انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے کہا ہے کہ مچ جیل میں50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھاجاسکتا ہے۔
جیونیوز سے گفتگو میں شجاع الدین کاسی کا کہنا تھاکہ عمران خان کوبلوچستان کی کسی جیل میں لانے کی اطلاع نہیں، وفاقی حکومت ایک صوبے کے قیدی کو دوسرے صوبے بھجوا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قیدی کو بھجوانے سے قبل صوبائی حکومت کواطلاع دی جاتی ہے۔
آئی جی جیل کا کہنا تھاکہ کوئٹہ کے سوا بلوچستان کی کوئی جیل اوور کراوڈ نہیں، مچ جیل میں 50 سے زائد وی آئی پی قیدیوں کو رکھا جا سکتا ہے۔
(بشکریہ:جیو نیوز)
#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا انتقال انسپکٹر جنرل آئی جی آئی جی جیل ایران بلاول بھٹو بھارت بے نظیر بھٹو جنرل باجوہ خواتین دھرنا ذوالفقار علی بھٹو سوشل میڈیا سپریم کورٹ سینیٹ شاہ محمود قریشی شجاع الدین کاسی عمران خان لاہور وی آئی پی کوئٹہ

