخالفت کر چکے ہیں۔جب بلب بنایا گیا اور قدرت کے نظام میں خلل ڈالتے ہوئے رات کے فطری اندھیرے کو اجالے میں تبدیل کیاگیا تو اس سائنس دان کا کیا حشر ہوا؟ پھر جب چاند اور سیاروں پر کمند ڈالنے کی بات ہوئی تو تب بھی ہم نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
گویا ہم روز اوّل سے کافرانہ اقدامات کے خلاف مزاحمت کی آواز بنے رہے اور ہم نے اپنے موقف کی تائید کےلئے جانیں لیں بھی اور دیں بھی۔ریاضی،سائنس،الجبرا،شماریات،طب اور ادب کے تخلیق کاروں کو ہم نے کبھی کھل کر نہ کھیلنے دیا۔کسی کو سولی چڑھایا گیا تو کسی کی آنکھیں نوچ لی گئیں۔
یہ تو ابھی کل کی بات ہے کہ لاؤڈ سپیکر کو ہم نے حرام قرار دیا اور بلند آواز میں نشر ہونے والی موسیقی جہنم کا ایندھن پیدا کرنے لگی مگر جب وہ اذانوں ،خطبوں،مجالس،نعت خوانیوں اور چندہ جمع کرنے کے کام آیا تو ہم نے اسے حلال تسلیم کیا۔تصویر کو بھی تب جائز مانا گیا جب علمائے کرام اور مفتیان کی تصویریں اخبارات اور اشتہارات پر شائع ہوئیں اور ٹی وی پر سپیشل چینل چلنے لگے حرام کے ساتھ ساتھ حلال استعمال انہیں قابل قبول بناتا گیا۔
جب دم درود کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کے لئے گولی،ٹیکہ،سیرپ اور کیپسول مارکیٹ میں لائے گئے تو بھی ہم نے مزاحمت کی اور اسے کفار کی سازش قرار دیا مگر جب یہی ادویات حلال وصال اور افزائش نسل کے لئے مفید ثابت ہوئیں تو پھر بوقت مجبوری اسے قبول کرلیاگیا۔الٹراساؤنڈ اور ایکسرے جیسے فحاشی پھیلانے والے ہتھیار تو آج بھی ہمارے معاشرے کے خلاف ایک یہودی سازش ہیں۔جسم کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ کو یا عورت کے بطن میں پلنے والے بچے کوجب اللہ نے راز رکھا ہے تو ہم کون ہوتے ہیں اسے فاش کرنے والے؟
اب ایک وائرس کے نام پر جب بیت اللہ اور مسجد نبوی کو بند کردیا گیا تو بہت برا ہوا ہے اگر میرا بس چلے تو ان پاک دروازوں پر لگے تالوں کو توڑ کر اندر چلا جاؤں اور گڑ گڑا کر معافی مانگوں۔ پوری دنیا کا خالق ایک کورونا جیسے وائرس کو کیسے اپنے گھر میں گھسنے دےگا؟
میں چونکہ مزاحمتی مولوی ہوں اس لئے جامعتہ الا زہر کے کسی فتوے کو نہیں مانتا جو ہمیں باجماعت جمعہ نماز کی ادائیگی سے روکے،میں ہر سازش کو ناکام بنا دوں گا اور اگر نماز ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس پھیلتا ہے اور موت آتی ہے تو وہ موت میرے نزدیک شہادت کی موت ہوگی۔ تمام فقہ کے مولوی اس بات پر میرے ساتھ متفق ہیں کہ ہم کسی مذہبی اجتماع کو منسوخ نہیں ہونے دینگے۔
کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ میں ریاست کے خلاف مزاحمت کرکے اپنے پیشے کو نفرت کو نشانہ بنا رہا ہوں اور لوگ میرے کئے کی سزا میرے پیشہ کے لوگوں کو دینگے مگر کیا کروں کسی کو ہنستے مسکراتے دیکھ کر مجھے اپنی محرومی میں پلنا بڑھنا یاد آ جاتا ہےاور مجھے یہ کھلکھلاتے چہرے اچھے نہیں لگتے۔
میں کورونا کو وبا نہیں ایک سازش مانتا ہوں جو مسلمانوں کو صرف عبادت سے روکنے کےلئے کفار نے ہماری رگ رگ میں اتاری ہے ورنہ مقامات مقدسہ کو چوم کر کتنے اندھوں کو بینائی ملی اور کتنے اپاہج چلنے پھرنے لگے ۔کیا کورونا ان معجزات سے بھی بڑھ کر ہے؟میں کسی لاک ڈاؤن یا کرفیو کو نہیں مانتا۔کوئی ماسک اور سینیٹائزر مسلمان کے جذبہ ایمانی سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

نماز کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔کیا مارشل لا ہی پاکستان کو تباہی سے بچا سکتا ہے؟
Next Article کورونا :افطاریوں اور قربانی کا اصل موسم یہی ہے ۔۔ شہزاد عمران خان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.