Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » اگر کسی نے لندن میں جہانگیرترین کے گھر پر حملہ کردیا؟: برملا / نصرت جاوید
لکھاری

اگر کسی نے لندن میں جہانگیرترین کے گھر پر حملہ کردیا؟: برملا / نصرت جاوید

ایڈیٹرجولائی 10, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan politics ,columns of nusrat javaid at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اتوار کی صبح اُٹھ کر پیر کے دن شائع ہونے والا کالم لکھتے ہوئے مجھے ہرگز اندازہ نہیں تھا کہ لندن میں مقیم چند پاکستانی نوجوان ایون فیلڈ فلیٹس کا قبضہ لینے پہنچ جائیں گے۔بہت محنت سے انہوں نے ان فلیٹوں تک پہنچنے کا عقبی دروازہ تلاش کیا۔ شریف خاندان میڈیا کی توجہ سے دور رہنے کے لئے عموماََ یہ دروازہ استعمال کررہا تھا۔ وہاں سے نکلتے ہوئے چند نوجوانوں نے مریم نواز شریف صاحبہ پر کچھ روز قبل بھی آوازیں کسی تھیں۔ شریف خاندان نے مگر اس ضمن میں خاموشی اختیار کی اور درگزرسے کام لیا۔
اتوار کی سہ پہر ہوا واقعہ مگر CCTV Footageکی وجہ سے منظرِ عام پر آگیا ہے۔پلے کارڈز اٹھائے دس کے قریب نوجوانوں نے اس دروازے کے سامنے نعرے بازی کی اور بعدازاں ان میں سے کم از کم دو لڑکوں نے نواز شریف کو اس کے ذریعے اندر جاتے ہوئے دیکھ کر اپنے گروہ سے کٹ کران کا تعاقب کرنے کی کوشش کی۔ وہ اندر چلے گئے تو یہ نوجوان طیش میں دروازے کو ٹھڈے مارتے رہے۔
واقعہ بہت افسوس ناک ہے اگرچہ میرے لئے حیران کن نہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کئی برسوں سے یہ دعویٰ کررہی تھی کہ شریف خاندان نے یہ فلیٹس اپنے دور حکمرانی میں رشوت کے ذریعے کمائی دولت کی بدولت خریدے ہیں۔ گزشتہ جمعے کے دن احتساب عدالت کے جج نے اس ضمن میں لیکن جو فیصلہ سنایا اس میں رشوت کے الزام کو درست قرار نہیں دیا گیا۔ بنیاد اس فیصلے کی ”نظربظاہر“ مفروضات ہیں۔
احتساب قوانین مگر کسی ملزم ہی کو خود پر لگے الزامات کی ٹھوس ثبوتوں کے ذریعے نفی پر مجبور کرتے ہیں۔بارِ ثبوت احتساب والوں پر عائد نہیں ہوتا۔ احتساب عدالت کی نظر میں نواز شریف چونکہ ان فلیٹس کو خریدنے کی تسلی بخش داستان نہ سناپائے لہذا ان کی بطورحقِ سرکار پاکستان ضبطی کا حکم ہوا۔
اس حکم کی فوری تعمیل مگربرطانوی حکومت کے لئے لازمی نہیں ہے۔ جمعے کے روز آئے فیصلے کی بنیاد پر حکومت ِپاکستان کو برطانوی عدالتوں کے روبرو ایون فیلڈ فلیٹس پر اب اپنا حق ملکیت ثابت کرنا ہوگا۔ یہ ثابت کرنے کے بعد بھی لیکن مذکورہ فلیٹس کی چابیاں اس کے حوالے نہیں کی جائیں گی۔ حال ہی میں متعارف کردہ ایک قانون UWO کے مطابق برطانوی حکومت ان فلیٹس کو اپنے قبضے میں لے کر نیلام کرے گی اور نیلامی کے ذریعے ملی رقم وہاں کے خزانے میں جائے گی۔
اندھی نفرت میں مبتلا کئے نوجوانوں کو مگر ان حقائق کا علم نہیں ہے۔ جذبات میں اندھے ہوئے وہ ایون فیلڈ فلیٹس کا اپنے تئیں قبضہ لینے پہنچ گئے۔ مقامی پولیس کو اس واقعہ کا نوٹس لینا پڑا۔مجھے خدشہ ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر اس نوعیت کے مزید تماشے لگانے کی اب اجازت نہیں دی جائے گی۔
برطانیہ کو اپنے ہاں مقیم جلاوطنوں کو حفاظت فراہم کرنے پر ہمیشہ بہت نازرہا ہے۔ اس روایت کو پہلا دھچکہ مگر ایک پاکستانی عمران فاروق کے قتل ہی کی وجہ سے لگاجن کے قاتل نشان دہی ہوجانے کے باوجود ابھی تک برطانوی عدالت میں پیش نہیں کئے جاسکے ہیں۔
چند ماہ قبل روس پر یہ الزام لگا کہ اس کی انٹیلی جنس کے کارندوں نے پیوٹن کے ایک مخالف کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی تھی۔ اس واقعے کے بعد سے روس اور برطانیہ کے مابین شدید سفارتی کشیدگی پیدا ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ فلیٹس کے معاملات کو بھی ”دیگر“ طریقوں سے اٹھانے کی کوشش ہوئی تو پاکستان کی بدنامی کے علاوہ کچھ ایسے واقعات بھی ہوسکتے ہیں جو ہمارے کئی سیاسی رہ نماؤں کے لئے شرمندگی کا باعث ہوں گے۔
