اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت وزارت اطلاعات کے کئی افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے، سندھ کے سابق وزیراویس مظفر ٹپی اور دیگر کے خلاف تحقیقات جبکہ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور نیسپاک کی انتظامیہ و دیگر کے خلاف اورنج لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ میں بدعنوانی کے الزام کی انکوائری کی منظوری دے دی۔اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جہاں ریفرنسز دائر کرنے، تحقیقات اور انکوائری کے فیصلے کیے گئے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، فاروق اعوان اور سابق سیکریٹری وزارت اطلاعات وٹیکنالوجی، محمد سلیم سابق پی آئی او، سیدحسن شیخ، سابق کمپنی سیکریٹری یونیورسل سروس فنڈ، سی ای او میسرز مڈاس پرائیویٹ لمیٹڈ سمیت دیگر افسران اور اہلکاروں کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق ان ملزمان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتہاری مہم کے ٹھیکوں کے ذریعے قومی خزانے کو 12 کروڑ 80 لاکھ اور 70 ہزار روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
جمعرات, ستمبر 10, 2026
تازہ خبریں:
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی

