Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بنگلا دیش نے پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کر دیا
اہم خبریں

بنگلا دیش نے پاکستان کو ایشیا کپ سے باہر کر دیا

ایڈیٹرستمبر 27, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
bangla daish team
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ابوظہبی: ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سپر فور مرحلے کے چھٹے اور آخری میچ میں بنگلادیش پاکستان کوہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلادیش کی پوری ٹیم 48.4 اوورز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور اس طرح سرفراز الیون کو 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے کیا۔اوپنر فخر زمان ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف ایک رن بناکر مہدی حسن مراز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد بابر اعظم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور ایک رن بناکر مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے جو ایشیا کپ میں مسلسل ناکام ہوتے آرہے ہیں۔ مشکل وقت میں جب ٹیم کو ان کی ضرورت تھی تو وہ حسب معمول غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 85 کے مجموعی اسکور پر گری جب آخری امید شعیب ملک بھی 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔گرین شرٹس کو پانچواں نقصان 94 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب شاداب خان 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کےخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 165 رنز پر گری جب آصف علی 31 رنز بناکر مہدی حسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد 167 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 83 رنز بناکر محمود اللہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔بنگال ٹائیگرز کی جانب سے لٹن داس اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا تاہم میچ کے تیسرے ہی اوور میں سومیا سرکار بغیر کوئی رنز بنائے جنید خان کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے مومن الحق کو کلین بولڈ کیا۔بنگلادیش کو تیسرا خسارہ لٹن داس کی صورت میں ہوا جنہیں جنید خان نے کلین بولڈ کیا اور وہ 6 رنز ہی بناسکے۔اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم اور محمد متھن نے ٹیم کو سہارا دیا اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 156 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد متھن 60 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد امرالقیس بھی صرف 9 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔بنگلادیش کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مشفیق الرحیم تھے تو نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 99 رنز پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تاہم ان کی شاندار اننگز نے بنگلادیش کو مشکل سے نکال دیا۔ اس وقت بنگلادیش کا مجموعی اسکور 197 تھا۔بنگلادیش کی ساتویں وکٹ 221 کے مجموعی اسکور پر گری جب مہدی حسن مراز 12 رنز بناکر جنید خان کا شکار بن گئے، یہ جنید کی تیسری وکٹ تھی۔جنید خان نے اپنی چوتھی وکٹ بنگلادیشی کھلاڑی محمود اللہ کو بولڈ مار کر حاصل کی۔ محمود اللہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی نویں وکٹ 239 کے مجموعی اسکور پر گری جب روبیل حسین ایک رن بناکر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ اس کے بعد مشرفی مرتضیٰ بھی 13 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے دو دو جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی بار مدمقابل ہیں اور آج کا میچ سیمی فائنل کی حیثیت اختیار کرچکا تھا ، 28 ستمبر کوبنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے خلاف ایونٹ کا فائنل کھیلے گی۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleزندہ ہے؟ : گونج / ڈاکٹر عفان قیصر
Next Article ریڈیو پاکستان برائے فروخت(2): کہتا ہوں سچ/شاکر حسین شاکر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.