Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ قدیم ہندوستانی لسانیات ، پانینی سے مولانا محمد حسین آزاد تک
  • ہارڈ سٹیٹ کے نام پر فسطائی ریاست ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فضل الرحمان : ریاست کی نوکری سے ریاست کے مدمقابل آنے تک : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محمد حنیف کا کالم : خاموشی اور خوف
بی بی سی

محمد حنیف کا کالم : خاموشی اور خوف

ایڈیٹرفروری 6, 20190 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
arman looni
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

صبح اٹھا تو لورالائی سے خبر آ چکی تھی۔ دل کو یقین نہیں آیا لیکن تجربہ کہتا ہے بلوچستان سے آنے والی بری خبر عموماً درست نکلتی ہے۔ اسی طرح کی خبر چند برس پہلے آئی تھی جب پروفیسر صبا دشتیاری کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ تب بھی خبر سوشل میڈیا پر ملی تھی لیکن بعد میں ٹی وی پر پٹی بھی چل گئی تھی۔ رد عمل تب بھی وہی تھا پروفیسر صاحب ایک عالم آدمی تھے۔ ان کے اردگرد بھی کتابی کیڑے قسم کی نوجوان ہوتے تھے ان سے کسی کی کیا دشمنی ہو سکتی ہے؟ لیکن لورالائی سے آنے والی خبر کے بعد پہلا خیال دل میں آیا کہ خبر چلے گی یا نہیں۔ اس رات کو پروفیسر نوشین علی کا مضمون پڑھا تھا جس میں انھوں نے بہت دردمندانہ انداز میں سیاسی کارکنوں میں پھیلتے ہوئے خوف کا ذکر کیا تھا۔ ان خطوں کا ذکر کیا تھا جو لکھے گئے اور کبھی بھیجے نہ گئے۔ ٹیکنالوجی کا ذکر کیا تھا کہ کس طرح دوسروں کا درد رکھنے والے اپنے ٹیلی فون اور لیپ ٹاپ سے خوفزدہ ہیں۔ اور پروفیسر صاحبہ نے خوف کے نتیجے میں چھا جانے والی خاموشی کا ذکر کیا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ پہلے کسی سانحے کے بعد ہم کچھ لمحوں کی خاموشی اختیار کر کے دکھ کا اظہار کرتے تھے، اب کسی سانحے کے بعد کچھ لمحوں کے لیے بات ہو جائے تو غنیمت ہے۔




ڈان اخبار اٹھایا، فرنٹ پیج پر نظر ڈالی، خبر نہیں تھی۔ مجھے اندر کے صفحات یا کوئی اور اخبار کھولنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ بہت عرصے سے کسی نیوز روم، کسی ادارے کے دفتر میں کام نہیں کیا تو کیا کہنے کی اجازت ہے اور کیا کہنے کی اجازت نہیں اس کا اندازہ ڈان اخبار یا بڑے ٹی وی چینلوں کے بلیٹن دیکھ کر ہو جاتا ہے یا کبھی کسی صحافی دوست سے ملاقات ہوجاتی ہے جو اندر کی خبر دیتا ہے۔ خبر عام طور پر یہی ہوتی ہے کہ تنخواہ کتنے مہینوں سے نہیں ملی اور جو نہ ملنے والی تنخواہ ہے اس میں کٹوتی کتنی ہوئی ہے اور کتنے ساتھی نکال دیے گئے ہیں اور کتنے ابھی نکالے جائیں گے۔ خبریں دینے والے خود ایک اداس سی خبر بنے ہوئے ہیں۔ کراچی میں ادبی میلہ تھا جس میں شاعر اور صحافی کاشف رضا کے پہلے ناول کی رونمائی تھی اور مجھے ان کا انٹرویو کرنا تھا۔ کاشف رضا جیو میں سینیئر ایڈیٹر ہیں اور نصف شب کو جو بلیٹن چلتا ہے اس کے ایڈیٹر ہیں اور دبنگ ایڈیٹر ہیں۔ جو خبر جو خبریں دوسرے ٹی وی چینلوں پر نہیں چلتی وہ بھی چلا دیتے ہیں۔ انھیں شاید یہ زعم ہوتا ہے کہ ایسے خبریں دیکھ کر ناراض ہونے والے سو چکے ہوتے ہیں۔ مجھے لورالائی والے واقعے کی ٹائم لائن کا پتا نہیں تھا۔ میں نے پوچھا آپ کے بلیٹن تک خبر آ گئی تھی؟ انھوں نے کہا، جی آ گئی تھی۔ میں نے ڈرتے ڈرتے پوچھا چلائی تو انھوں نے مجھے ان نظروں سے دیکھا جن کا کراچی میں مطلب ہوتا ہے، چریا ہوا ہے کیا؟
کیسی باتیں کرتے ہیں، کاشف نے کہا۔ میں نے کہا اجازت ہو تو آپ کے سیشن میں ذکر کروں۔ انھوں نے کہا رمشا وسان کو بھی بےدردی سے ہلاک کیا گیا ہے اس کا ذکر بھی کرنا ہو گا۔ میں نے سیشن کے آغاز میں دونوں واقعات کا ذکر کیا اور ایک منٹ کی خاموشی کا اعلان کرنے والا تھا کہ مجھے پروفیسر نوشین علی کے الفاظ یاد آ گئے اور سوچا کہ ایک منٹ کی خاموشی یا ایک منٹ کی گفتگو۔ ہم دو سہمے ہوئے لکھاریوں نے حاضرین کے ساتھ مل کر فاتحہ پڑھی اور یہ دعا بھی کہ خدا خون کی پیاسی اس ریاست کے دل میں رحم ڈالے۔ پروفیسر صاحبہ نے اس اپنے مضمون میں بلھے شاہ کا بھی تذکرہ کیا جس نے تلقین کی تھی کہ چپ کر کے گزارہ کرو لیکن چپ رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھی بلھا بہت کچھ کہہ جاتا تھا۔ خوف پھیلانے والوں اور خوف کے سامنے سر جھکا کر خاموش ہو جانے والوں کے ساتھ مسئلہ یہ ہے جب خوف حد سے بڑھ جاتا ہے تو لوگ خوف سے بور ہو جاتے ہیں اور خاموشی ایک حد سے بڑھتی ہے تو نعرۂ مستانہ بن جاتی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنیب نے صوبائی وزیر علیم خان کو گرفتار کر لیا
Next Article علیم خان کی گرفتاری، سپریم کورٹ فیصلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش؟ .. بی بی سی کی رپورٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم

نومبر 5, 2026

وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی

نومبر 5, 2026

امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 4, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 5, 2026
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی نومبر 5, 2026
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم نومبر 4, 2026
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول نومبر 4, 2026
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.