لندن : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس جدوجہد کا آغاز کیا اسے آگے بھی جاری رکھوں گا۔لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’میرے خلاف ہر وہ ہتھکنڈا استعمال کیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی، میں نے اپنے اور بیٹی کیلئے نہیں سوچا، میں نے صرف 109 پیشیاں ہی نہیں بھگتیں بلکہ غداری کے فتوے بھی سنے۔‘انہوں نے کہا کہ ’جس جدو جہد کا میں نے آغاز کیا ہے کہ اس میں اسی طرح کے فیصلے دیئے جاتے ہیں، کسی کو ہتھکڑیاں لگتی ہیں، کسی کو ہائی جیکر قرار دیا جاتا ہے، سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے دھرنے کروا کر سیاسی دباؤ ڈالا جاتا ہے، سیاسی پارٹیوں کی توڑ پھوڑ کی جاتی ہے اور ساتھیوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جاتی ہیں۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ٹی وی پر سنا کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ استغاثہ کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کرسکی، مجھے جو سزا دی گئی وہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کا رخ موڑنے کے جرم میں دی گئی، لیکن یہ سزائیں میرے عزم کو نہیں توڑ سکتیں، میں ووٹ کو عزت ملنے تک اور عوام کو ان کا حقِ حکمرانی دلوانے تک جدوجہد جاری رکھوں گا اور ووٹ کی عزت کے لیے ہر قیمت چکاؤں گا۔‘نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی جدوجہد جیل میں بھی جاری رکھوں گا، جبر کے باوجود مسلم لیگ (ن) تمام جماعتوں سے آگے ہے، مسلم لیگ (ن) 2018 کے انتخابات میں فتح یاب ہوگی اور عوام 25 جولائی کو ووٹ کے ذریعے زنجیریں توڑ دیں گے۔‘ادھر نیب کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم کو وطن واپس آتے ہی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا جائے گا ۔
جمعرات, جولائی 23, 2026
تازہ خبریں:
- شکر ہے فیفا کا ورلڈ کپ ختم ہُوا : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- آزاد کشمیر کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ ہیجان میں اضافہ کرے گا : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- جماعتِ اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے
- اور ’کاکروچ‘ اکٹھے ہو گئے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
- ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
- پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
- ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے

