Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:سی ایس ایس معیار تعلیم کا پیمانہ نہیں
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:سی ایس ایس معیار تعلیم کا پیمانہ نہیں

ایڈیٹرجون 14, 202316 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جس اخبار میں آپ اِس کا خاکسار کا کالم پڑھتے ہیں اُس اخبار نے گزشتہ اتوار ایک شَذرہ لکھا، عنوان تھا ”سی ایس ایس کے نتائج“ ۔ نئی نسل کی آسانی کے لیے بتاتا چلوں کہ شَذرہ مدیر کی مختصر رائے کو کہتے ہیں جو وہ اداریے کے علاوہ حالات حاضرہ پر قلم بند کرتا ہے۔ یہ بھی میری خوش فہمی ہے کہ نوجوانوں کو شَذرے کی یہ تعریف سمجھ میں آ جائے گی کیونکہ یہاں تو اکثر یار لوگ جب ملتے ہیں تو گرم جوشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہتے ہیں ”کل آپ کا اداریہ پڑھا، بہت مزا آیا۔“ پہلی بات تو یہ کہ میں اداریہ نہیں لکھتا اور دوسری بات یہ کہ مزا کس بات، اداریہ تھا یا آلو گوشت! خیر، اِس بات کو یہیں چھوڑتے ہیں اور سی ایس ایس کی بات کرتے ہیں۔
اخبار لکھتا ہے ”فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2022 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق 20 ہزار 262 میں سے محض 393 امیدوار کامیاب ہو سکے۔ کامیابی کا تناسب ایک اعشاریہ 85 فیصد رہا۔ اس طرح ادارے نے گریڈ 17 میں تقرری کے لئے 374 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ یہ صورتحال اعلیٰ تعلیم کے دیوالیہ پن کی شاہد اور انتظامی شعبے کے معیار پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ سی ایس ایس امتحانات کے گرتے ہوئے نتائج کا یہ سلسلہ دیکھتے ہوئے چند برس قبل پرانے بیوروکریٹس نے اس صورتحال کا سب سے بڑا عنصر سیاسی مداخلت کو قرار دیا تھا۔ آج ملک میں ماضی کے مقابلے میں یونیورسٹیوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہے جن میں بیشتر توجہ پیشہ ورانہ اور تکنیکی امور سے متعلق تعلیم و تحقیق پر دی جاتی ہے اور تشویشناک حد تک زبان و بیان اور سماجی علوم مفقود ہوچکے ہیں۔ اس بات پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے کہ ہر سال لاکھوں اسناد تقسیم ہوتی ہیں اور ہزاروں امیدوار سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھتے ہیں جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔“
میں نے اپنے ہی اخبار کا شَذرہ اِس لیے منتخب کیا ہے کہ اِس میں مختصراً لیکن جامع انداز میں ہمارے تعلیمی نظام اور سی ایس ایس کے زوال کا احاطہ کیا گیا ہے، ممکن ہے باقی اخبارات نے بھی اِس موضوع پر اظہار خیال کیا ہو مگر میں چونکہ اِس موقف سے ہی اتفاق نہیں کرتا لہذا اِس خوش فہمی کی بنِا پر کالم لکھ رہا ہوں کہ مدیر صاحب مد ظلہ (نہ جانے اِس کا کیا مطلب ہے ) خود سے اختلاف کرنے کی اجازت دیں گے، سو اگر آپ یہ کالم پڑھ رہے ہیں تو اِس کا مطلب ہے کہ مدیر صاحب نے کالم بخوشی پاس کر دیا ہے اور اگر نہیں پڑھ رہے تو۔ ۔ ۔ مگر یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ کالم بھی نہ پڑھیں اور آپ کو پتا بھی چل جائے کہ ناقابل اشاعت کالم میں کیا لکھا گیا تھا! آبادی پہلے ہی بہت زیادہ ہے!
سی ایس ایس کے نتائج پر تقریباً ہر سال ہی اِس قسم کا نوحہ لکھا جاتا ہے اور لکھتے وقت تین باتیں فرض کر لی جاتی ہیں۔ پہلی یہ کہ سی ایس ایس کے نتائج ہمارے تعلیمی معیار کی پستی کی نشاندہی کرتے ہیں، دوسری یہ کہ اِس صورتحال کا سبب سیاسی مداخلت ہے اور تیسری، ملک میں یونیورسٹیاں پہلے سے زیادہ ہیں مگر چونکہ یہاں زبان و بیان اور سماجی علوم پر توجہ نہیں دی جاتی لہذا اِس قسم کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ جہاں تک پہلے مفروضے کی بات ہے تو عرض یہ ہے کہ سی ایس ایس کوئی ڈگری نہیں ہے بلکہ نوکری کے متلاشی نوجوانوں کی چھانٹی کا طریقہ کار ہے۔
