Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مریم کا مستقبل اور کلی۔۔ڈاکٹراخترشمار
لکھاری

مریم کا مستقبل اور کلی۔۔ڈاکٹراخترشمار

ایڈیٹرنومبر 6, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
akhtar shumar column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کسی سیانے کا قول ہے کہ :”کسی کو نصیحت نہ کرو کیوں کہ بے وقوف سنتا نہیں اور عقل مند کو اس کی ضرورت نہیں“….
لیکن ہم ایسے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہوا کرتے ہیں کہ وہ جو محسوس کرتے ہیں، کہتے رہتے ہیں کوئی سنے یا نہ سنے۔ ویسے اچھی بات بھی صدقہ جاریہ کی طرح ہوتی ہے۔ بات میں وزن ہو، اور اس میں ذاتی مشاہدہ تجربہ اور وہ مدلل ہوتو لہو میں گھل جانے کی قدرت رکھتی ہے ….مگر اس کے لیے ”سماعت“ کا درجہ بھی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔جس طرح ہمیں سرد اور گرم ہوا لگتی ہے اور ہم اس سے متاثر ہوتے ہیں اسی طرح بات بھی بندے کو لگ جاتی ہے۔ جسے بات نہیں لگتی یعنی اس پر اثر نہیں کرتی اسے خود پر غور کرنا چاہیے کہ کیوں:
”مرد ناداں پر کلام نرم ونازک بے اثر “
جیسے سورج اور رات ایک مقام پر کبھی اکٹھے نہیں ہوتے، خواہشات نفسانی اور ”اللہ“ کا نور اکٹھے نہیں ہوسکتے اگر ہم مسلمان ہیں اور اللہ اور اس کے رسول کو مانتے ہیں تو ہمیں سب سے پہلے خود احتسابی کی طرف آنا ہوگا۔ بدقسمتی سے ہمیں ہمیشہ دوسروں کے عیوب اور برائیاں کوتاہیاں دکھائی دیتی ہیں۔ اپنی ذات میں موجود کجیاں محسوس نہیں ہوتیں۔“
یہ ساری باتیں ہم نے گزشتہ شام ایک عام سے شخص کے منہ سے سنیں وہ داتا صاحب دربار پر سلام کے لیے آیا ہوا تھا …. اس کے ساتھ دونوجوان بھی تھے جن میں سے ایک کے ہاتھ میں اخبار تھا، جس میں دھرنے کی خبریں اور تصاویر چھپی ہوئی تھیں۔ ادھیڑ عمر عام سا شخص اس نوجوان سے محوگفتگو تھا۔ میرے کان میں بھی اس کی باتیں پڑ رہی تھیں۔ بات جب دل کو لگتی ہے تو بندہ پوری توجہ سے ”باتوں“ پر دھیان دینے لگتا ہے ….وہ عام شخص شکل سے پڑھا لکھا بھی نہیں لگتا تھا مگر اس کی باتوں میں تاثیر کی ایسی خوشبو تھی کہ میں باقاعدہ متوجہ ہوگیا۔ اس کے پاس بیٹھے ہوئے نوجوان نے اچانک اسے پوچھ لیا۔
”بابا کیا یہ دھرنا ختم ہو جائے گا ؟
اس اچانک سوال پر بابے کے چہرے کا رنگ بدل گیا شاید وہ کچھ سنجیدہ گفتگو کرنے میں محوتھا سیاسی سوال پر وہ کافی دیر تک سوال کرنے والے نوجوان کے چہرے کو دیکھتا رہا اور پھر بولا: سب ”خواہشات“ اور حرص کے معاملات ہیں۔ دھیان رہے کہ یہ چودھویں صدی کے علماءہیں۔ علم عمل کے بغیر ”اندھیرا“ ہے۔ اندھیرا ہے۔
زندگی کی سمجھ آجائے یا بندے کو اپنی اوقات اور اصل کا پتہ لگ جائے تو ہرحال اور ہر بات پر راضی ہوکر بیٹھ جائے ہاں مایوسی کے بغیر، اپنا صراط مستقیم کبھی نہ چھوڑے، مسلسل محنت اور مثبت طرزعمل کے نتائج کچھ بھی نکلیں اس پر سرتسلیم خم کردے۔
مگر ہم تو اللہ کو مانتے ضرور ہیں اس کی نہیں مانتے۔
