Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, نومبر 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اسلامی نظام کا ماڈل
لکھاری

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:اسلامی نظام کا ماڈل

ایڈیٹرفروری 23, 20223 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دنیا میں اِس وقت حکمرانی کے پانچ ماڈل ہیں ۔ خالص جمہوریت، ناقص جمہوریت، ملاوٹ شدہ جمہوریت ، آمریت اور بادشاہت۔اسلامی ماڈل اِس وقت کہیں رائج نہیں ۔ آپ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ترکی، ملایشیا، انڈونیشیا، ایران ،عراق یامصر کو اگر اسلامی ماڈل کہنا چاہیں تو کہہ لیں مگر اصل میں یہ مسلم ممالک ہیں ، اسلامی ماڈل یہاں رائج نہیں ۔آمریت اور بادشاہت کوبھی آپ ایک ہی ماڈل کہہ سکتے ہیں مگر اِس میں تھوڑا سا فرق یہ ہے کہ سعودی عرب میں بادشاہت جبکہ مصر میں آمریت قائم ہے۔خالص جمہوریت میں جو ممالک شامل ہیں اُن کی فہرست اگر کسی نے نہیں دیکھی تو اندازے سے بھی بتا سکتا ہے کہ اِس میں ناروے ،سویڈن، نیوزی لینڈ، فِن لینڈ، ڈنمارک، آسٹریلیا، سویٹزر لینڈ اور برطانیہ وغیرہ شامل ہوں گے۔ناقص جمہوریتوں میں امریکہ کا نام ہے جو ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے اطمینان کا باعث ہوگا ،اس کے علاوہ اِس فہرست میں اٹلی، سپین، فرانس ، بھارت اور جنوبی افریقہ جیسے ملک شامل ہیں ۔سب سے دلچسپ فہرست ملاوٹ شدہ جمہوریت والی ہے۔ اِس میں ہم ہیں اور ہمارے ساتھ بنگلہ دیش، نیپال، ترکی اور نائجیریا جیسے ملک ہیں ۔آمریتوں میں چین،لیبیا، شام، شمالی کوریا اور افغانستان کا نام ہے۔بادشاہت والے ماڈل کی مثال دی جا چکی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اسلامی ماڈل والی جمہوریت کسی ملک میں کیوں رائج نہیں ؟ کیا ایسا کوئی ماڈل وجود بھی رکھتا ہے ؟ اور اگر ہے تو اب تک لاگو کیوں نہیں کیا جا سکا؟
اسلامی جمہوریت یا اسلامی طرز حکمرانی پر گزشتہ کئی دہائیوں سے بحث جاری ہے ۔ اِس ضمن میں جو دلائل دیے جاتے ہیں اُن کا خلاصہ یہ ہے کہ ملک میں اللہ کی حاکمیت کو تسلیم کرکے اللہ کے قانون کو رائج کیا جائے ۔ مولانا مودودی نے اپنی کتاب ’اسلام کا نظام حیات‘ میں یہی اصول بیان کیے ہیں مگر ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ایسی اسلامی ریاست میں بالغ رائے دہی کے تحت حکمران منتخب کیے جائیں گے۔ڈاکٹر اسرار احمد خلافت کے نظام کے بہت بڑے داعی تھے مگر وہ بھی امریکہ کے صدارتی نظام کو اسلامی ماڈل کے قریب سمجھتے تھے ، اُن کا کہنا تھا کہ آج کے جدید دور میں اگر خلافت کا کوئی ماڈل اپنایا جا سکتا ہے تو وہ کچھ رد و بدل کے ساتھ امریکی صدارتی نظام کا ماڈل ہے ۔جاوید غامدی صاحب پارلیمانی جمہوریت کے حامی ہیں ، وہ آمریت کے خلاف ہیں اور ایسی فلاحی ریاست کے حق میں ہیں جہاں ہر شخص اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گذار سکے۔ اُن کا ماڈل سکینڈینیوین ممالک سے ملتا جلتا ہے ۔ اِس کے علاوہ بھی بہت سے مسلم مفکرین نے اسلامی ماڈل کے خدو خال پر روشنی ڈالی ہے مگر ظاہر ہے کہ ان سب کا بیان یہاں ممکن نہیں ۔ کچھ بزرجمہر ایسے بھی ہیں جو چاہتے ہیں کہ ملک میں انقلاب برپا کرکے مثالی اسلامی مملکت قائم کر دی جائے ۔ان کے دماغ میں غالباً افغانستا ن کا ماڈل ہے ۔اسی طرح کچھ نیک نیت اصحاب کا خیال ہے کہ جب تک ملک میں صالح لوگ برسر اقتدار نہیں آئیں گے اُس وقت تک آئیڈیل اسلامی مملکت کا تصور محال ہے ۔ اب یہ نیک لوگ کیسے منتخب کیے جائیں گے ، عوام انہیں منتخب کیوں نہیں کرتے اور اگر کرتے ہیں تو پھر یہ نیک لوگ ڈیلیور کیوں نہیں کرتے، یہ وہ سوالات ہیں جن کا تسلی بخش جواب اب تک نہیں دیا جا سکتا ۔
اسلامی نظامی حکومت کا ماڈل خلیفہ یا امیر المومنین کے تصور کے گرد گھومتا ہے ۔اور جب ہم یہ کہتے ہیں تو ہمارے ذہن میں لا محالہ خلفائے راشدین کا وہ سنہری دور ہوتا ہے جو نہ صرف یہ کہ مثالی تھا بلکہ جس کی وجہ سے مسلمانوں نے کئی سو سا ل تک دنیا کی امامت کی۔لیکن خلیفہ کے انتخاب کے طریقہ کار میں اختلاف کے سبب اِس ماڈل کی کوئی جدید شکل سامنے نہیں آ سکی۔ الماوردی وہ پہلا مسلمان مفکر تھا جس نے خلیفہ کی اہلیت اور اُس کی ذمہ داریوں پر مربوط انداز میں تفصیلاً روشنی ڈالی اور ایک طرح سے اسلامی طرز حکمرانی کے خدو خال واضح کیے۔ یہ کام خلفائے راشدین کے دور کے قریباً تین سو سال بعد جا کر ہوا۔ اپنی کتاب ’الاحکام السلطانیہ‘ میں الماوردی نے اپنی سیاسی نظریات تفصیل سے بیان کیے ہیں۔ الماوردی کا کہنا ہے کہ اسلامی مملکت میں امامت کا ادارہ شرعاً ضروری ہے، امام کا انتخاب الیکٹورل کالج کے ذریعے ہوگا جس کےارکان صالح اور اہل مسلمان ہوں گے، اِس کے علاوہ incumbentامام بھی نئے امام کو نامزد کر سکتاہے، اگر امامت کے لیے ایک ہی موزوں امیدوار ہو تو وہ امام بن جاتاہے مگر اس کے لیے بھی انتخاب ضروری ہے ، یعنی الیکٹورل کالج کی حمایت یا بیعت حاصل کرنا امام کے لیے ضروری ہے ۔ اِس امر میں البتہ علما کا اختلاف ہے کہ کتنے افراد کی بیعت سے امام منتخب ہوجاتا ہے اور کیا صرف دارالحکومت میں موجود سرکردہ افراد کی بیعت کافی ہے یا تمام بڑے شہروں میں سے حمایت حاصل کرنا ضروری ہے ۔اسی طرح امام اپنے بعد ایک یا ایک سے زائد امیدواروں کو امامت کے لیے نامزد کر سکتا ہے اور یہ بتانے کی چنداں ضرورت نہیں کہ اسلامی ریاست میں امام صرف مرد ہی ہوگا۔اِس کے علاوہ الماوردی نے امام کی ذمہ داریوں اور اختیارات پر بھی تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ وہ کہتا ہے کہ امام اسلامی اصولوں کے مطابق ریاست کا نظم و نسق چلائے گا اور چونکہ امام قران و حدیث اور فقہ کا ماہر ہوگا لہذا اس سے بہتر اسلامی اصولوں کی تشریح کوئی نہیں کر سکے گا، امام انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرے گا ،ملک میں امن و امان قائم کرنے کا ذمہ دار ہوگا ، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی داد رسی کرے گا، طاقتور افراد کو نکیل ڈالے گا،قران کے ضابطوں کے مطابق معاشرے میں قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے گا، سرحدوں کی حفاظت کرے گا ، زکوٰة اورٹیکس وصولی کا نظام وضع کرے گا ، غربا اور مساکین کو بیت المال سے وظائف جاری کرے گا، ریاستی امور کو چلانے کے لیے پیشہ ور اور دیانت دار افسران کا تقرر کرے گا، ریاست کے مالی امور کی حفاظت کرے گااور خود کو عیش و عشرت یا مذہبی رسومات میں مشغول رکھنے کی بجائےرعایا کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرےگا اور جب وہ اپنی اِن ذمہ داریوں کو احسن طریقے سےانجام دے گا تو پھر عوام کا بھی فرض ہے کہ نہ صرف اُس کی اطاعت کریں بلکہ اسلامی ریاست کے قیام میں اُس کی مدد کریں۔امام کو ہٹانے کے طریقے پر الماوردی کا کہنا ہے کہ امام اگر اخلاقی طور پر حواس باختہ ہو جائے اورشریعت کے احکام کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرے تو وہ امام نہیں رہتا اور اگر وہ جسمانی طور پر معذور ہو جائے تو بھی وہ امامت کے لیے نا اہل ہو جاتا ہے ۔
بنیادی طور پر اِس ماڈل کے تین پہلو ہیں ۔ ایک ،امام کا انتخاب، دوسرا، امام کی ذمہ داریاں اور تیسرا، امام کی مواخذہ۔ دوسرے پہلو پر کوئی زیادہ اختلاف نہیں ، اصل اختلاف انتخاب کے طریقہ کار اور مواخذے پر ہے۔ مثلاً امام کو کیا ضرورت ہے کہ وہ رعایا کو کفر کا حکم دے اور اپنی حکمرانی کو خطرے میں ڈالے ، اسی طرح جسمانی فٹنس کو جواز بنا کر جس طرح مسلمان حکمرانوں نےاپنے بھائیوں اور اقتدار کے ممکنہ امیدواروں کی آنکھیں نکلوائیں اور انہیں بد ترین ایذارسانی کے ذریعے معذور کیا وہ ہماری تاریخ ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ الماوردی اور دیگر مسلم علما نے امام اور اسلامی مملکت کے کام کرنے کے طریقہ کار پر بہت گراں قدر کام کیا مگر عملاً مسلمان حکمرانوں نے اِس ماڈل کو ملوکیت اور پاپائیت میں تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔جدید دنیا میں مسلمانوں کے لیے یہ چیلنچ اور بھی بڑھ جاتا ہے کہ وہ کوئی ایسا ماڈل بنا کر دکھائیں جہاں اسلامی فلاحی مملکت جمہوری اصولوں پر قائم ہو ۔ اِس کے لیے ضروری نہیں کہ ہم پہیہ دوبارہ سے ایجاد کریں،یہ ماڈل دنیا میں رائج ہے ، ہمیں صرف اسے اپنانا ہے اور نہلا دھلا کر اسلامی بناناہے ۔ مصیبت یہ ہے کہ ہم نے پارلیمانی جمہوریت کا ماڈل اپنایا تو ہوا ہے مگر دن رات ہم اس ماڈل پر تبرا کرکے اسے ناکام بنانے کی کوشش بھی کرتے رہتے ہیں ۔ایسے کوئی ماڈل نہیں چل سکتا۔
(گردوپیش کے لیے ارسال کیا گیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک علالت کے بعد انتقال کر گئے
Next Article مظہر عباس کا کالم:جرم و سیاست کا خوفناک ملاپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی

نومبر 25, 2026

ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان

نومبر 24, 2026

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ریاض کی سب سے بلند عمارت پر حوثیوں کا حملہ : 11 افراد زخمی نومبر 25, 2026
  • ریاستی حصار میں ہوں، مجھے لاہور میں وکلا سے خطاب کرنے نہیں دیا گیا: مولانا فضل الرحمان نومبر 24, 2026
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.