Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » Uٹرن اور 100دن۔۔رولا رپہ/راؤخالد
راؤ خالد

Uٹرن اور 100دن۔۔رولا رپہ/راؤخالد

ایڈیٹردسمبر 2, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امید تھی کہ وزیر اعظم عمران خان کے یوٹرن والے بیان پر کچھ دن لے دے ہو گی اور پھر یہ طوفان تھم جائے گا لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود تنقید کرنے والے چپ ہورہے ہیںاور نہ ہی عمران خان کے بیان کی وضاحت دینے والے خاموش ہونے کو تیار ہیں۔ ڈکشنریاں کھل چکی ہیں ہر کوئی اپنے مطلب کے مطابق اسکے معنی نکال رہا ہے۔ کسی کو یہ ایک بہت ہی گھناؤنا کام لگتا ہے کوئی اسے تزویری سوچ کہہ رہا ہے کہ جب لیڈر کو اپنے غلط ہونے کا گمان گزرے تو اسکے صحیح راستے پر آنے کی تعریف کرنی چاہیئے بھلے وہ یو ٹرن لے کر ہی اس راستے پر پہنچا ہو۔بہرحال یہ غیر ضروری بحث ختم نہیں ہو رہی اور سب سے بڑھ چڑھ کروہ مذاق اڑا رہے ہیں جنہوں نے عمران خان کو یو ٹرن خان کا خطاب عطا کیا تھا۔ اب اگر عمران خان یو ٹرن کا ٹائٹل قبول کرنے کو تیار ہیں تو یہی لوگ کہتے ہیں کہ ہم نہیں مانتے۔ اگر یو ٹرن نہ ہو تو آپ کبھی منزل پر پہنچنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ سیدھے کہاں تک چلیں گے۔ صراط مستقیم ہی ایک ایسا راستہ ہے جو سیدھا ہے جس میںکوئی یو ٹرن نہیں ہے اور یہ آفاقی راستہ ہے جو صدق دل سے توبہ کرنے کے بعد کا ہے۔ دنیاوی راستوں میں تو یو ٹرن ہی یوٹرن ہیں۔روز معافی مانگو اور پھر نئی غلطی کرو۔مخالفین کا کام ہے کہ تنقید کریں لیکن شاید یہ پہلا وزیر اعظم ہے جس کی باتوں اور وعدوں پر سب نے یقین کیا اور اپنے بیگانے سب ہی اصرار کر رہے ہیں کہ جو کہا ہے کر کے دکھائو۔ کوئی کہتا ہے کہ سو دن میں کچھ بھی نہیں ہوا، کچھ کا خیال ہے کہ معاملات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ ہمارے ہاں جس قسم کا سیاسی کلچر موجود رہا ہے اس میں حکومت بننے کے بعد کچھ توقعات وابستہ کر لی جاتی ہیں۔جو لوگ توقعات رکھتے ہیں ، انہوں نے اس کی کوئی ڈیڈ لائن بھی مقرر کر رکھی ہوتی ہے۔ توقعات تین طرح کی ہوتی ہیں، انفرادی، گروہی اور قومی توقعات ، جن لوگوں کی انفرادی توقعات ہیں ان کا جلد مایوس ہونا بنتا ہے۔ کیونکہ حکومت پورے پاکستان کے عوام کی نمائندہ ہے۔ ا فرادذاتی یاگروہی سطح پر جس قسم کی تبدیلی کی خواہش رکھتے تھے تو وہ سر دست شاید پوری نہ ہو سکی ہو ۔انفرادی سوچ بدلے بغیر قومی ترقی اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل ممکن نہیں۔عمران خان کی کامیابی کا راز یہی سوچ ہے۔ اپنی ذات کو پس پشت ڈال کر ایک بڑے مقصد کے لئے اس نے علم اٹھایا اور بائیس سال کی جدوجہد کا صلہ پایا۔ میرا خیال ہے کہ جتنی پریشانی سو دن کی تنقید سے پی ٹی آئی کے حامیوں کو ہو رہی ہے شاید ان کے قائد کو نہیں ہے کیونکہ اسکو اپنے مشن کا پتہ ہے اور یہ بھی پتہ ہے کہ جو راہ اس نے چنی ہے اسی پر پوری توجہ اور استقامت کے ساتھ قائم رہنا ہے اسی میں قوم کی کامیابی ہے اور یہ ملک ایک مثالی سلطنت بن سکتا ہے۔ جو لوگ عمران خان کے حوالے سے قومی توقعات رکھتے ہیں وہ اس کے ساتھ کھڑے بھی رہیں گے اور اس کامیابی کے راستے پر چلتے بھی رہیں گے۔ چالیس پچاس سال سے حکومتی ایوانوں پر قابض اشرافیہ نے ایک ایسا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دیدیا جو نئے پاکستان کی تکمیل کے خیال کو فروغ دینا تو دور کی بات اس کی مکمل نفی کرتاہے۔ ایسی صورت حال میں جب آپ نیا پاکستان تشکیل دینے نکلے ہیں تو آپ کو اس سارے ڈھانچے کو مسمار کرنا ہے۔ کیونکہ اس کی بنیاد ایک کرپٹ اور بری گورننس کے آئیڈیا پر رکھی گئی تاکہ کوئی ادارہ حکمرانوں کی مرضی کے خلاف چل ہی نہ سکے اور جب اس ڈھانچے کو مسمار کرنے کا کام کوئی بھی حکومت شروع کرے گی تو ہر طرف آہ وبکا یقینی ہے بھلے وہ انڈے مرغی کی طنز کی صورت میں ہو، یو ٹرن کے طعنے ہوں یا پھر انتہائی گھٹیا قسم کے ذاتی الزامات وزیر اعظم اور انکے خاندان کے بارے میں ہوں۔ نئے پاکستان کی تشکیل میں سب سے مشکل کام یہی ہے کہ اس ڈھانچے کو مسمار کیا جائے۔ عمران خان اس کو مسمار کرنے میں کتنا وقت لیتے ہیں یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ اگر اہم ہے تو اس نظام سے چھٹکارا ہے جس نے ملک میں ظلم، چیرہ دستی اور طاقتور کی حکمرانی کے تصور کو مستحکم کیا ہے۔ اگر پانچ سال میں بھی اس نظام کو تباہ کر دیا جاتا ہے تو یہ اس قوم کے لئے عمران خان کا سب سے بڑا تحفہ ہو گا۔ نیا نظام تشکیل دینے میں پھر کوئی وقت درکار نہیں ہو گا۔ بحیثیت قوم ہمیں اس پرانے ڈھانچے کو گرانے میں بھر پور مدد کرنی چاہئے تاکہ جلد از جلد اس سے نجات حاصل ہو۔ کسی کو ذرا سا بھی احساس ہو کہ ہمیں کس قسم کے حکمرانوں سے نجات ملی ہے تو وہ اسکو کامیابی سمجھ کر اگلے پانچ سال کیا دس سال تبدیلی کا انتظار کر سکتا ہے۔لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم سب لوگ تبدیلی چاہتے ہیں لیکن خود تبدیل ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ وزیر اعظم نے سو دن میں ایک ایسی منزل کا تصوربھر پور طریقے سے پیش کر دیا ہے جس تک پہنچنا قطعاً مشکل نہیں ہے اگر قوم اس پر یقین رکھے اور اپنے حصے کا کام کرنے کو تیار ہو‘ حکومت کی ذمہ داری اپنی جگہ لیکن تبدیلی کے خواہشمند عوام خود بھی اس عمل میں نیک نیتی سے شریک ہوں۔جہاں تک تڑپتے ہوئے سیاسی مخالفین کی بات ہے تو انہیں علم ہے کہ جس نظام کی بنیاد انہوں نے ڈالی تھی اگر اسکو مسمار کر دیا جاتا ہے تو پھر ملک خداداد میں انکا کوئی ٹھکانہ نہیں ہو گا۔انکے لئے اس وقت زندگی اور موت کی جنگ ہے جس میں وہ ہر حال میں کامیابی چاہتے ہیں اس کے لئے انہیں کوئی بھی سازش کرنی پڑے کسی سے بھی گٹھ جوڑ کرنا پڑے۔ مستقبل قریب میں ایک دوسرے کے خون کے پیاسے لیڈر اپنی اپنی جان بچانے کے لئے باہمی محبت کا شکارہو سکتے ہیں۔پراپیگنڈے کا سیلاب امڈتا آ رہا ہے لیکن یہ ساری کاوشیں بے سود رہیں گی کیونکہ اس ملک کی قسمت تبدیل ہونے کا وقت آگیا ہے۔(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارتی آرمی چیف کی کھلی مداخلت پر پاکستان خاموش کیوں؟۔۔ سید مجاہد علی
Next Article ’’عارف نقوی۔ شمیم حنفی اور آخری‘ حسین ‘‘۔۔ہزار داستان/مستنصر حسین تارڑ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.