Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:پاکستان ، سن 47 ٫میں کیا ہورہا تھا؟
لکھاری

یاسر پیرزادہ کامکمل کالم:پاکستان ، سن 47 ٫میں کیا ہورہا تھا؟

ایڈیٹرجنوری 22, 20234 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کچھ دن پہلے مجھے ایک صاحب نے فون کیا، ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے، انہوں نے کوئی کتاب لکھی تھی اور وہ مجھے ارسال کرنا چاہتےتھے، یہ بات میرے لیے کوئی نہیں تھی سو میں نے انہیں پتا دے دیا ، چند دن بعد مجھے اُن کی کتاب مل گئی ۔اتفاق سے اسی دن مزید پانچ کتابیں بھی موصول ہوئیں، یار لوگ ازراہ محبت کتاب لکھ کر خاکسار کوبھجوا دیتے ہیں، اُن کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اُس پر تبصرہ کردوں لیکن خاکسار اِس معاملے میں خاصا بدلحاظ ہے۔ میں پہلے کتاب کو سونگھتا ہوں اگر خوشبو اچھی لگے تو چکھتا ہوں ورنہ بند کرکے رکھ دیتا ہوں۔گھرکی چھوٹی سے لائبریری میں ایسی کتابوں کے لیے ایک علیحدہ گوشہ ہے جس کا نام میں نے ’گوشہ ناکارہ کتب‘ رکھ چھوڑا ہے،جو پانچ کتابیں مجھے موصول ہوئیں وہ اسی گوشے کی زینت بنیں۔بہت کم کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو پڑھنے پر مجبور کرتی ہیں اور اُن میں سے بھی کوئی ایک آدھ کتاب ایسی نکلتی ہے جس پر تبصرہ کرنے پر دل آمادہ ہوتا ہے۔ جن ریٹارئرڈ سرکاری افسر کی میں بات کر رہا ہوں ، اُن کا نام محمد سعیدہے ، میں زندگی میں اُن سے کبھی نہیں ملا، جو فون انہوں نے کیا وہ اُن کامجھے پہلا اور تا دمِ تحریر آخری فون تھا،میں انہیں بالکل نہیں جانتا مگر جو کتاب انہوں نے مرتب کی ہے وہ ایسی ہے کہ جس نے پہلے صفحے سے ہی مجھے جکڑ لیا۔ کتاب کا نام ہے ’پاکستان ‘ اور اِس میں یکم اگست 1947 سے لے کر 31 دسمبر 1947 تک پاکستانی اخبارات سے حیرت انگیز ، ناقابل یقین اور چونکا دینے والی خبروں کا انتخاب ہے۔خوبصورتی اِس کی یہ ہے کہ مولف نے نہایت عرق ریزی سے اُس زمانے میں شائع ہونے والے پاکستانی اخبارات کی سُرخیاں، مدیر کے نام خطوط اور اشتہارات، بلا تبصرہ ایک جگہ اکٹھے کردیئے ہیں ۔جن اخبارات سےمولف نے استفادہ کیا ہے اُن میں پاکستان ٹائمزلاہور، ڈیلی گزٹ کراچی،سول اینڈ ملٹری گزٹ لاہوراور ڈیلی ڈان کراچی شامل ہیں ۔بدقسمتی سے نیشنل آرکائیو میں 1947 کا کوئی اردو روزنامہ اخبار موجود نہیں ۔اِس کتاب کو پڑھنے سے پتا چلتا ہے کہ جس وقت پاکستان معرض وجود میں آرہا تھا اُس وقت ملک میں کس قسم کا ماحول تھا، فسادات کی نوعیت کیا تھا، پاکستان کی کٹی پھٹی ریاست کس حال میں تھی، کیا اُس برے حال میں بھی حکومت پاکستان نے کفایت شعاری اپنائی جبکہ قائد اعظم زندہ تھے اور گورنر جنرل تھے،کیا پاکستان کو سیکولر ریاست بنائے جانے کے بیانات دیےجاتے تھے ،اخبارات میں اشتہارات کس نوعیت کے شائع ہوتے تھے ، سونے اور جائیداد کی قیمتیں کیا تھیں، رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات کیا اِس وضاحت کے ساتھ لکھے جاتے تھے کہ یہ سنّیوں کے ہیں یا شعیوں کے! چند نمونے کی خبریں اور اشتہارات دیکھیں:
پنجاب کے سابق وزیرمیجر عاشق حسین کو چوبرجی لاہور کے قریب اشارے کے باوجود نہ رکنے پر کانسٹیبل نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے فُٹ کانسٹیبل غلام حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔
لاہور میں امن عامہ کی صورتحال خاصی بہتر۔آگ لگانے کے صرف تین واقعات ہوئے۔
آج کراچی میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک سو آٹھ روپے گیارہ آنے پہ بند ہوا۔
تین ہزار تین سو مربع گز پر تعمیر شدہ بلڈنگ بندر روڈ کراچی پہ برائے فروخت ،وہمت صرف پچانوے ہزار روپے۔
کلکتہ میں ایک برٹش انڈسٹریل فرم کو سینئیر اسسٹنٹس کی ضرورت ہے ، صرف مسلم امیدوار رابطہ کریں۔
لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 31 درجے ریکارڈ کیا گیا۔
حکومت پاکستان کے عملے کےلیے مختص عمارتوں میں بجلی اور روشنی کے انتظامات کے لیے چار لاکھ روپے مخصوص کیے گئے ہیں ۔تین لاکھ روپوں کے ایرانی قالینوں کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے جو وزرا کے بنگلوں اور سیکریٹریوں کے دفاتر میں بچھائے جائیں گے۔(واضح رہے کہ سونا اُس وقت 108 روپے تولہ تھا، اُس حساب سے سات لاکھ روپے آج کے ایک ارب سے زیادہ بنتےہیں، ویسے ہمیں مطالعہ پاکستان میں پڑھایا گیا تھا کہ افسران کے پاس کاغذ پنسل بھی نہیں ہوتی تھی)۔
ویسٹ بنگال (انڈیا) حکومت سے کہا ہے کہ وہ یوم آزادی پر اپنا پرچم لہرائیں گے ۔تاہم چراغاں کا اہتمام نہیں ہوگا کیونکہ بنگال کی تقسیم سے آدھی بنگالی قوم دکھی ہے۔
ایک نرس کی ضرورت ہے ،کوالیفائیڈ یا نان کوالیفائیڈ، رابطہ کریں۔تنخواہ 70 روپے ماہوار۔
کراچی کلفٹن پر چار لاکھ روپوں کی لاگت سے ایک acquarium (مچھلی گھر) تعمیر کیا جائے گا جو اپریل 1948 تک مکمل ہوجائے گا۔(کٹی پھٹی نوزائدہ ریاست کی ترجیحات)۔
کراچی میں روزانہ تھیٹر دیکھیں۔’سلطانہ ڈاکو‘ اور ’آنکھ کا نشہ‘۔
مدیر کے نام خط: جناب والا! مغربی پنجاب کے دارالحکومت کے لیے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بارے میں تجاویز سامنے آرہی ہیں ۔ میں نے بھی اِس معاملے پر بہت غور کیا ہے اور اِس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ موزوں ترین شہر لائل پور ہے جسے پنجاب کا دارالحکومت بنادیا جائے۔(نذیر احمد، انسپکٹر سینٹرل ایکسائز، جھنگ)۔
قیام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کراچی میں 15 اگست کو بیس ہزار لوگوں کے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اِس کا فیصلہ ایک سب کمیٹی نے کیا جس کی صدارت مسٹر جمشید نسروان جی نے کی۔
آج نئی دہلی جنرل ہیڈکوارٹر ز میں انڈین آرمی کی طرف سے پاکستان آرمی کے لیے الوداعی تقریب ہوئی ۔(اس تقریب کا احوال پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے ، دونوں ممالک کی افواج نے جس بھائی چارے کا اظہار اِس تقریب میں کیا وہ باتیں آج دیوانے کا خواب معلوم ہوتی ہیں)۔
