Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » عائشہ حنیف کا افسانہ : بکھرے خواب
افسانے

عائشہ حنیف کا افسانہ : بکھرے خواب

ایڈیٹرجون 28, 202117 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
saudi girl
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وہ چاہتی تو غلط راستہ اپنا سکتی تھی مگر اس نے ایسا نہیں کیا کیوں کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے سچ کے راستے پر چل کے جانا چاہتی تھی۔
تبھی اسے بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا .ہر ایک کو صفائی دینی پڑتی ہر کسی کی منتیں کرنی پڑتی تھیں ۔ تنگ آ کے ماں نے اس کے آگے ہاتھ جوڑے کہ آخر تم چاہتی کیا ہو کیوں مجھے اذیت دینے پہ تلی ہوئی ہو .امی میں ایسا بالکل بھی نہیں چاہتی میں کیوں بھلا آپ کو اذیت دوں گی ایسا تو میں سوچ بھی نہیں سکتی ۔ میں تو آپ کی اذیت ختم کرنا چاہتی ہوں ۔
تم جانتی ہو تم جو چاہ رہی ہو وہ تمہارے بابا کبھی نہیں مانیں گے ۔تو امی آپ ہو نا ۔۔پلیز آخری بار پھر کبھی کوئی فرمائش نہیں کروں گی ۔ماں تھی مجبور ہو گئی اس کی لاڈلی آز اد فضا میں سانس لینا چاہتی تھی ۔ خواہش تو ماں کی بھی یہی تھی مگر وہ بےبس تھی مجبور تھی معاشرے کے رسم ورواج نے اس کے ہاتھ پاؤں اور زباں پہ تالے لگا دیے تھے .لیکن وہ چاہتی تھی اس کے بیٹی کے ساتھ کم ازکم ایسا نا ہو تبھی وہ دل میں ایک عہد کر کے اٹھی اور اپنے کمرے میں چلی گئی ۔
پارو کو بھی تسلی تھی کہ ماں بابا سے بات منوا لے گی اس لیے پرسکون ہو کر گھر کے کاموں مصروف ہو گئی، کام کے دوران بھی اس کے دماغ میں امی اور آپی کی بے بسی مشکلات کی چکی میں پستی ہوئی زندگی جس کو زندگی کہنا بےکار ہے بار بار پارو کی آنکھوں میں آ جاتی اور وہ پھر سے بے چین ہو جاتی ۔
اعلٰی تعلیم حاصل کر کے اپنی امی اور آپی کو سکون دینا چاہتی تھی مگر اس کے لیے اسے بہت حوصلہ کی ضرورت تھی ۔ خیر اس کو یہ تھا کہ امی میرے ساتھ ہے تو مجھے باہر جانے کی اجازت مل جائے گی مگر اسے کیا خبر تھی کہ تقدیر اس کے ساتھ کیا کھیل کھیلنے والی ہے ۔
رات کو امی کی اچانک ہی طبیعت خراب ہو گئی اور وہ ایک ہی دن میں اچانک سے چل بسی اس کے اندر کی عورت تو کب کی مر چکی تھی مگر اپنے وجود کو بچوں کی خاطر گھسیٹ رہی تھی ۔باقی سب بچے تو جیسے تیسے زندگی گزار رہے تھے مگر سب سے بڑی بیٹی کا دکھ اسے اندر سے دیمک کی طرح کھائے جا رہا تھا .خیر موت پہ کس کا زور چلتا ہے وہ کب کہاں کچھ دیکھتی ہے اس کا وقت مقرر ہے وہ آ جاتی ہے ۔
پارو کے لیے یہ صدمہ بڑا ہی جان لیوا تھا ۔زندگی کا کام گزرنا ہے سو ان کی بھی گزر رہی تھی ۔پارو کو اب اپنے لیے خود کچھ کرنا تھا .اس نے ایک بار بابا سے جا کہ بات کی کہ بابا میں آگے پڑھنا چاہتی ہوں .مگر بابا نے سختی سے منع کر دیا کہ جتنا ہو سکتا تھا پڑھایا .اب آگے کی اجازات میں نہیں دے سکتا ۔
