Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اساں دل نوں مرشد جان لیا!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

اساں دل نوں مرشد جان لیا!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹردسمبر 1, 201812 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ابرار ندیم کو برسہا برس سے جانتا ہوں، ایک خوبرو نوجوان، متضاد صفات کا حامل، میرے ساتھ بیٹھا ہو تو ادب کی وجہ سے خاموش اور محفل یاراں میں چہکنے والا جملے بازی کرنے والا، خصوصاً گل نوخیز اختر کے ساتھ ’’چونچیں‘‘ لڑانے والا، ان دونوں میں سے کبھی ایک کا پلہ بھاری ہو جاتا ہے اور کبھی دوسرے کا، تمیز سے بات کرنے والوں کے ساتھ باتمیز اور بدتمیزی سے بات کرنے والوں کے ساتھ بہت بڑا بدتمیز۔ اصولوں پر ڈٹ جانے والا، اسے لاکھ سمجھاؤ کہ اپنے اصول پر قائم رہتے ہوئے بھی جذباتیت کا مظاہرہ نہ کرو اور کبھی یہ بھی مان لیا کرو کہ تم جس اصول پر ڈٹے ہوئے ہو، وہ اصول نہیں، محض تمہاری رائے ہے، مگر مجال ہے کہ یہ ’’سردار جی‘‘ آپ کی بات پر کان دھریں ۔
مجھے ایک بہت پرانا واقعہ یاد آرہا ہے، فیصل آباد سے پیرو مرشد احمد ندیم قاسمی، ڈاکٹر سلیم اختر اور میں ایک تقریب میں شمولیت کے بعد لاہور واپس آرہے تھے اور نہایت مزیدار گپ شپ کا دور جاری تھا۔ میں کار کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا، اچانک میری نظر سامنے سے آتی، ایک دوسرے سے ریس لگاتی دو بسوں پر پڑی۔ صورت حال یہ تھی کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے برابر تھیں اور یوں پوری سڑک انہوں نے گھیری ہوئی تھی۔ میں نے دیکھا کہ ہمارا ڈرائیور کار کو کچے پر اتارنے کے بجائے سیدھا ان کی طرف جارہا تھا، جب میں نے دیکھا کہ بسوں اور ہماری کار کے درمیان فاصلہ چند سیکنڈ کا رہ گیا ہے تومیں نے خوفزدگی کے عالم میں ڈرائیور کو کاندھوں سے جھنجھوڑتے ہوئے کہا ’’کار کو کچے پر اتارو‘‘ اس نے جب کار کو کچے میں اتارا تو کار الٹتے الٹتے بچی۔ اس ساری کارروائی کے دوران ہم تینوں سانس روکے خود کو موت کے کنوئیں میں بیٹھے محسوس کررہے تھے۔ جب ہمارے اوسان بحال ہوئے تو میں نے ڈرائیور سے کہا ’’تمہیں سامنے سے آتی بسیں نظر نہیں آرہی تھیں؟‘‘ پورے سکون سے بولا جی نظر آرہی تھیں، میں نے پوچھا ’’اس کے باوجود تم سیدھا ان کی طرف کیوں جارہے تھے‘‘ بولا ’’جناب میں صحیح جارہا تھا، وہ غلط ہی تھیں، یہ اصول کا معاملہ تھا اور میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا‘‘۔
خدا کا شکر ہے کہ ابرار اتنا ’’اصول پسند‘‘ نہیں کہ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دے، وہ تو انسانوں سے پیار کرنے والا ہے، بے حد درد مند، غم گسار، اپنے وسائل سے بڑھ کر ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا خواہشمند۔ گزشتہ دنوں اس کا ایک جاننے والا کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگیا، ابرار میرے پاس آیا اور کہا کہ ’’سر جی، میں چاہتا ہوں ہم سب مل کر اس کا علاج کرائیں‘‘ مجھے اس کی بات بہت اچھی لگی، مگر جب اس نے بتایا کہ اس کا کینسر آخری درجے پر ہے، تو میں نے اسے سمجھایا کہ کینسر کے اس نوع کے مریض اگر کروڑ پتی بھی ہوں تو کنگال ہو جاتے ہیں، مگر بچتے پھر بھی نہیں ہیں اور پھر ہم میں تو کروڑ پتی کوئی بھی نہیں۔ مگر متعلقہ اسپتال کے ایم ایس اور معالج کوفون کر کے اسکی حتی المقدور مدد کرنے کی کوشش بہرحال کی گئی، ابرار کے بارے میں ایک اور بات، بہت مذہبی ہے اور اتنا شریف ہے کہ کبھی کسی لڑکی کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتا، یہ میرا خیال ہے جس پر میں واللہ اعلم ہی کہہ سکتا ہوں تاہم شرافت کا یہ مطلب بھی نہیں کہ انسان کسی سے محبت بھی نہ کرے چنانچہ ابرار نے ٹوٹ کر محبت کی مگر اس دوشیزہ کا ہاتھ تک نہیں پکڑا۔ یہ اس کا اپنا بیان ہے اور اس پر ایک بار پھر واللہ اعلم کہنا ضروری ہے۔آج ابرار کی پنجابی شاعری ’’اساں دل نوں مرشد جان لیا‘‘ (ہم نے دل کو اپنا مرشد بنا لیا) کی تقریب رونمائی میں اس راز سے پردہ اٹھا ہی دوں کہ یہ ساری شاعری ہجر کی شاعری ہے۔ اس کے ایک ایک مصرعے میں دکھ بھرا ہوا ہے، اتنا گہرا عشق، اللہ معافی میں جوں جوں کتاب پڑھتا چلا گیا تومیں اس نتیجے پر پہنچا کہ یہ شاعری حقیقت سے مجاز تک کا سفر ہے۔ اس سفر کے دوران اس کے پاؤں میں چھالے پڑ گئے ہیں، اس کے ہونٹ خشک ہوگئے ہیں اور اس کے خشک ہونٹوں سے نکلنے والے الفاظ دلوں میں چھید کرتے چلے جاتے ہیں، مجھے لگتا ہے اپنی اس کیفیت پر وہ خود بھی خوفزدہ ہو جاتا ہے اور پھر دل کو تسلی دینے کیلئے کہتا ہے ’’اکو واری فرض تے نئیں نا عشق دو بارہ ہوسکدا اے‘‘ میں اس پر آمین کہتا ہوں، مگر اس آمین کا مجھے کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ بہرحال ’’اساں دل نوں مرشد جان لیا‘‘ کی شاعری سچی پنجابی، گہرے درد اور دکھ سے بھرے جذبات، شاعری کی کلاسیکی اور جدید روایات سے گندھی ہوئی! یہ ممکن نہیں کہ آپ یہ شاعری پڑھیں اور اس سے متاثر نہ ہوں۔ یہ بات میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور ضروری نہیں کہ میرا تاثر صحیح بھی ہو لیکن مجھے لگتا یہی ہے کہ ابرار کی شاعری کا محبوب اس کا ’’مرشد‘‘ ہے جس کی چوکھٹ پر بیٹھا وہ اس کی نظر کرم کیلئے گریہ کناں نظر آتا ہے، یہ محبوب اللہ کے خیالوں، اس کی سوچوں اور اس کے سجدوں میں بھی موجود ہے اور اگر اس شاعری کا محور مرشد نہیں، کوئی ’’اور‘‘ ہے اور اس کے اردگرد کہیں موجود ہے تو اس سے درخواست ہے کہ وہ ایک دفعہ ابرار کو اپنا درشن کرا دے۔ اگر وہ ابرار سے ناراض ہے تو پھر کسی دن مجھ سے آکر مل لے، میں محض انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ابرار کے جذبات اس تک پہنچا دوں گا اور بتائوں گا کہ محبت کی قدر کرو، میں اسے ابرار کی شاعری سناؤں گا اور یوں مجھے یقین ہے کہ اس کا دل پسیج جائے گا۔ اور اگر یہ محبوب اس کا ’’مرشد‘‘ ہی ہے جس کی چوکھٹ پر وہ برسوں سے بیٹھا ہے تو پھر ہو ہی نہیں سکتا کہ اس ’’مرشد‘‘ کا دل نہ پسیجے۔آخر میں پوری دیانتداری سے میں عرض کرونگا کہ ابرار کی پنجابی شاعری شعریت کے نقطہ نظر سے ایک اور طرح کی شاعری کا آغاز نہ سہی، مگر آج کی پنجابی شاعری میں اپنی الگ پہچان ضرور رکھتی ہے اور یوں پوری دنیا میں جہاں جہاں پنجابی بولی جاتی ہے، اس شاعری کی خوشبو وہاں تک پہنچے گی اوراس خوشبو کی پذیرائی ہوگی۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکوتوال کو للکارتی فہمیدہ ریاض۔۔کشور ناہید
Next Article کامیاب سیاست، کمزور معیشت۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.