کے ایل ایم (KLM) کے ذریعے کراچی۔ایمسٹرڈم ۔نیویارک۔صرف 48 گھٹوں میں (روانگی ہر جمعرات)۔
قائد اعظم نے وائسرائے ہند لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے اعزاز میں کراچی میں دیے گئے state dinnerمیں برطانیہ کے بادشاہ کے لیے toast propose کیا۔(مراد یہ کہ جام اٹھاکر بادشاہ کی صحت سلامتی کی دعا کی)۔
پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں وزیر اعظم مسٹر لیاقت علی خان نے ایک قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ محمد علی جناح کو سرکاری کاغذات میں قائد اعظم کے نام سے لکھا اور پکارا جائے ۔اِس قرارداد پر گرما گرم بحث ہوئی ۔
میں یہ کتاب پڑھتا جا رہا ہوں اور حیرت میں ڈوبتا جا رہا ہوں، میری بہت سی غلط فہمیاں دور ہو رہی ہیں، یہ کتاب پڑھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ ہم کسی اور ہی عہد میں زندہ ہیں ، ماضی کا جو نقشہ ہمارے ذہنوں میں نصابی کتابوں نے بنا رکھا ہے اُس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ اِس کتاب میں قائد اعظم کی 11 اگست کی تقریر کا بھی احوال ہے جس کا ذکر ڈیلی گزٹ کراچی نے کیا اور اُس تقریر کا متن بھی موجود ہے جو قائد اعظم نے ماؤنٹ بیٹن کے اعزا ز میں دیے گئے ڈنر کے موقع پر کی اور اُس میں جارج ششم کی صحت کا ٹوسٹ تجویز کیا۔اخبارات کے مطالعے سے اُس وقت ہونے والے فسادات کا بھی پتاچلتاہے کہ حالات کس قدر خراب اور کنٹرول سے باہر تھے اور یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ کیسے ایک شکستہ حال مملکت شاہ خرچیوں میں مصروف تھی۔یقینا یہ کتاب کوئی پہلی کوشش نہیں ، اِس سے پہلے بھی بہت سے لوگوں نے تاریخ کو یوں مرتب کیا ہے ، اِس ضمن میں سب سے بہترین کام عقیل عباس جعفری نے کیا جنہوں نے ’پاکستان کرانیکلز‘ کے نام سے پچھتر برس کی تاریخ کو گویا کوزے میں بند کردیا ۔ محمد سعید نے اپنی کتاب میں جس طریقے سے صرف خبروں ، مدیران کے نام خطوط اور اشتہارات کو اکٹھا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے ۔ انہیں چاہیے کہ وہ یہ سلسلہ جاری رکھیں اور اِس کتاب کا اگلا حصہ بھی مرتب کریں جو یکم جنوری 1970 سے لے کر 31 دسمبر 1971 پہ محیط ہو تاکہ قوم یہ جان سکے کہ جب ملک ٹوٹ رہا تھا تو ارباب اختیار کیا کر رہے تھے، کاروبارِ زندگی کیسے چل رہا تھا اور عوام کس انداز میں سوچ رہے تھے! میرا بس چلے تواِس قسم کی کتابوں کو پڑھنا لازمی قرار دے دوں تاکہ ہمارے ذہنوں میں اِس ملک کے قیام کا تصور درست ہوسکے ، یہ تصور ٹھیک ہوگا تو ہم آگے بڑھنے کے قابل ہوسکیں گے ورنہ یونہی اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مارتے رہیں گے ۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کاکالم:آٹے سے لے کر پٹواری تک
Next Article برازیل میں پرتشدد مظاہروں کے بعد صدر نے آرمی چیف کوہٹا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.