آپ یوں سمجھیں کہ حکومت پاکستان ایک کمپنی ہے جسے تین سو اسامیاں پُر کرنے کے لیے مخصوص اہلیت کے نوجوان درکار ہیں، یہ کمپنی اخبار میں اشتہار دیتی ہے، نوکری کے لیے قابلیت کا معیار مقرر کرتی ہے اور پھر اِس کے لیے ایک ایسا امتحان وضع کرتی ہے جس کے نتیجے میں اسے ایک اسامی کے لئے تین سے چار امیدوار مل جائیں تاکہ وہ آسانی سے اُن کی چھانٹی کر کے موزوں امیدوار کو نوکری پر رکھ لے، اگر اِس کمپنی کا امتحان آسان ہو گا تو اسے ایک اسامی کے لیے دس بیس امیدواروں کا انٹرویو کرنا پڑے گا اور کوئی کمپنی یہ درد سر مول لینا پسند نہیں کرتی۔ مثلاً اگر ایمزون پاکستان میں دس سینئر درجے کی اسامیوں پر بھرتی کرنا چاہے گا تو لا محالہ وہ ایسا امتحان بنائے گا کہ اسے اِن دس اسامیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تیس لوگ مل جائیں جن کا وہ آسانی سے انٹرویو کر کے اسامیاں پُر کر لے۔
دوسرا مفروضہ بہت خطرناک ہے۔ سی ایس ایس کا امتحان اُن چند چیزوں میں سے ایک ہے جو اِس ملک میں بد ترین حالات کے باوجود سفارش اور اقربا پروری سے محفوظ ہیں، اِس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوتی اور تقرریاں بالکل میرٹ پر ہوتی ہیں۔ صرف وہ کوٹا جو مسلح افواج کے لیے مختص ہے اُس میں امیدواروں کا تحریری امتحان نہیں ہوتا ورنہ باقی پورا طریقہ کار اِس قدر شفاف ہے کہ تحریری امتحان کے نتیجے تک تو امیدوار کو اپنے نمبر ہی پتا نہیں چلتے، اُس کے بعد انٹرویو کا مرحلہ آتا ہے جس میں جہاندیدہ افسران کا ایک بورڈ بیٹھتا ہے جو امیدوار کی قابلیت کی جانچ کر کے نمبر لگاتا ہے جنہیں تحریری امتحان میں جمع کر کے نتیجہ شائع کر دیا جاتا ہے، اِس نتیجے میں امیدوار کو اپنے نمبروں کے مطابق سروس گروپ الاٹ ہوجاتا ہے۔ اگر اُس کی پوزیشن اچھی ہے تو اسے پہلا انتخاب مل جائے گا اور جوں جوں پوزیشن نیچے ہوتی جائے گی سروس گروپ کے انتخاب کا اختیار کم ہوتا جائے گا۔
تیسرا مفروضہ بھی غلط ہے۔ اوّل تو جامعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کا معیار تعلیم سے کوئی تعلق نہیں بلکہ الٹا یہ معیار کے گراوٹ کا باعث بن رہی ہیں، اِس پر میں کئی مرتبہ لکھ چکا ہوں۔ اور اِس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ جامعات میں صرف پیشہ ورانہ اور تکنیکی امور پر ہی توجہ دی جاتی ہے کیونکہ ہر چھوٹی بڑی یونیورسٹی میں زبان اور سماجی علوم کے شعبے قائم ہیں۔ ویسے بھی سی ایس ایس کے امتحان میں صرف سماجی علوم کا ہی آپشن نہیں ہوتا بلکہ اختیاری مضامین کی طویل فہرست ہے جس میں ہر قسم کے تکنیکی علوم بھی شامل ہیں، لوگ یہ مضامین نہ صرف رکھتے ہیں بلکہ اُن میں سماجی علوم سے زیادہ نمبر بھی حاصل کرتے ہیں۔
اِن تمام باتوں کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ہمارا معیارِ تعلیم زوال کا شکار نہیں، بے شک ہم پہلے سے کہیں زیادہ نیچے جا چکے ہیں مگر سی ایس ایس اُس کا پیمانہ نہیں۔ نظام تعلیم کی پستی کا اگر اندازہ لگانا ہے تو کسی گریجوایٹ بچے یا بچی سے پانچ منٹ کی گفتگو کر کے دیکھ لیں، آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ گہرے سمندروں میں سفر کر رہے ہیں ہم۔ اور اگر ہمارا یہی حال رہا تو وہ دن بھی دور نہیں جب ہم سمندر کی اُس نچلی سطح پر تیر رہے ہوں گے جہاں جیمز کیمرون ٹائٹینک کی تلاشی لینے پہنچا تھا!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوجاہت مسعودکا کالم:پاکستان کا انتخاب: امریکا یا چین؟
Next Article مظہر عباس کا کالم:لاوارث شہر کا ’میئر‘ کون
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026

ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان

نومبر 24, 2026

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.