بیٹا !یہ جو بہت بولتے ہیں ناں ان کی کوئی بات کم ہی یاد رہا کرتی ہے۔
ہم دنیا اور دین دونوں میں نہایت کامیاب ہونا چاہتے ہیں ہم جس رسول کو مانتے ہیں ان کی زندگی پر نظر نہیں ڈالتے انہوں نے ”دنیا“ میں رہ کر کیسی گزر بسر کی، کھانے پینے، پہننے سے لے کر شب وروز میں کیا اعمال کیے۔ اسوہ حسنہ سے زیادہ ہمیں رہنمائی کہیں سے مل ہی نہیں سکتی۔
لیکن ہمارے ہاں تو اکابرین اور علمائے دین کو پیٹ کے پٹھو لگے ہوتے ہیں۔ اللہ کا عذاب ہی تو ہے اتنا وزن اور پیٹ کی پنڈ اٹھا کر چلنا صاحب علم تو اپنے علم وعمل سے سب سے پہلے ہمیشہ خود مستفید ہوتا ہے۔ اگر انسان کو اپنی صحت کی فکر نہیں وہ کھانے پینے کی محبت میں نفس کا غلام بنا ہوا ہے تو ایسے علم کا اسے کوئی فائدہ نہیں۔
ہمارے بیشتر دانشور اور رہنمائے سیاست ، علمائے دین کیسی کیسی اعلیٰ غذائیں کھاتے ہیں، سواعتدال کو مدنظر رکھ کر ہروقت تعیش کی راہ پر گامزن رہنا کہاں کی بصیرت ہے۔
سہل پسندی، تعیش کے لیے ہمیں حرص وہوس کا جبہ اوڑھنا پڑتا ہے یوں حرص اور لالچ اور دنیاوی شہرت دولت ہمیں حسد ،بغض، کینہ، جھوٹ نفرت کے راستوں پر لے جاتے ہیں اور پھر ہم من مانیاں کرتے ہیں۔ زیادہ دولت کے لیے زیادہ شہرت کے لیے، اقتدار کے لیے…. سو میرا چن !یہ دھرنے، جلسے جلوس احتجاج جمہوریت کے نام پر ڈراما ہیں۔ اصل میں ہماری حرص ختم نہیں ہوتی ہمیں مرنا یاد نہیں رہتا۔ سو لیڈر بھی عام آدمی اور عوام کے نام پر دراصل اپنے اقتدار، اختیار اثرورسوخ اور پیسے کے لیے کیا کیا پاپڑ بیلتے ہیں۔
آخر میں تمہارے سوال کا جواب یہ ہے کہ دھرنا کل تک ختم ہوجائے گا “۔
نوجوان نے آمین کہا بولا: اور آخر میں یہ بھی بتادیں ….” مریم کا مستقبل کیا ہے؟“ پلیز مائنڈ مت کیجئے گا؟
مریم کے نصیب میں اقتدار تو ہے مگر محنت کے بغیرنہیں ملے گا “ ….واللہ اعلم بالصواب
اٹھنے سے قبل اس عام سے شخص نے پنجابی اکھان بولا اور چادر کندھے پر دھر کے ان لڑکوں کے ساتھ نظروں سے اوجھل ہوگیا اکھان یہ تھا :
گل من کے ضمیر دے ٹریئے
کلی دا بھانویں ککھ نہ رہوے
(بشکریہ:روزنام نئی بات)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاور میں خُود ہی اپنا ہوں مقصود .. ڈاکٹر مقصود زاہدی
Next Article اپنے اپنے جتھے …اپنے اپنے نعرے۔۔رﺅف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ

ستمبر 25, 2026

پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 25, 2026

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز

ستمبر 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ ستمبر 25, 2026
  • پیٹرول ، ڈیزل پر جگا ٹیکس اور جماعتِ اسلامی کی ’’ نظریاتی سیاست ‘‘ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 25, 2026
  • پی ٹی آئی لانگ مارچ سے پہلے اسلام آباد کے راستے بند، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز ستمبر 25, 2026
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.