Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مسٹر ٹرمپ کی عالمی رسوائی۔۔رولا رپہ/راؤ خالد
راؤ خالد

مسٹر ٹرمپ کی عالمی رسوائی۔۔رولا رپہ/راؤ خالد

ایڈیٹرنومبر 25, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Rao Khalid journalist
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے پاس کوئی اوباما،ٹرمپ، بش یا کلنٹن جج نہیں ہے، ہمارے ججز برابری کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔ امریکی چیف جسٹس جان رابرٹس نے یہ جواب صدر ٹرمپ کے سپریم کورٹ کے تارکین وطن کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد ہرزہ سرائی کے جواب میں دیا۔صدر ٹرمپ اپنے عامیانہ بیانات اور روّیے کے باعث آئے دن کسی نہ کسی کے ہاتھوں اپنی درگت بنوا رہے ہوتے ہیں۔امریکی تاریخ کے مسٹر ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کی ملکی سطح اور عالمی رسوائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے رکنے کے کوئی امکانات نظر نہیں آتے۔ وہ خود رسوائی کو دعوت دیتے ہیں کبھی اپنے بیانات سے کبھی ٹویٹ سے اور کبھی وہائٹ ہاؤس یعنی اپنے گھر آئے صحافی مہمانوں کے ساتھ بد تمیزی کر کے۔ اگرچہ امریکہ کے اندر ایک خیال یہ پایا جاتا ہے کہ وہ نسل پرست ہیں اور کسی رنگدار یا غیر گورے شخص کیساتھ گفتگو میں وہ بہت جلد صبر کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیتے ہیں۔لیکن میرے خیال میں انکی ہرزہ سرائی کی وجہ نہ تو گورا یا کالا ہونا ہے اور نہ ہی وہ مرد اور عورت میں تفریق کرتے ہیں۔ جب وہ بولنے پہ آتے ہیں توپھر کم از کم اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کر جاتے ہیں۔ تازہ ترینـ متھہ انہوں نے ہمارے عمران خان صاحب سے لگایا ہے اور شاید انہیں با لکل اندازہ نہیں تھا کہ انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ اصل میں حالیہ انتخابات میں کانگرس میں شکست کھانے کے بعد انکی ذہنی حالت مزید بگڑ گئی ہے اور امریکی صدر طاقت کے نشے میں دھت نہ ہو یہ تو ہو ہی نہیں سکتا۔ جہاں یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ طاقتوروں کی تاریخ ایک جیسی ہے۔اسی طرح یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ طاقت کے نشے میں دھت ایسے حکمرانوں پر ایک ایسا وقت آتا ہے جہاں انکی سوچنے، سمجھنے، سننے اور دور تک دیکھنے کی صلاحیت ناپید ہو جاتی ہے۔ تاریخ کا ادراک ہونا طاقت کے نشے کو کسی حد تک کنٹرول میں رکھتا ہے لیکن اس سطح پر پہنچنے کے بعد یہ ادراک بھی نہیں رہتا اور پھر ایک ایسے زوال کا آغاز ہوتا ہے جو تاریخ میں عبرت کے باب کے عنوان سے تحریر ہوتا ہے۔ اس وقت بھی دنیا میں ایک ایساحکمران موجود ہیں جو طاقت کے نشے میں دھت ہے اور اس میں تاریخ سے سبق سیکھنے کی کوئی صلاحیت نہیں پائی جاتی۔یہ سب سے خطرناک آدمی امریکی صدر ٹرمپ ہے۔ انکا یروشلم کو اسرائیلی دارالخلافہ تسلیم کرنے کا غیر دانشمندانہ اقدام ہو یا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ ختم کرنا۔تارکین وطن کے بارے میں ملکی پالیسی ہو ، ایسے اقدامات ہیںکہ عالمی قیادت بھلے یورپ کی ہو یا ایشیا کی ٹرمپ کی پالیسیوں کے حوالے سے بہت شاکی ہے۔ عالمی قیادت ہی نہیں بلکہ خود امریکی تجزیہ کار اس کے بارے میں شدید تشویش کا شکار ہیں۔ اور ان سب کا خیال ہے کہ جو اقدامات صدر ٹرمپ وقتاًفوقتاً کرتے رہتے ہیں اس سے شایدامریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن دنیا کا امن بری طرح متاثر ہوتا چلا جا رہا ہے۔سابق امریکی صدر بارک اوباما ٹرمپ کے اس فیصلے پر انہیں ہٹلر کا خطاب دے چکے ہیں۔ٹرمپ کی ذہنی صحت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھ چکے ہیں جسکی صدر کے دفتر نے تردید کی ہے کہ صدر ٹرمپ ڈیمنشیا کا شکار نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے جب سے صدارت سنبھالی ہے آئے دن کوئی نہ کوئی درفنتنی چھوڑتے رہتے ہیں اور اس پر ان کا دنیا بھر میں مذاق بھی اڑتا ہے۔اس بار انہوں نے پاکستان کا رخ کیا ہے ۔ اگرچہ اس سے پہلے بھی وہ اس قسم کی گفتگو کر چکے ہیں لیکن شاید انکی تسلّی نہیں ہوئی تھی کہ ایک بار پھر چیخ رہے ہیں کہ پاکستان نے امریکہ کی کوئی مدد نہیں کی۔حالیہ تاریخ سے اس قدر بے خبر دنیا کی تاریخ کے سب طاقتور ملک کا سربراہ کوئی نہیں گزرا اور یہی تشویش کی بات ہے۔ وہ امریکی قومی مفاد کا کیس بھی اس طرح پیش کرتے ہیں کہ جرمن وزیر خارجہ زیکمار گبریل بے اختیار کہہ اٹھتے ہیں کہ امریکی انتظامیہ ـقومی خود غرضی کا شکار ہے۔ زیکمار کا کہنا تھا کہ ہماراامریکہ فرسٹ قسم کا موٹو بین الاقوامی سطح پر مزید تنازعات کو جنم دے گا۔ ہمیں علم ہے کہ جرمنی فرسٹ کی وجہ سے جرمن قوم نے ترقی نہیں کی بلکہ یورپ اور بین الاقوامی ذمہ داری سب سے پہلے پر یقین کی وجہ سے ترقی ممکن ہوئی ہے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نہ روکا گیا تو یورپی یونین اور اقوام متحدہ بالکل غیر متعلق فورم ہو کر رہ جائیں گے۔ اسی طرح سے جب صدر ٹرمپ نے برطانوی لیڈر کی مسلم مخالف ویڈیو شیئر کی تھی تو برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے شدید رد عمل کا بجا طور پر اظہار کیا۔ اس عمل پر شرمندہ ہونے کی بجائے ٹرمپ نے تھریسا مے کو طعنے دینے شروع کر دئیے اور کہا کہ پہلے وہ اپنے ملک میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے مسئلے کو نپٹائیں پھر ان پر تنقید کریں۔ یہ زبانی لڑائی اسقدر شدت اختیار کر گئی کہ برطانوی وزیر اعظم کو کہنا پڑا کہ پارٹنر شپ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ جب امریکہ کوئی غلط قدم اٹھائے تو ہم خوفزدہ ہو کر خاموش ہو جائیں۔ برطانیہ، یورپ جیسے تگڑے ممالک ہی نہیں پاکستان کو بھی امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہا ہے۔ بظاہر دکھائی دے رہا ہے کہ امریکہ واحد سپر پاور کے طور پر اپنا وقت پورا کر چکا ہے ، جس قسم کے حالات اس نے دنیا میں پیدا کر دیئے ہیں اور خود جس طرح اپنے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس چکا ہے اب اس میں اتنا دم خم نہیں ہے کہ وہ کسی ملک کو بھی ڈکٹیٹ کر سکے۔لے دے کہ بھارت رہ گیا ہے جسکی نئی نئی محبت ہوئی ہے جو امریکہ کے حوالے سے بہت سی خوش فہمیاں رکھتا ہے۔ لیکن اسکو بھی جلد ہی احساس ہو جائیگا کہ وہ غلط وقت پر امریکہ کا دوست بنا ہے۔پوری دنیا گو مگو کی کیفیت میں ہے اور بہت جلد اہم ممالک کی خارجہ پالیسی میں امریکہ سے تعلقات پر نظر ثانی کا بگل بج جائے گا۔
(بشکریہ: روزنامہ 92نیوز)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبالآخر۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article امجد بخاری کے جنگ نامہ کی پذیرائی۔۔ظہور دھریجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.