کراچی : صدر مملکت عارف علوی کا پروٹوکول توڑنے، کار سرکار میں مداخلت اور شہریوں کو غلط کام پر اکسانے والے ایک شہری کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ شہریوں نے ٹریفک روکے جانے پر احتجاج کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے قافلے کو گزارنے کے لئے گزشتہ رات نو بجے شارع فیصل پر کار ساز کے قریب ٹریفک بند کی گئی تھی۔اس دوران نامعلوم شخص روکی گئی ٹریفک میں اپنی گاڑی کھڑی کرکے سب سے آگے نکل آیا اور ٹریفک روکنے والے پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ شخص خود ویڈیو بھی بنا رہا تھا۔پولیس نے اس ویڈیو کی کاپی بھی حاصل کرکے میڈیا پر جاری کی ہے جس میں وہ پولیس کے اشارے پر روکے ہوئے شہریوں کو ورغلاتا اور پولیس رکاوٹیں اور پروٹوکول توڑنے کے لئے اکساتا نظر آتا ہے کہ وہ پولیس کے کہنے پر نہ رکیں، رکاوٹیں توڑ کر ٹریفک کھول دیں۔ملزم کے اکسانے پر کئی موٹر سائیکل سوار رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل آئے۔ مذکورہ شخص ویڈیو میں اسکی بات نہ ماننے والے شہریوں کو بے غیرت کہتا رہا، پولیس اہلکاروں کو دھکے دیئے۔پولیس کے مطابق اس دوران لوگ جمع ہوئے تو وہ مجمع کی آڑ میں فرار ہوگیا جبکہ پولیس وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے مزید کارروائی نہیں کر سکی۔ بعد ازاں اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شارع فیصل ٹریفک سیکشن کے ایس او سب انسپکٹر محمد سلیم نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔شارع فیصل تھانے میں درج ایف آئی آر نمبر 488/18 میں دفعات 186 اور 353 ت پ عائد کی گئی ہیں۔ کار سرکار میں مداخلت اور شہریوں کو کسی غلط کام پر اکسانے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پروٹوکول لینے کے اعلان کے بعد وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران ٹریفک روکے جانے پر شہر کے بیشتر علاقوں میں اس طرح کی صورتحال دیکھی گئی ہے۔
جمعہ, ستمبر 11, 2026
تازہ خبریں:
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘

