Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ٹوٹے۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

ٹوٹے۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرنومبر 9, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
ataa
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شادی کے موقع پر دولہا کی سالیاں اپنے برادر ان لا کو جوتیاں اتار کر بیٹھنے پر زور دیتی ہیں چنانچہ جب وہ جوتیاں اتارتا ہے تو موقع پا کر یہ سالیاں جوتی غائب کر دیتی ہیں۔ بعد میں اس جوتی کی واپسی کے لئے دولہا کو منہ مانگی رقم ادا کرنا پڑتی ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ جوتی چرانے کی یہ رسم شادی بیاہ کے علاوہ ہر جمعہ کو مسجدوں کے باہر بھی ادا کی جاتی ہے اور یہ رسم سالیاں ادا نہیں کرتیں۔ ممکن ہے یہ رسم سالے ادا کرتے ہوں تاہم میں نے اس ضمن میں کوئی تحقیق نہیں کی۔
عورت کو پاؤں کی جوتی سمجھنے کے باعث یہاں سالا ایک گھٹیا چیز اور بہنوئی ایک آسمانی چیز سمجھی جاتی ہے تاہم ہر شخص جو یہاں بہنوئی کے مرتبے پر فائز ہوتا ہےوہ بیشتر صورتوں میں کسی نہ کسی کا سالا بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ یہاں ہر شخص کی آدھی زندگی بطور بہنوئی اور آدھی زندگی بطور سالے کے گزرتی ہے۔ ایک بات مجھے سمجھ نہیں آئی کہ یہاں داماد کو تو سر آنکھوں پر بٹھایا جاتا ہے لیکن گھر داماد کے ساتھ بڑا حقارت آمیز سلوک ہوتا ہے ۔ واضح رہے داماد وہ ہوتا ہے جو لڑکی کو بیاہ کر گھر لایا ہوتا ہےاور گھر داماد اسے کہتے ہیں جسے لڑکی بیاہ کر لاتی ہے۔
لاہور کے بینکوں میں کیش کی وصولی کے دو طریقے ہیں۔ ایک چیک دے کر دوسرا کیشئر کو پستول دکھا کر۔ دوسرا طریقہ عوام میں زیادہ مقبول ہے کیونکہ بینکوں میں چیک دے کر رقم کیش کرانے میں خاصا وقت لگتا ہے۔
یہاں کزن کا رشتہ مجھے خاصا الجھا ہوا محسوس ہوا ایک شخص نے اپنی ساتھی خاتون کا تعارف مجھ سے کرایا اور کہا یہ میری کزن ہے۔ اس وقت میرے پاس ایک اور شخص نے اپنی ساتھی خاتون کا تعارف مجھ سے کرایا اور کہا یہ میری کزن ہے۔ اس وقت میرے پاس ایک اور شخص بیٹھا ہوا تھا۔اس نے میرے کان میں کہا پچھلے سال یہ میری کزن تھی۔ رشتے کی یہ روٹین میں نے اس خطے میں دیکھی ہے۔مشرق واقعی بہت پراسرار ہے۔
ہمارے ہاں مغرب میں مکئی کی روٹی ہوتی ہے، بیسن کی روٹی ہوتی ہے، چھان بورے کی روٹی ہوتی ہے لیکن پاکستان میں جس روٹی کا ذکر بہت عام ہے وہ عزت کی روٹی ہے تاہم میں صرف اس کا ذکر ہی سنتا رہا کسی کو کھاتے نہیں دیکھا۔ میں ایک دفعہ لاہور کے بازار حسن مجرا دیکھنے گیا جو طوائف مجرا کر رہی تھی وہ بہت خوبصورت تھی ۔ میں نے اس سے پوچھا تم فلموں میں کام کیوں نہیں کرتیں؟ اس نے جواب دیا مجھے فلموں میں کام کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اللہ بس عزت کی روٹی دے رہا ہے ۔ اس پر مجھے ایک بار پھر تجسس ہوا کہ یہ عزت کی روٹی کیا چیز ہے؟ بہرحال پاکستان میں قیام کے دوران میں نے عزت کی روٹی کا ذکر ثبوت خوروں، ہیروئن فروشوں، بردہ فروشوں اور ضمیر فروشوں سب کی زبان سے بار بار سنا یقیناً یہ کوئی بہت لذیذ چیز ہو گی تبھی تو سارے طبقے اس کا ذکر کرتے ہیں۔
لاہورئیے بہت خوش طبع لوگ ہیں چنانچہ یہاں ایک ایسے ہی خوش طبع شخص سے میری ملاقات ہوئی اس نے مجھے بتایا کہ اس کی دو کمزوریاں ہیں ایک کمزوری عورت اور دوسری مردانہ کمزوری ،عجب مسخرہ شخص تھا۔
ہم اہل مغرب لوٹے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کیونکہ یہ ہمارے ہاں نہیں ہوتا جبکہ پاکستان میں یہ برتن انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کے بغیر کوئی ٹائلٹ مکمل نہیں سمجھا جاتا۔ ایک لاہوریا مجھے بتا رہا تھا کہ لوٹوں کے بغیر کوئی پارلیمنٹ بھی مکمل نہیں ہوتی۔ میرے خیال میں وہ اپنی روایتی زندہ دلی کا مظاہرہ کر رہا تھا ورنہ لوٹوں کا پارلیمنٹ سے کیا تعلق ہے۔
پاکستان میں پاکستانی کلچر کے فروغ کیلئے بہت سے ادارے اور این جی اوز کام کر رہی ہیں اس ضمن میں مجھے جو بات بہت اچھی لگی وہ یہ تھی کہ ان اداروں کے منتظمین کا پاکستانی کلچر سےکوئی تعلق نہیں تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی کلچر میں پرورش پانے والا شخص اپنے کلچر کو اتنا نہیں سمجھ سکتا جتنا دور سے نظارہ کرنے والا شخص سمجھ سکتا ہے۔
پاکستان میں دو کاروبار بڑے منافع بخش ہیں ۔ ایک کاروبار بیوٹی پارلر اور دوسرا حکیموں کا ہے، خصوصاً شادی کے دنوں میں یہ دونوں کاروبار عروج پر ہوتے ہیں۔ شادی والے روز دلہن بیوٹی پارلر اور دلہے حکیموں کا رخ کرتے ہیں۔
پاکستان کا قومی لباس شلوار کرتا ہے میرے لئے اپنے مغربی دوستوں کو شلوار کے کوائف سے پوری طرح آگاہ کرنا خاصا مشکل ہے۔بس یہ سمجھ لیں کہ پنجاب میں جو شلوار پہنی جاتی ہے اس پر بھی اگرچہ کافی کپڑا لگتا ہے مگر سندھ بلوچستان اور سرحد کی شوار کا طول و عرض تقریباً برطانیہ کے رقبے کے برابر ہے پاکستان کے رورل ایریا ز میں دستار کا بھی بہت رواج ہے جسے عزت کی علامت سمجھا جاتا ہے چنانچہ ان علاقوں کے جاگیردار اور وڈیرے انگریز کے زمانے سے لیکر آج تک ہر دور حکومت میں اپنی دستار کی حفاظت کرتے رہے۔ شلوار کی کبھی پروا نہیں کی۔
پاکستان میں ایک بہت لذیذ پھل پایا جاتا ہے جسےآم کہتے ہیں ۔ اسے لالی پاپ کی طرح چوسا جاتا ہے اور چوسنے سے پہلے اسے پولا کرتے ہیں جس کا طریقہ یہ ہے کہ اسے دونوں جانب سے آہستہ آہستہ دبایا جاتا ہے اور یوں اس کا رس چوسنے میں آسانی پیدا ہو جاتی ہے کئی لوگ آم پولا کر کے کسی دوسرے کو چوسنے کے لئے دیتے ہیں اور یہ قربانی ان کی ترقی کے رستے کھول دیتی ہے ۔ میں نے ایک صاحبسے پوچھاکیا کرتے ہیں۔ اس نے جواب دیا کچھ نہیں، آم پولا کرتے ہیں۔
(راقم کی کتاب ایک غیر ملکی سیاح کا سفر نامہ سے چند ’’ٹوٹے‘‘)
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleہم کہاں کھڑے ہیں؟۔۔خاور نعیم ہاشمی
Next Article امریکی انتخابات:ایک بڑی پیش گوئی۔۔حسن مجتبٰی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.