اسلام آباد: پاکستان میں انتخابات 2018 کے لیے پولنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی ہیں، جس میں 10 کروڑ50 لاکھ سے زائد پاکستانی اپنے پسندیدہ اُمیدواروں کو ایوانِ زیریں میں پہنچانے کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق 10 کروڑ 50 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ملک میں ہونے والے گیارہویں انتخابات کے لیے قائم 85 ہزار 2 سو پولنگ اسٹیشنز پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ ڈال سکیں گے۔ملک میں 17 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ انتخابات کے دوران 8 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور ہراساں کرنے کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کے بعد 3 لاکھ 71 ہزار سے زائد فوجی اہلکاروں کو پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔خیال رہے کہ انتخابات میں ووٹرز کی شرکت بڑھانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے پہلے ہی 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا تھا۔
بدھ, اکتوبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
- ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
- اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا

