کراچی:تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئےلائحہ عمل کااعلان کروں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ میری اہلیہ اسپتال میں ہیں ان کی تیمارداری کے لیے آیا تھا، اسلام آبادجارہا ہوں سینیئرلیڈرشپ اور6رکنی کمیٹی کااجلاس بلایاہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت سامنے رکھتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، میں نے رابطہ کرنےکی کوشش کی ہےکچھ لوگوں سے رابطہ ہواہے، اگرعمران خان کے بعد میری گرفتاری کا منصوبہ ہے تو یہ جھنڈا ایک سےدوسرےہاتھ میں جائےگا، صبح عمران خان کے پاس تھا اب میرےپاس ہے،رات کو ہوسکتاہے یہ جھنڈاکسی اورکےہاتھ میں ہو۔
ان کا کہنا تھاکہ عوام کو نکلنا ہوگا اس امپورٹڈ سرکار اور چور ٹولے کا مقابلہ کرنا ہوگا، اپیل کررہا ہوں جہاں جہاں ہیں اپنے گھروں سے نکالیں، ہمیں کسی پرحملہ نہیں کرنا اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا، ہمیں پرُامن طریقے سےجدوجہد کرنی ہے، پورے ملک میں اس جبر کے خلاف نکلنا ہوگا۔
پی ٹی آئی وائس چیئرمین کا کہنا تھاکہ افواج پاکستان ہماری ہے، ہمارے بھائی ہیں ہمارے بچے ہیں ہمارے بھائی ہیں بیٹے ہیں، ہمارا جھگڑا فوج سے ہرگز نہیں ہے، ہم صرف ان کو احساس دلوارہے ہیں کہ وہ دیکھیں کہ ملک کیا ہوا ہے پی ڈی ایم ٹولہ کیا کررہا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
منگل, ستمبر 8, 2026
تازہ خبریں:
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

