Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ادب برائے زندگی‎ ۔۔ مہر سخاوت حسین
اختصاریئے

ادب برائے زندگی‎ ۔۔ مہر سخاوت حسین

ایڈیٹرنومبر 29, 2018135 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اکثر طلباء مجھ سے پوچھتے ہیں  کہ ’’ادب‘‘ کیا ہے؟ اس کا جواب دینے سے پہلے میں طلباء سے یہ سوال کرتا ہوں کہ ’’زندگی‘‘ کیا ہے؟ اب آپ سوچیں گے ان کے پاس اس کا کیا جواب ہو گا؟ اور ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جو جواب بھی وہ دیتے ہیں وہ جامع نہیں ہوتا، اس میں صرف وہ زاویہ ہوتا ہے کہ جس سے وہ خود زندگی کو دیکھتے ہیں یا دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ دوسرا بھی اس سے اتفاق کرے یا آپ کے جواب سے مطمئن ہو جائے۔ یہ سوال بھی کہ ادب کیا ہے، اسی نوعیت کا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ خود ادب بھی ’’زندگی‘‘ کے اظہار کا نام ہے۔ادب کے لغوی معنی تہذیب کے ہیں ۔انسان کی بودوباش کا سلیقہ تہذیب ہے۔اگر سوچا جائے کہ ادب کیسے تخلیق ہوتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ لفظ زندگی کے کینوس پر بکھرے رنگوں کو قوت گویائی رنگ دیتے ہیں ۔لفظ کٹھے میٹھے تیز و ترش شہد کی طرح شیریں اور بچے کی طرح شریر ہوتے ہیں ۔لفظ نہ ہوں تو پوری کائنات پر ایک جامد سکوت طاری ہو جائے ۔ہر چیز خاموش نظر آئے آسمان چپ، زمین چپ، محبت کا سارا جہاں چپ۔محبت سچی ہو یا جھوٹی، جذبے سچے ہوں یا کچے ہر بات ہر جذبہ اظہار کے لئے لفظوں کا محتاج ہوتا ہے ۔ادب کے اظہار سوچ و فکر اور جذبات کے لئے ازل سے ابد تک ایک ہی زبان استعمال ہوتی ہے ۔انسانی جذبات واحساسات اور بلند سے بلند تر خیالات کا فنی اظہار ہے ۔اس میں سماجی اور افادی پہلو ہوتا ہے ۔فنی اور جمالیاتی بھی اس کی یہ خصوصیت اسے زندگی سے ہم آہنگ کرتی ہے ۔”ادب برائے ادب‘‘ اور’’ ادب برائے زندگی‘‘ کی بحث ہرگز نئی نہیں ہے۔خا ص طور پر 1917ء میں روس میں بالشویک(سوشلسٹ) انقلاب نے ایشیا کے ممالک کی سیا سی تحریکوں پر اثر ڈالا تو وہیں دوسری طرف نہ صرف ایشیا ئی ممالک بلکہ یورپ میں بھی ’’ادب برائے مقصد‘‘کے نظریے کو بھرپور پذیرائی ملنا شروع ہوئی۔بر صغیر کے ادبی حلقے بھی’’ ادب برائے ادب ‘‘یا ’’ادب برائے مقصد ‘‘کی نظریا تی بحث سے متا ثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔اور پھر اسی ادبی بحث کے تنا ظر میں بر صغیر میں با قاعد ہ طور پر ترقی پسند تحریک کا بھی آغاز ہوا، جس نے برصغیر کی بڑی اور کئی چھوٹی زبا نوں کے ادب پر اپنے نقوش مرتب کئے۔ اس ترقی پسند تحریک نے ’’ادب برائے مقصد ‘‘ کے تصور کو بھر پور طریقے سے اجا گر کیا۔برصغیر کے ہی تنا ظر میں جن ادیبوں اور دانشوروں نے ’’ادب برائے مقصد‘‘ کے تصور کو بھر پور نظریاتی جہد دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ان میں اختر حسین رائے پوری(1912-1992ء) کا نام سر فہرست ہے۔کسی بھی تہذیبی معاشرے کے وہ فرد جو کہ معاشرے کی اصلاح کے طلبگار ہوتے ہیں اس اصلاح کی کوشش کرتے ہیں ،وہ اپنے”علم ،ذہانت، توانائی ” کو یا تو مذہب پر صرف کرتے ہیں یا کہ ان سے ادب کے چراغ روشن کرتے ہیں ۔کسی بھی ” تہذیب“ میں ادب کی حیثیت یا تو” مذہب“ کے ایسے توسیعی دائرے کی ہوگی جس میں تمام انسان سما جائیں ۔یا پھر انسانیت کے ایسے توسیعی دائرے کی ہوگی جس میں تمام مذہب سما جائیں ۔ ۔ مشرقی اور مغربی تہذیبوں میں جنم لینے والا ادب بہر صورت ” مذہب اور انسان “ کے درمیان پیدا ہونے والے ان اختلافات پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ” حقیقت و مجاز “ کی تلاش میں ہر انسان کو پیش آتے ہیں ۔۔ہر تہذیب میں ادب بہت سی اقسام میں تقسیم الگ الگ ناموں سے سامنے آتا ہے ۔۔۔اور ایک ہی حقیقت کو اپنے ہمراہ رکھتا ہے ۔ یہ ادب کسی قوم اور کسی زبان کی پوری تہذیب اور مزاج کا اظہار ہوتا ہے۔ چاہے ” فحش ادب ہو ،چاہے مزاحمتی، تعمیری یا تنقیدی “۔ادب کسی بھی زباں ، خطے یا تہذیب کا ہو فطرت اور رومانوی رنگ ہر ایک ادب میں مشترک اور لازم و ملزوم ہے۔ جس سے ادب کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہ محمود قریشی الگ صوبےکے سوال پر بھڑک اٹھے ۔۔کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
Next Article ریڈیو پاکستان نے بوڑھوں کو کمپیئرنگ سے روک دیا :چہیتے لاکھوں روپے لیتے رہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.