راولپنڈی: سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملے میں ملوث 76 افراد کو گرفتار کرلیا گيا جبکہ 17 مقدمات درج کیے گئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھاکہ پُرتشددمظاہروں کے دوران سب سے بڑامسئلہ جی ایچ کیوگیٹ پردرپیش رہا، جی ایچ کیو گیٹ کو توڑا گیا وہاں جلاؤ گھیراؤکیا گیا۔
انہوں نے گرفتار ملزمان کی تصاویر میڈیا کے ساتھ شیئر کیں اور بتایا کہ پنڈی سے مجموعی طور پر 264 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے اکثر افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
سی پی او نے یہ دعویٰ بھی کیاکہ پولیس کے تمام شواہد عدالت میں قابل قبول ہیں، پُرتشدد مظاہرین نے پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس ایچ او بھی زخمی ہوئے۔
جی ایچ کیو پرحملہ کرنے والوں کی تصاویر جاری
ان کا کہنا تھاکہ ہر ڈویژن کی تفتیشی ٹیمیں الگ سے تمام مقدمات پر کام کررہی ہیں، توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا، شرپسندوں کی لیڈر شپ کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
- منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک

