Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بلتستان میں دیکھنے کی جا:دوسرا رخ / رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

بلتستان میں دیکھنے کی جا:دوسرا رخ / رضا علی عابدی

ایڈیٹرجون 22, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کیسا عجب اتفاق ہوا کہ پچھلے دنوں مجھے وہاں دور قراقرم کے پچھواڑے اور ہمالیہ کے دامن میں بلتستان جانے کا موقع ملا۔اب حال یہ ہے کہ راہ میں جو بھی ملتا ہے اس سے کہتا ہوں کہ ایک بار بلتستان ضرور دیکھے۔ میں نے وہا ں شہر اسکردو سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر شہر شگرتک جو سفر کیا ، یوں لگتا ہے کہ اس راستے پر آج تک چلا جارہا ہوں۔میراتو یہی مشورہ ہے کہ جو کوئی اسکردو سے شِگر جائے، کھلی چھت والی کار میں جائے۔کار پر چھت نہ ہو اور پورا آسمان نظر آرہا ہو کیونکہ جیسا نظارہ اسکردو سے شِگر تک ہے اس کے بارے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ منزل سے راستہ کہیں زیادہ دلکش، حسین اور حیران کن ہے۔ پہاڑوں کی مخروطی چوٹیاںیوں سر اٹھائے کھڑی ہیں جیسے زمین کی نوکیلی انگلیاں آسمان میں چھید کرنے پر آمادہ ہیں۔ پہاڑوں کے بیچ سفر تو بہت سے ملکوں میں ہوتے ہیں۔ لیکن جو منظر قراقرم کی یہ میناروں جیسی چوٹیاں دکھاتی ہیں اور جنہیں دیکھ کر یوں لگے جیسے آسمان کو چھوتے سرو قد درخت پتھرا گئے ہوں، ایسے منظر پوری دنیامیں کہیں نہ ہوں گے۔ آپ اسکردو سے نکلیں، اس سیدھی سڑک پر چلیں جو شاید خپلو اور کارگل کو جاتی ہے، اس راہ میں اچانک آپ کی گاڑی بائیں ہاتھ کو مڑے گی۔ بس یہاں سے سارے نظا رے نیا ہی روپ دھاریں گے۔راہ میں ریگستان آئے گا۔ پھر وہ دریاآئے گا جسے اچانک سامنے پاکر میرے منہ سے چیخ نکل گئی تھی:ارے واہ ، میرا شیر دریا۔ عظیم دریائے سندھ کے پل کو پار کرکے پہلے سے بھی بڑا ریگستان آئے گا۔ یہ وہ روپہلی ریت ہے جو دریا صدیوں سے اپنے ساتھ بہا کر لاتا رہا ہے۔ پھر منظر پہلو بدلے گا۔ سامنے پہاڑ سر اٹھانے لگیں گے۔ آپ بڑھتے جائیں گے، پہاڑ اونچے ہوتے جائیں گے۔ یہاں تک کہ اچانک آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ ان ہی پہاڑوں کی آغوش میں جاپہنچے ہیں۔ پھر آپ کو بہت دور ، بہت اونچائی پر جو باریک سی سڑک نظر آرہی تھی، آپ اچانک خود کو اسی سڑک پر دوڑتا دیکھیں گے۔ بڑی بڑی موڑ کاٹتی ہوئی آپ کی گاڑی قراقرم کی اگلی ، اور اگلی اور اس سے بھی اگلی چوٹی کے سائے سے گزرتی اتنی بلندی کو چھو رہی ہوگی کہ جہاں کہیں سے نیچے دریا اور ریگستان نظر آنے لگے تو آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ بادلوں کو چھونے ہی والے ہیں۔آپ خود کو چھوٹا سا محسوس کرنے لگیں گے۔ پھر اچانک چڑھائی پر زور لگاتی آپ کی گاڑی کو یوں لگے گا جیسے اس کی مشقت ختم ہوئی۔ اب آپ کی دائیں جانب آپ کے ساتھ پہاڑ چلیں گے اور بائیں ہاتھ پر اچانک ہریالی آپ کے ساتھ دوڑنے لگے گی۔ پھر پھلوں کے درخت جھنڈ بنائے کھڑے ہوں گے۔ موسم ہوگا تو ان کی شاخیں پھلوں کے بوجھ سے جھک رہی ہوں گی۔ اس کے بعد ان درختوں کے پچھواڑے گاؤں دیہات آنے لگیں گے۔ ہر گاؤں کے باہر اس کے نام کا بورڈ لگا ہوگا۔ ان بورڈوں کو پڑھتے جائیے کیونکہ آخر جس بورڈ پر لفظ ’شگر‘ لکھا ہونا چاہئے وہ تو نہیں آئے گا، خود شگر آجائے گا۔ درویشوں، صوفیا ، فقیروں اور پہنچے ہوئے راہ گیروں کا پڑاؤ۔اب اس کا احوال سنئے۔
میں نے پچھلے دنوں بچوں کے لئے ایک گاؤں کی کہانی لکھی۔ اس گاؤں میں علاقے کی آخری آبادی ہے۔ اس کے بعد پہاڑ ہی پہاڑ ہیں۔ مجھے کیا خبر تھی کہ جو گاؤں میں نے اپنے تصور میں بسایا تھا، حسن اتفاق سے شگر کا علاقہ ویسا ہی ہوگا۔ میرے میزبان نے بتایا کہ اس سے آگے ایک بستی اور ہے اس کے بعد صرف پہاڑ ہیں۔ اور اگر آپ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوکے دامن تک جانا چاہتے ہیں تو سات دن کا پیدل سفر ہے۔پہاڑی پگ ڈنڈیوں پر دو چار نہیں،پورے سات دن کا پیدل سفر وہ بھی اپنا ساراساز و سامان پیٹھ پر لاد کر۔ یہ سوچ کر ہی میرا جوڑ جوڑ دکھنے لگا۔اس وقت مجھے احساس ہوا کہ صدیوں پہلے سید علی ہمدانی جیسا مفکّر صوفی اپنے ساتھ سینکڑوں ہنر مندوں کو لے کر کس طر ح منزلیں طے کرتا ہوا شگرپہنچا ہوگا اور اس سر زمین پر اس کے کاریگروں نے پہلی مسجد تعمیر کی ہوگی۔میں نے چودھویں صدی کی وہ مسجد دیکھی اور سترہویں صدی کا شگر کا قلعہ دیکھاجو اماچا خاندان کے راجاؤں نے بنایا تھا۔ وقت کے ہاتھوں دونوں کھنڈر ہو چلے تھے کہ قدامت کی نشانیوں میں نئی روح پھونکنے والے آغا خان مدد کو آئے۔ انہوںنے مسجد اور قلعہ ،دونوں کی شان بحال کی۔ آج اس مسجد میں’فائیو ٹائم‘نماز ہورہی ہے اور اس قلعہ میں فائیو اسٹار ہوٹل کھل گیا ہے۔ وہی راہ داریاں، وہی برآمدے، وہی نشست گاہیں، وہی راجا کی آرام گاہ، وہی دیوان عام اور راجا کا تخت کہ اس میں داخلے کا دروازہ نیچا رکھا گیا ہے تاکہ راجا کے حضور آنے والے عوام جھک کر داخل ہوں۔ جھروکوں میں ایسی جالیاں تراشی گئی ہیں کہ آج کل کی جدید مشینیں بھی نہیں بنا سکتیں۔ قلعے کی بیرونی دیواریں تو ایک عجوبہ ہیں۔ اس وقت علاقے میں پتھروں اور چٹانوں کی اتنی افراط تھی کہ اینٹیں بنانے کا رواج ہی نہیں تھا۔آج بھی گارے کی چوکور اینٹیں بناتے ہیں اور انہیں پکاتے بھی نہیں، یوں ہی چن دیتے ہیں۔ قلعے کی دیواروں میں چٹانیں اس طرح بٹھائی گئی ہیںکہ نیچے بہت بڑی اور بھاری، اوپر کم بڑی پھر ذرا چھوٹی اور چوٹی پر چھوٹے پتھر۔ قلعے کی فضا میں اب تک قدامت کی بو باس موجود ہے۔ لیکن ایک عجیب بات ہے۔ پوری عمارت پر اتنی مردانگی چھائی ہوئی ہے کہ کہیں کوئی زنان خانہ نظر نہیں آیا۔(ہم نے فتح پور سیکری میں مغل شہزادیوں کے آنکھ مچولی کھیلنے کا ٹھکانہ دیکھا ہوا ہے)۔ شگر کے قلعے کے باسی کہا ں گئے؟راجا محمد علی صبا سے ہم پورے تیس سال پہلے ملے تھے۔ وہ قلعے کے قریب جدید آسائشوں سے مزین بنگلے میں منتقل ہوگئے ہیں۔ ہم ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ سننے کی قوت سے محروم ہیں۔ بولتے بھی کم ہیں۔مگر تین دہائیوں قبل کی ملاقات خوب یاد ہے۔ کچھ بھی ہو، انہیں موجود پاکر ہم نے شُکر ادا کیا۔وہ بھی شِگرکی یادگارہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خاں کیلئے ممکنہ امریکی اہداف: برملا / نصرت جاوید
Next Article گزرے ہوئے زمانے / کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 10, 2026

مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 9, 2026

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.