Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چوہدری صاحب۔ وفات سے پہلے، وفات کے بعد!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

چوہدری صاحب۔ وفات سے پہلے، وفات کے بعد!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 22, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ انتہائی گھٹیا اور کمینہ شخص تھا۔ وہ صرف کمینہ تھا ہی نہیں بلکہ لگتا بھی تھا۔ وہ جب میری کسی بے تکی سی بات پر خوشامدانہ ہنسی ہنستا تو مجھے احساس ہوتا کہ جس بات کو میں صرف بے تکی سمجھا تھا، وہ بہت احمقانہ بھی تھی۔ وہ دانت سکوڑ کر بات کرتا، اس دوران اس کا چہرہ کھنچ جاتا۔ اس کے سر پر جتنے بال تھے وہ گنے جا سکتے تھے۔ اس کی ناک سامنے سے قدرے اوپر کو اٹھی ہوئی تھی، اس کے نتھنے چوڑے تھے، رنگ گندمی، آنکھیں ’’کول ڈوڈوں‘‘ جیسی تھیں۔ یعنی بالکل کول ڈوڈوں جیسی۔ چہرہ قدرے لمبا اور تھوڑی سی توند نکلی ہوئی۔ وہ بہت امیر آدمی تھا۔ کروڑوں کی جائیداد تھی لیکن اللہ نے اس پر ہر آسائش اور رزق حلال، حرام کیا ہوا تھا۔ وہ نہایت سستے کپڑے پہنتا، اگر کبھی تھری پیس سوٹ میں بھی ملبوس ہوتا تو لگتا تھا وہ ابھی ابھی گھڑے سے نکال کر لایا ہے۔ اس پر ’’وٹ‘‘ پڑے ہوتے اور پتلون کی کتنی ہی کریزیں نظر آتیں۔ اس کا کوئی ایک روپ نہیں تھا۔ وہ دن میں موقع محل کے مطابق کتنے ہی روپ بدلتا، اگر اُسے مجھ سے کوئی کام ہوتا تو اس کی خوشامدانہ ہنسی رکے نہ رکتی اور اگر کوئی کام نہ ہوتا تو اُس کا چہرہ مزید کھنچ کر پہلے سے زیادہ منحوس ہو جاتا۔ اُس کا کوئی نظریہ، کوئی عقیدہ نہ تھا مگر بوقتِ ضرورت وہ ہر نظریہ اور ہر عقیدہ اوڑھ لیتا تھا۔ اُس کا کوئی ایک
کاروبار یا دھندا نہ تھا بلکہ وہ ہر دو نمبر کام کرتا تھا اور اُس سے اُس نے کروڑوں کی جائیداد بنائی تھی۔ لالہ موسیٰ میں اُس کی جعلی کاسمیٹکس کی فیکٹری تھی۔ شیخوپورہ روڈ پر اُس نے ایک فارماسیوٹیکل کمپنی بھی بنائی ہوئی تھی، جہاں جعلی ادویات تیار ہوتی تھیں۔ قبضہ گروپ سے بھی اس کے رابطے تھے۔ اِس کے علاوہ اُس نے تین مالدار بیواؤں سے یکے بعد دیگرے شادی بھی کی تھی اور وہ اُن کی یکے بعد دیگرے موت کو محض اتفاق قرار دیتا تھا۔ ایک دن اُسے مجھ سے کوئی کام تھا، سو اُس روز اُس کی خوشامدانہ ہنسی دیدنی تھی۔ میں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا ’’چوہدری! ایک بات تو بتاؤ؟‘‘ وہ دانت نکال کر اور اپنے گول گول دیدے گھماتے ہوئے بولا ’’سرکار! پوچھیں‘‘ میں نے کہا ’’تم دو نمبر کام کرتے ہو، کبھی ضمیر پر بوجھ محسوس نہیں ہوا؟‘‘ یہ سن کر اس نے اپنا منہ اتنا زیادہ کھول کر قہقہہ لگایا کہ اس کے حلق کا ’’کو ّا‘‘ دکھائی دینے لگا۔ اس کا جواب یہ قہقہہ ہی تھا۔ میں نے پوچھا ’’اور یہ جو تم کروڑوں کے مالک ہونے کے باوجود ویگنوں اور بسوں میں دھکے کھاتے ہو، کوئی ملنے والا تمہیں تمہارے اسٹیٹس کے مطابق نہیں ملتا؟ ہر ایک تم سے توتکار ہی کرتا ہے، تو یہ دو نمبر دھندوں سے کمائی ہوئی دولت کس کام کی؟‘‘ اِس دفعہ وہ کچھ سنجیدہ ہو گیا اور کہا ’’سرکار! آپ نے کبھی ایک کروڑ روپیہ اکٹھا دیکھا ہے؟