Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » چار اپریل، بھٹو کی پھانسی اور سماج کے ختنے ۔۔ : مشتاق گاڈی / ترجمہ عامر حسینی
اختصاریئے

چار اپریل، بھٹو کی پھانسی اور سماج کے ختنے ۔۔ : مشتاق گاڈی / ترجمہ عامر حسینی

ایڈیٹراپریل 5, 20192 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bhutto poetry article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

نوٹ: مشتاق گاڈی نے چار اپریل کو اپنی ذاتی زندگی کے ایک واقعے سے جوڑ کر ایک نئی تعبیر دی ہے جسے پڑھ کر دل میں ٹیس بھی اٹھتی ہے اور اس تخلیقی جہت پہ مشتاق گاڈی کو بے پناہ داد دینے کو بھی دل کرتا ہے۔(عامر حسینی )

چار اپریل کی صبح آج بھی میرے ذہن میں فلیش بلب کی طرح جل رہی ہے۔اس زمانے میں، میں تیسری جماعت میں تھا اور سات سال میری عمر ہوگی۔چار اپریل 1979ء میری ختنوں کا دن تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ میری ختنوں میں میرے والد نے اتنی دیر کیوں کی۔ بہت زیادہ پیار تھا یا فرائیڈین منطق کہ ختنوں کے وقت میں لاشعوری طور پہ اس کے تشدد کا شکار نہ ہوں۔میں نہیں جانتا۔ جو بھی تھا بہرحال چار اپریل 1979ء میری ختنوں کا دن ٹھہرگیا۔ سارے گھر کو بستی گاڈی جانا تھا۔ تہور کی رسم ہمارے جدی پشتی پیروں نے ہی کرنی تھی۔ جی ٹی ایس کی بس پہ سوار ہوکر ہمارا سارا گھر تونسہ شہر کے قریب بوہڑ والی بستی کے اڈے پہنچا اور وہاں سے ہمیں دو میل پیدل چل کر اپنی بستی پہنچنا تھا۔ میری عجیب حالت تھی۔ سات سال کی عمر اچھی بھلی سمجھ بوجھ کی عمر ہوتی ہے۔ مجھے تہور میں ایک عجیب سی بے کلی/بے چینی ہورہی تھی۔ جب ہم بستی کے اڈے پہنچے تو میں نے دیکھا وہاں تو گھپ اندھیری رات کا منظر تھا۔ ایک بوڑھا آدمی جو میرے والد کا جان پہچان والا تھا وہ اداسی کے ساتھ آیا۔
اس نے میرے والد کا بازو پکڑا اور روتے ہوئے کہنے لگا:
"بھٹو کو ضیاء نے پھانسی دے دی”
میری ماں کی تو یہ سنکر چیخ نکل گئی۔ اور میرا والد تھوڑی دور جاکر اپنے ہاتھ آنکھوں پہ رکھ کر رونے لگ پڑا۔ہوسکتا ہے اس کی خواہش ہو کہ ہم اس کے آنسو نہ دیکھیں۔
اس دن میں ہی مختون نہیں ہوا۔ بلکہ ساری بستی مختون ہوگئی۔ پوری تاریخ مختون ہوگئی۔
ہم سب ایک مومن کے ہاتھوں پھر سے مسلمان بنائے گئے۔ وہ مومن جس نے بھٹو کی لاش کا معائنہ کرایا اور خواہش کی کہ کاش وہ غیرمختون نکل آئے۔
یادداشت / میموری/ حافظہ کا علم بتاتا ہے کہ ہر ایک المیہ یا ٹریجڈی ہمارے دماغ میں ایک فلیش بلب کی طرح ہوجاتی ہے۔
ہر چار اپریل کو یاد کا یہ فلیش بلب میرے دماغ میں جل اٹھتا ہے اور ہر سال مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں نئے سرے سے مختون ہوا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ترجمے میں کچھ الفاظ کی تفہیم کے لیے رفعت عباس سئیں اور حیدر جاوید سید کی مدد کا شکریہ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ذوالفقار علی بھٹو
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز شریف کے گھر پر نیب کا چھاپہ : حمزہ کو گرفتارکرنےمیں ناکام
Next Article حکمرانوں‌ کا ہنی مون پیریڈ اور ٹشو پیپر کی منزل : صدائے عدل/قیصر عباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سابق وفاقی وزیر ، ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی ساتھی ملک مختار احمد اعوان انتقال کر گئے

جولائی 28, 2026

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.