Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, ستمبر 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے۔۔کشور ناہید
لکھاری

آج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے۔۔کشور ناہید

ایڈیٹرنومبر 2, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kishwar-naheed
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں دانشوروں سے پوچھوں مگر کون ہے دانشور! اچھا چلو غازی صلاح الدین کو دانشور مانتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ یہ تو بتاؤ جب مصر میں دو، تین بار بغاوتیں ہوئیں اور سینکڑوں لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا تو اس کے بعد، کیا مصر کی حکومت نے یہ کہا تھا کہ ہمیں خزانہ خالی ملا!یہ بتاؤ عراق کی صدیوں کی تہذیبی ثقافت اور سیاست کو کئی سال کی جنگ و جدل کے بعد ملیامیٹ کیا گیا۔ کیا انہوں نے اعلان کیا کہ خزانہ خالی ہے۔ انڈونیشیا میں اتنے شدید سونامی آئے کہ جزیرے کے جزیرے زمین بوس ہو گئے۔ تو کیا وہ کبھی چینیوں اور کبھی ورلڈ بینک کی طرف گئے۔ ویسے تو ہندوستان اور بنگلہ دیش میں بھی اتنی ہی غربت اور جہالت ہے۔ ان کی برآمدات میں کوئی کمی نہیں، وہاں بھی ہتھیار خریدنے کا اسکینڈل ہوا تو کسی کو جیل میں نہیں ڈالا گیا۔ یہ پاکستان ہی میں سب کچھ اتنا ڈوبا ہوا ہے کہ اسکول کے بچّوں کی طرح ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف نے ہم سے دس سال کا حساب مانگ لیا ہے۔ وہ جو پنجابی میں کہتے ہیں ’’پلے نئیں دھیلہ ،تے کردی میلہ میلہ۔‘‘توا گرم ہوئے بغیر روٹی ڈالی جائے تو روٹی پکتی نہیں۔ جیب میں پیسے نہ ہوں تو کل کی بھی منصوبہ بندی نہیں ہو سکتی ۔ ہم روز ایک نئی خوشخبری سنتے ہیں۔ تھوڑی سی دیر کو مسکراہٹ آئینے میں پوچھتی ہے ’’کیا یہ بیل منڈھے چڑھے گی‘‘ اب دیکھو نا غازی! یہ اشفاق حسن صاحب ہمارے پرانے دوست ہیں۔ وہ بھی نعرےلگارہے تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس مت جانا۔ آج کل ہمارے دوست وقار مسعود، جو ڈار صاحب کی ناک کا بال بنے رہے اور ہمیں بہت ہی خوبصورت شعر سناتے رہے، اب دل کے پھپھولے پھوڑ رہے ہیں۔ معیشت بہتر بنانے کے نسخے بتا رہے ہیں۔ ڈاکٹر رمیش کمار کو کوئی پڑھا لکھا اسسٹنٹ مل گیا ہے، روز کبھی انگلش اور کبھی اردو میں لکھتے رہتے ہیں۔ انہوں نے شاید کسی سے سنا ہو، لکھ دیا ہے کہ ہمیں ’’مذہبی سیاحت‘‘کو فروغ دینا چاہئے۔ شاید انہیں کسی نے بتا دیا ہو گا کہ بدھ زمانے کے سب سے قدیم آثار تو پاکستان میں ہیں۔ سکھوں کی ساری بنیادی عبادت گاہیں تو پاکستان میں ہیں۔ ہم ان سے سری لنکا، جاپان، تھائی لینڈ کی طرح مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی کوشش نہیں کرتے۔ دبئی نے اپنے صحراؤں میں سفاری شروع کر کے کروڑوں کمائے۔ ہم نے اپنے پہاڑی سلسلے کیلئے اگر سفاری شروع بھی کی تو اپنے دوستوں کو سیر کرا کے بند کر دیا۔ مصر کے سفیر سے میری بحث ہوتی ہے کہ وہ زیادہ قدیم ثقافت کے علمبردار ہیں کہ ہم، جب میں سات ہزار سال پرانے مہر گڑھ کا تذکرہ کرتی ہوں تو مصر کے سفیر تو ہزاروں سال پرانے اہرام مصر کی تاریخ سنانے اور وہاں جانے والے سیاحوں کی تعداد بتانے لگے۔ میں یہ سب کچھ لکھنے سے اکتا گئی۔ ٹی وی کھولا، 5منٹ میں کوئی 16ڈاکوں کی دن دہاڑے خبریں سن کر پھر میرا دل بیٹھ گیا۔ اچھا چلو اپنے یعنی ہمارے زمانے کے بقراط ڈاکٹر جعفر احمد سے پوچھتی ہوں۔ پاکستان کی صحیح تاریخ نصاب میں کب پڑھائی جائے گی جس میں یہ لکھا ہو کہ مغل ہماری کتنی دولت لے کر گئے اور انگریز حکومت نے جاتے ہوئے ہمیں کتنا لوٹا۔ اچھا یہ نہیں تو اتنا تو پوچھ لیں کہ گاندھی جی نے بھوک ہڑتال کس لئے کی تھی کہ انہیں گولی مار دی گئی۔ انہوں نے پاکستان کو اس کے حصّے کی رقم منتقل نہ کرنے کے حربوں کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی۔ ڈاکٹر جعفر، نصاب میں قائداعظم اور فاطمہ جناح کی وہ تقاریر شامل کروائیں جن میں رشوت کو برا اور عزت کو بھلا کہا گیا تھا۔ پاکستان میں ان کی مختصر زندگی میں اس حوالے کو بھی شامل کریں، جب ان سے ملنے والے مہمانوں کی ضیافت کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا ’’پاکستان کے پاس پیسے نہیں ہیں، ان کو چائے پلا کر بھیج دو۔‘‘یہ بھی بتائیں کہ پاکستان کے قیام کے پہلے سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی راجہ صاحب محمودآباد نے کی تھی۔ ان کانٹوں کو یاد کریں جو کاغذوں اور فائلوں کو مجتمع رکھنے کے لئے لگائے جاتے تھے۔
ہماری نسل جو بوڑھی ہو گئی ہے چلو اس کے دانشور اشفاق سلیم مرزا سے پوچھتے ہیں کہ آپ تو میری طرح نیند کی گولیاں نہیں کھاتے، آپ کو نیند میں کچھ سہانے خواب تو آتے ہوں گے۔ ان کا تذکرہ آپ ہمارے معصوم فواد چوہدری سے اس لئے ضرور کر دیں کہ آج وہ فنون اور ثقافت کو تحفظ دینے کی بات کر رہے ہیں۔ یہی باتیں کرتے کرتے ڈاکٹر دانی چلے گئے، تازہ تازہ مریم اورنگزیب چلی گئیں۔ مرزا صاحب ہم خود کو سب سے قدیم فلاسفروں کا امین کہتے ہیں مگر ہماری یونیورسٹیوں سے فلسفہ کا شعبہ ہی ختم کر دیا گیا ہے۔ ہمارے بچّوں کو اپنے شہر کی تاریخ تک معلوم نہیں کہ وہ شہر کتنا پرانا اور اس کی ثقافت، اس شہر کے کون سائنسدان اور عالم ہیں یا رہے ہیں، نہ علماء کے نام بتائیں ورنہ بعض ایسے نام بتاناپڑیں گےجو ہم نہیں بتانا چاہتے، پھر پاکستان کے پہلے وزیر قانون منڈل صاحب کا نام اور انگریز کمانڈر انچیف کا نام بھی بتانا پڑے گا۔میرے دانشورو!جواب دو۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزمین کی فکر کرو ، یارو۔۔رضا علی عابدی
Next Article یہ شادی ناکام نہیں ہونی چاہئیے۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2)

ستمبر 15, 2026

پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا

ستمبر 14, 2026

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • اجتماعی سلامتی: تصور سے عملی حکمتِ عملی تک! امریکہ، ایران جنگ کے تناظر میں ۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (2) ستمبر 15, 2026
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید پونے پانچ روپے کا اضافہ : ڈیزل بھی 6 روپے لیٹر مہنگا ستمبر 14, 2026
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.