‘‘ میں نے جواب دیا ’’ابھی تک تو نہیں!‘‘ بولا ’’پھر آپ کو کیا پتہ دولت کیا چیز ہوتی ہے اور اُس میں اضافہ اور اسے سنبھالا کیسے جا سکتا ہے؟‘‘ میں نے کہا ’’چلو مان لیتا ہوں کہ مجھے اس ’’سائنس‘‘ کا کوئی علم نہیں، مگر یہ بتاؤ چوہدری کہ کیا تم موت پر یقین رکھتے ہو؟‘‘ بولا ’’اس سے انکار کون کر سکتا ہے، یہ تو ایک حقیقت ہے‘‘۔ میں نے پوچھا ’’کیا تمہارا آخرت پر بھی یقین ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا ’’میں ایک لبرل قسم کا شخص ہوں۔ سب کو خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہوں مگر مرنے کے بعد اگر حساب کتاب ہونا ہے تو ہو جائے‘‘۔ میں نے کہا ’’تو پھر یاد رکھو فرشتوں نے تمہاری خاطر مدارت کے لئے ابھی سے دس نمبر لتر تیل میں بھگو کر رکھا ہوا ہے‘‘ اُس پر چوہدری بھی ہنسا اور بولا ’’آپ فکر نہ کریں میں نے بھی حفاظتی بندوبست کر رکھے ہیں‘‘۔ وہ اٹھ کر جانے ہی کو تھا کہ مجھے یاد آگیا کہ اس نے اتنی دولت کے باوجود اپنی حالت یتیموں جیسی بنا رکھنے کے سوال کا جواب نہیں دیا۔ میں نے دوبارہ پوچھا تو بولا ’’سرکار! میں اپنے گھر میں اور دوسرے شہر یا ملک میں جا کر ٹھاٹ باٹ سے رہتا ہوں۔ یہاں آ کر ٹھاٹ باٹ سے رہوں تو لوگ یا ادھار مانگنے لگتے ہیں اور یا پھر یرغمال بنا کر کروڑوں روپے تاوان طلب کرتے ہیں اور سرکار حق حلال کی کمائی اس طرح تو نہیں کمائی جاتی‘‘۔یہ چوہدری سے میری آخری ملاقات تھی۔ چند دنوں کے بعد مجھے پتہ چلا کہ وہ ہارٹ اٹیک سے فوت ہو گیا ہے۔ ایک دن سر راہے اس کے بیٹے سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے رسمی طور پر تعزیت کی تو اس نے بھرائی ہوئی آواز میں کہا ’’والد صاحب بہت خوش قسمت تھے کہ ان کی وفات رمضان کے مہینے میں ستائیسویں شب کو ہوئی۔ یہ نعمت صرف اللہ کے نیک بندوں ہی کو نصیب ہوتی ہے۔ ان کے لئے ابھی تک ایک لاکھ مرتبہ قرآن مجید پڑھا جا چکا ہے، نیز چار حفاظ ان کی قبر پر چھ چھ گھنٹے تلاوت کرتے ہیں اور یوں چوبیس گھنٹے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے‘‘۔ میں نے کہا ’’سبحان اللہ پھر تو آپ کے والد صاحب سیدھا جنت میں جائیں گے، دوز خ کے فرشتے تو دانت ہی کچکچاتے رہ جائیں گے!‘‘ بولا ’’اس میں کیا شک ہے!‘‘مجھے بھی اس میں کوئی شک نہیں اگر آپ میں سے کسی کو شک ہے تو وہ ہاتھ کھڑا کرے!
ٌ(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسب کا برابر فائدہ۔۔ظہوردھریجہ
Next Article دونوں کی چھٹی۔۔قلم کمان/حامد میر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 5, 2026

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی

نومبر 5, 2026

امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 5, 2026
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی نومبر 5, 2026
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم نومبر 4, 2026
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول نومبر 4, 2026
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.