نواز شریف کے حامیوں کا الزام ہے کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر دنگا کرنے والے نوجوانوں کا تعلق تحریک انصاف سے تھا۔ اس واقعے سے قبل اس جماعت سے وابستہ ایک نوجوان نے اس کلینک میں بھی داخلے کی کوشش کی تھی جہاں بیگم کلثوم نواز شریف زیر علاج ہیں۔ حسین نواز کو بھی ایک شاپنگ پلازہ میں سیلفی لینے کے بہانے سخت الفاظ سناکرشرمندہ کرنے کی کوشش ہوئی تھی۔تحریک انصاف مگر ان واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتی ہے۔
تحریک انصا ف کی شریف خاندان کے ساتھ لندن میں ہوئے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار تسلیم کرنے کو میں ہرگز تیار ہوں۔ہوسکتا ہے کہ برطانیہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے چند افراد ایسے واقعات کے ذریعے شریف خاندان کے بارے میں کئی برسوں سے اُبلتے غصے کا اظہار اپنے تئیں کررہے ہوں۔ تحریک انصاف ہی سے وابستہ چند نمایاں لوگوں نے لیکن اتوار کی شام سے ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ چلارکھا ہے جو شریف خاندان سے ایون فیلڈ فلیٹس خالی کرکے ان کی چابیاں حکومت ِ پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ان کی دانست میں پاکستان کی احتساب عدالت کے جج کا جمعہ کے روز سنایا فیصلہ ان فلیٹوں پر حکومتِ پاکستان کی ملکیت ثابت کرنے کو کافی ہے۔میری شدید خواہش ہے کہ اس ٹرینڈ کو روکا جائے۔محض پاکستان کی نچلی عدالتوں کی جانب سے بنائے فیصلوں کی بنیاد پر غیر ممالک میں پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی کوششیں شروع ہوگئیں تو ہمارے لئے عالمی سطح پر اجتماعی ندامت کا باعث ہوں گی۔ ہمارے پلے اس کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔
ممکنہ اجتماعی ندامت سے زیادہ خوفناک یہ حقیقت بھی ہے کہ ہر عمل کا ردِعمل ہوتا ہے۔مثال کے طورپر جہانگیر ترین کی قیمتی جائیداد بھی برطانیہ میں ہے۔ اس جائیداد ہی کی وجہ سے سپریم کورٹ نے انہیں صادق وامین تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ چند پاکستانی نوجوان مشتعل ہوکر اس جائیداد کے باہربھی ہنگامے رچاسکتے ہیں۔
بات چل نکلی تو فقط بیرون ملک تک ہی محدود نہیں رہے گی۔ مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف کے سرکردہ رہ نماؤں کی محل نما رہائش گاہیں پاکستان کے کئی شہروں میں بھی موجود ہیں۔ انہیں ”ناجائز آمدنی“ سے بنائی جائیدادیں بتاتے ہوئے غریب وبے وسیلہ نوجوانوں کے جتھوں کو اشرافیہ کے خلاف خلقِ خدا میں پائی جانے والی نفرت کو جگاتے ہوئے مشتعل کیا جاسکتا ہے۔ جتھوں نے مخالف گروہوں میں بٹ کر ایک دوسرے پر حملے شروع کردئیے تو پاکستان کو شام کی طرح بن جانے سے کوئی روک نہیں پائے گا۔اس ملک کا تاریخی شہر حلب متحارب جتھوں کے درمیان چھڑی جھڑپوں کی وجہ ہی سے خوف ناک خانہ جنگی کی طرف بڑھا اور اب مکمل طورپر تباہ وبرباد ہوچکا ہے۔
ایوان فیلڈ فلیٹس کے بارے میں احتساب عدالت کا فیصلہ آچکا ہے۔ تحریک انصاف اس فیصلے پر عملدرآمد کے بار ے میں واقعتا سنجیدہ ہے تو 25جولائی کے انتخابات کے ذریعے حکومت میں پہنچ جانے کے بعد برطانوی عدالتوں میں اس فیصلے کی بنیاد پر کماحقہ قانونی کارروائی کرے۔ اپنے حامیوں کو برطانیہ میں تماشے لگانے سے سختی سے روکے۔
(بشکریہ : روزنامہ نوائے وقت)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملتان مرا رومان : یادیں ( 2 ) ۔۔ رضی الدین رضی
Next Article سانوں کیہہ: فیض عام / سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.