Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مولانا فضل الرحمان کی کال کے بعد مختلف مقامات پر شاہراہیں بند
  • ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں : پاکستانی خلاباز ذیشان علی نے تاریخ رقم کر دی
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عاصمہ شیرازی سے نواز شریف کا انٹرویو کیوں نشر نہیں ہو سکا؟
تجزیے

عاصمہ شیرازی سے نواز شریف کا انٹرویو کیوں نشر نہیں ہو سکا؟

ایڈیٹرجولائی 14, 20184 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Asma-Sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لندن سے لاہور تک سفر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نواز شریف اپنے صاحبزادی کے ہمراہ پہلے ابو ظہبی پہنچے ۔ اس سفر کے دوران نواز شریف اور معروف خاتون اینکر عاصمہ شیرازی اور دیگر صحافیوں کا نواز شریف کے ساتھ بذریعہ موبائل ٹیلی فون رابطہ ہوا۔ اس تمام گفتگو کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ صحافیوں سے بذریعہ موبائل فون گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے عاصمہ شیرازی سے اپنے انٹرویو کی بابت استفسار کیا کہ آپ نے میرا انٹرویو کیا تھا، وہ نشر نہیں ہوا۔ جس پر عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا کہ انٹرویو نشر نہ کرنے کے حوالے سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور چینل نے انٹرویو نشر نہیں کیا۔ اس حوالے سے صحافیوں کی تنظیم کا مشترکہ مؤقف بھی سامنے لایا جائے گا۔
عاصمہ شیرازی کی بات پر نوازشریف نے کہا کہ اس صورتحال میں آپ لوگوں کو اسٹینڈ لینا ہو گا۔ اس موقع پر نصر اللہ ملک نے بھی نواز شریف سے بات کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ میڈیا پر قدغن افسوس ناک ہے۔ اگر 10 نہ سہی 5 چینل بھی سٹینڈ لے لیں تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ مریم نواز خوشی سے جیل نہیں جا رہی ہے، کس بنیاد پر اسے 8 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ بس اب بہت ہو چکا ، اب برداشت نہیں ہوتا۔ اب موقع ہے پاکستان کی 70سالہ تاریخ بدلنے کا ، ایسی حرکتیں کر کے پاکستان کو بدنام کروایا جا رہا ہے، ہم ملک و قوم کی خاطر جیل جائیں گے اور یہیں سے تحریک اٹھے گی ۔نواز شریف کے انٹرویو کے بارے میں ائیر پورٹ پر عاصمہ شیزاری نے بی بی سی اردو کے نمائندے طاہر عمران سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سکیورٹی کی وجہ سے صحافیوں کے موبائل میں ریکارڈ کردہ ویڈیوز ڈیلیٹ کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ میاں نواز شریف صحافیوں سے بات کرنا چاہتے ہیں تاہم سکیورٹی کی وجہ سے ابھی ایسا ممکن نہیں ہو پا رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا ’بدقسمتی سے ہم جو کچھ نشر بھی کرنا چاہ رہے ہیں پاکستان سے آنے والے اطلاعات کے مطابق ان پر بھی دباؤ کا سامنا ہے۔ اس صورت حال سے نواز شریف بھی آگاہ ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا انھوں نے نواز شریف کا انٹرویو کیا تھا تاہم ’نامعلوم‘ وجوہات کی وجہ سے وہ نشر نہیں ہوا۔ ’سب جانتے ہیں پاکستانی میڈیا پر کس طرح کا دباؤ ہے اور پیمرا نے بھی ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ چونکہ نواز شریف ایک سزا یافتہ مجرم ہیں اس لیے ان کی ستائش نہ کی جائے۔‘ عاصمہ شیزاری کا کہنا تھا کہ انٹرویو دیکھنے سےقبل ہی فیصلہ کر لیا گیا کہ اس میں نواز شریف کی ستائش کی گئی ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’اگرچہ نواز شریف نے اپنے انٹرویو میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا تاہم ان کا موڈ کافی خطرناک تھا۔ جس ارادے کے ساتھ وہ پاکستان جا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے اور سویلین بالادستی کے لیے جا رہے ہیں۔‘ عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا لگتا یہی ہے کہ وہ شاید مزاحمت کریں گے۔عاصمہ شیرازی نے بتایا کہ ’کل ہسپتال میں میرے سامنے کلثوم نواز نے آنکھیں کھولیں اور میاں صاحب انہیں پکار رہے تھے۔‘عاصمہ شیرازی کا کہنا تھا ’اس وقت نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے لیے اپنی بیمار اہلیہ کو چھوڑ کر جانا کافی مشکل تھا۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کوئی بات کریں۔‘عاصمہ شیزازی نے بتایا کہ اگرچہ کلثوم نواز بات تو نہیں کر سکتی تھیں تاہم انھوں نے آنکھوں سے اظہار کی کوشش ضرور کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نواز شریف سے پوچھا تھا کہ ان کی نظر میں اس ساری صورتحال کا اختتام کیا ہوگا تو لگتا یہی ہے کہ انھوں(نواز شریف) نے سر پہ کفن باندھ لیا ہے اور وہ ابھی یا کبھی نہیں کی حالت میں پہنچ چکے ہیں۔
( بشکریہ : ہم سب )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article‘بے بی تم شراب کیوں نہیں پیتی’
Next Article شاہ محمود قریشی کے بیٹے کی قابل اعتراض تصاویروائرل ہو گئیں‌
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 28, 2026

کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند

نومبر 27, 2026

حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 27, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • مولانا فضل الرحمان چاہتے کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 28, 2026
  • کوئٹہ میں فضل الرحمان کی کال پر مظاہرے : رہنما گرفتار ، کارکن نظر بند نومبر 27, 2026
  • حسین نقی کی تدفین اور روسی ادیب چیخوف : نصرت جاوید کا کالم نومبر 27, 2026
  • اب درختوں کے ہاتھ خالی ہیں : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 27, 2026
  • شہباز شریف کی حکومت کب ختم ہوگی؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 27, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.