Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گھٹنے ٹیکتی حکومت اور کم زور پاکستانی کا ایمان ۔۔ شاہد راحیل خان
شاہد راحیل خان

گھٹنے ٹیکتی حکومت اور کم زور پاکستانی کا ایمان ۔۔ شاہد راحیل خان

ایڈیٹرنومبر 3, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dharna molvi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام کے نام پر بنے ملک کے مسلمان معاشرے میں رہتے ہوئے ایک پیدائشی جدی پشتی مسلمان ہونے کے باوجود مجھے گاہے بگاہے اپنے ایمان کا جائزہ لینا پڑتا ہے ۔میرا ایمان کس فقہے، کس فرقے اور کس گروہ کے تشریح کردہ ایمان کے مطابق ہے ؟دین اسلام کے بنیادی عقائد میری گھٹی میں شامل ہیں اور رگ رگ میں بسے ہوئے ہیں۔ عقیدہ ختم نبوت پر میراغیر متزلزل ایمان ہے۔الحمدللہ۔ اہل بیت اطہر سے محبت اور اصحابہ کرام سے عقیدت میرے ایمان کا حصہ ہیں۔ اسلام کی بہت زیادہ نہیں تو تھوڑی بہت سوجھ بوجھ کی توفیق بھی اللہ تعالیٰ کی عنائت ہے۔مگرکچھ لکھنے بیٹھوں تو تحریر کو بار بار پڑھتا ہوں کہ کہیں اس میں کوئی ایساجملہ یا لفظ تو غیر دانستگی میں استعمال نہیں کر بیٹھا جو مختلف اطراف سے تشریح کردہ رائج الوقت ایمان کی تشریح سے کسی طور بھی مختلف ہو اور کہیں سے بھی مجھے اپنے ایمان کی تجدید کا حکم آجائے۔ ( متصادم ہونے کا تو میں تصور بھی نہیں کر سکتا)۔
کم و بیش تین دہائیوں تک ملک جہادی اسلام کا پیروکار بنا رہا۔حکومتی اور فوجی سرپرستی میں جہادی اسلام کی ترویج پر زور دیا جاتا رہا اور پھر حکومتی اور فوجی سرپرستی ہی میں اسلام کی یہ تشریح ، دہشت گردی کی اصطلاح میں بدل دی گئی۔اس دوران ہزاروں ہم وطن اپنی جاں سے گزر گئے۔ لاکھوں زخمی اور اپاہج ہو گئے۔ اس گروہ کا زور ٹوٹا تو ایک اور گروہ سامنے آگیا۔ یہ گروہ حرمت رسولﷺ کے تحفظ کا نعرہ لے کر اٹھا ۔ اس میں کوئی شک یا دوسری رائے نہیں کہ کلمہ گو مسلمانوں کے لیئے حرمت رسولﷺ کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دینا ایک بہت بڑی سعادت ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ کیا واقعی اس گروہ کا مقصد صرف حرمت رسول ﷺ کا تحفظ ہے؟ کیونکہ رسول پاک ﷺ سے محبت کی اولین شرط اور تقاضہ تو آپﷺ کی سنت اور آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے۔ اس گروہ نے چند ماہ پہلے فیض آباد چوک پر قبضہ کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کیاتھا ۔حکومتی مشینری مفلوج ہو گئی تھی ۔بلآخر فوج درمیان میں آئی اور کمال یہ ہوا کہ اس گروہ اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے میں فوج نے کلیدی کردار ادا کر کے یہ تاثر پیدا کر دیا کہ اس گروہ کو مقتدر حلقوں کی اشیرباد حاصل ہے۔ کیونکہ اس معاہدے پر اعلیٰ فوجی افسران نے بھی دستخط کیئے تھے ۔اس بار بھی حرمت رسولﷺ کی حفاظت کے نام پر اس گروہ نے جو کچھ کیا ہے اسے عوام کی بھاری اکثریت نے مسترد کر دیا ۔اس لیئے کہ حرمت رسولﷺ کے تحفظ کے نام پر کیا جانے والا احتجاج اور اس میں کی جانے والی شرپسندانہ کاروائیاں پیارے نبیﷺ کی تعلیمات اور سنت مبارکہ کے بالکل برعکس تھیں۔