پارو کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا وہ کیا کرے کیا وہ کبھی بھی اپنے خواب پورے نہیں کر پائے گی ؟؟؟؟؟؟ کیا وہ بھی اپنی ماں اور آپی کی طرح کی زندگی گزارے گی ؟؟؟؟؟؟؟ کیا لڑکیاں خواب نہیں دیکھ سکتیں؟؟؟؟؟؟ دیکھ بھی لیں خواب تو پورے کیوں نہیں ہوسکتے ؟؟؟؟؟؟؟
کیا آپی کی طرح وہ بھی غلامی کی زندگی گزارے گی .شوہر سسرال بچے ان کی فکر میں ہلکان ہوتی رہے گی اپنے آپ کو اندر سے مار دے گی ؟؟؟؟؟؟؟
ان سب سولاات نے اسے ذہنی مریض بنا دیا تھا .وہ سارا دن پڑی سوچتی رہتی تھی ۔
پارو سوچتی رہتی مگر کوئی کام صحیح سے نہیں ہو پا رہا تھا ۔بی ایس کی ڈگری جو کب سے ایک کونے میں پڑی اپنی بد قسمتی کو رو رہی تھی.پارو کو اس کا خیال آ ہی گیا کہ چلو آگے نہیں تو جو ابھی میرے پاس ہے کیوں نا اس کو ہی استعمال کر لوں .مختلف جگہوں پر اس نے سی .وی دی انٹرویو کے لیے بھی جاتی مگر یہاں بھی اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا .واپسی پر خود سے سوال کرتی پتا نہیں وہ لوگ کیسے خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں سب کچھ آسانی سے مل جا تا ہے ۔
ہر طرف سے ناکامی کے بعد وہ پھر سے اپنے ٹوٹے خوابوں کو جوڑ کر اپنے دل کو تسلی دیتی کہ چلو کوئی نہیں میرے نصیب میں یہی تھا ۔مگر جب میرے بچے ہوں گے ان کے ذر یعے میں اپنے خواب پورے کروں گی .اپنے ماضی کا سایہ بھی ان پہ نہیں پڑنے دوں گی.مگر جب اسے امی اور آپی کا خیال آتا تو وہ خود کو کسی گہرے کنواں میں گرتا ہوا محسوس کرتی .اور سوچتی کہ کیا وہ بھی ادھورے خواب لیے اپنی ماں کی طرح اس دنیا سے چلی جائے گی .یا پھر آپی کی طرح ایک ہی گھر کی چار دیواری میں قید ہو کر رہ جاے گی باہر کی گھر کی چاردیواری سے باہر کی دنیا سے اس کا کوئی واسطہ نہیں رہے گا .
یہ دنیا بڑی ظالم چیز ہے آنکھوں سے خوابوں کو بڑی بے رحمی کے ساتھ نکال کے باہر پیھنکتی ہے.
مگر امید کی ایک کرن کہ شاید پارو کی قسمت میں کچھ اور ہی لکھا ہو شاید اس کا مقدر بدل جاے .شا ید اس کے خواب آنے والے دنوں میں پورے ہو جائیں کیونکہ امید پر ہی دنیا قائم ہے …………. مگر پارو کو خبر نہیں کہ وہ جس سماج میں سانس لے رہی ہے وہاں نسل در نسل غلامی جھیلنا ہوتی ہے اور یہ غلامی اسے بھی دان کی گئی ہے ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوسعت اللہ خان کا کالم : کشمیر کا یہ یہ اور وہ وہ۔۔۔
Next Article عطا ء الحق قاسمی کا کالم:مرد اپنے قُلوں تک بوڑھا نہیں ہوتا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم

اکتوبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا اکتوبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.