میں اس بات کو یہیں پر ختم کرتے ہوئے حکومت اور اس گروہ کے درمیان طے پا نے والے تحریری معاہدے کی طرف آتا ہوں۔وزیر اعظم پاکستان نے اپنی تقریر میں انتباہ کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ مظاہرین ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کریں اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔لیکن وزیر اعظم کا یہ بیان محض ایک بیان ہی رہا اور مظاہرین کھل کھلا کر ریاست کی رٹ نہ صرف چیلنج کرتے رہے بلکہ حکومت کو مذاکرات کی میز تک آنے پر مجبور کر دیا۔بڑا سادہ سا اصول ہے کہ جب حکومت کسی بھی گروہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت نے اس گروہ کی اہمیت اور حقیقت تسلیم کر لی ہے۔ فیض آباد چوک سے قبضہ چھڑانے کے لیئے فوج کی مداخلت سے ہونے والے معاہدے نے اس گروہ کو یہ قوت بخشی کہ اس بار وہ زیادہ طاقت کے ساتھ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے لیئے میدان میں اترے۔اور انہوں نے ہر قانون کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تین دن تک وطن عزیز کی سڑکوں پر اپنی من مانی کی اور اپنا راج قائم رکھا۔ایسے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں کہاں تھیں؟ جبکہ وزیر اعظم قوم کو حکومتی رٹ قائم رکھنے کی نوید سنا چکے تھے۔معاہدے کی شرائط سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر آچکی ہیں۔اس میں حکومت کی جیت ہوئی یا سبکی؟ معاہدے کی شق نمبرتین میں احتجاج کے دوران مرنے والوں کو شہید قرار دیا گیا ہے۔ کیا یہ مرنے والے شہادت کے رتبے میں آتے ہیں؟ اگر عوام میں سے لوگ مرے ہیں تو وہ مقتول تھے، انہیں شہید کے درجے پر فائز کر کے ان کے نا حق قتل پر مٹی ڈالنے کی کوشش نہ کی جائے۔ان کے قاتلوں سے حساب لیا جائے اور پھر وہ مقررین اور قائدین جنہوں نے مقتدر اداروں کے سربراہان ۔ عدالت عظمیٰ کے قابل احترام ججز اور وزیر اعظم پاکستان کے خلاف انتہائی غلیظ نفرت انگیز اور سخت زبان استعمال کی اور ان کے خلاف فتوے جاری کیئے ۔ان کے ساتھ ریاست کیا سلوک کرے گی؟ معاہدہ اس بارے میں خاموش ہے۔ کیاپاکستان کے عوام اب یہ حقیقت تسلیم کر کے صبر و شکر سے بیٹھ جائیں کہ کوئی بھی گروہ یا وزیر اعظم کے بقول چھوٹا سا طبقہ نہ صرف حکومتی رٹ کو چیلنج کر سکتا ہے بلکہ حکومت کو مفلوج کر کے اپنی حیثیت منوا سکتا ہے؟۔۔ اور۔لازم ہے کہ مجھ جیسے کمزور پاکستانی مسلمان اپنے ایمان کا جائزہ لیتے رہا کریں کہ آ یا ان کا ایمان کسی طاقت ور گروہ کے تشریح کردہ ایمان کے مطابق ہے کہ نہیں۔۔ مذاکرات میں حکومت کی یہ جیت وزیر اعظم کو مبارک ہو۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزندگی ، ریاست ،شہری اور جشن ِ آزادی : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article طبیعت کی پھرتیاں ۔۔ شفقت اللہ لغاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.