Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کورونا کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔۔یاسر پیرزادہ
لکھاری

کورونا کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔۔یاسر پیرزادہ

ایڈیٹرنومبر 18, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آپ میں سے جن لوگوں کا اپنے بارے میں خیال ہے کہ زندگی نے اُن کے ساتھ بہت نا انصافی کی ہے وہ یہ واقعہ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں کہ کیا اُن کے ساتھ ڈاکٹر لی سے بھی زیادہ نا انصافی ہوئی ہے !چین کا ڈاکٹر لی وہ پہلا شخص تھا جس نے دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے آگاہ کیا۔ یہ ڈاکٹر وہان کے اسپتال میں کام کرتا تھا ، دسمبر 2019میں جب وہاں اوپر تلے سات مریض داخل ہوئے جن میں ایک ہی قسم کی علامات تھیں تو اِس ڈاکٹر کا ماتھا ٹھنکا ۔ اُس نے اپنے اپنی ساتھی ڈاکٹروں کے سامنے یہ بات رکھی اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ اسے یہ سارس وائرس کی کوئی شکل لگ رہی ہے۔چار دن بعد ڈاکٹر لی کو’عوامی تحفظ بیورو ‘نے طلب کیا جہاں اسے ایک ’بیان حلفی ‘پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا جس میں لکھا تھا کہ اُس نے جھوٹی افواہیں پھیلائیں ’جس سے نظم اجتماعی کو سخت نقصان پہنچا‘۔بیورو کے افسران نے اسے سخت لہجے میں تنبیہہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم تمہیں متنبہ کر رہے ہیں کہ اگر تم نے اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھی اور اسی لاپرواہی کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہے تو تمہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، بات سمجھ میں آ گئی ؟‘ ڈاکٹر لی نے خاموشی سے سر جھکا دیااور ’جی جناب‘کہہ کر وہاں سے نکل آیا۔یہ 3جنوری 2020کا واقعہ ہے ۔ چینی حکام کی جانب سے ڈاکٹر لی کو جاری کیا گیا یہ خط آج بھی بی بی سی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ 10 جنوری کو خود ڈاکٹر لی کو کورونا کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں اور دو دن بعد اسے اسپتال داخل کر دیا گیا۔20جنوری کو چین نے اِس وبا کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ چینی حکام نے ڈاکٹر لی سے معافی مانگی۔مگر اس وقت تک دیر ہو چکی تھی ۔ٹھیک اٹھارہ دن بعد 7فروری 2020کو تینتیس سالہ ڈاکٹر لی وین لیانگ کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ۔
2020کورونا وائرس کا سال تھا ، اِس ایک سال میں جہاں یہ وائرس دنیا کو لاکھوں اموات دے گیا وہاں انسان کو یہ سبق بھی سکھا گیا کہ اپنی خواہش کے تابع کسی چیز کاانکار یا اقرار کرنے سے حقیقت تبدیل نہیں ہوتی۔ چینی حکام نے ڈاکٹر لی کی سرزنش تو کر دی مگر اُس سے کورونا وائرس کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔اِس پورے سال میں ہم نے کئی سازشی تھیوریاں سنیں ، لوگوں نے کہا کہ بل گیٹس اپنی ویکسین بیچنے کی خاطر یہ وائرس پھیلا رہا ہے ، کسی نے فائیو جی کے کھمبوں کو وائرس پھیلانے کا ذریعہ قرار دیا ، کسی نے وائرس کوامریکہ اور یور پ کا کھیل بتا کر اپنی علمیت کی دھاک بٹھانے کی کوشش کی اور کسی نے تو سرے سے وبا کا ہی انکار کردیا اور اسے فقط میڈیا کاہنگامہ کہہ کر سر جھٹک دیا۔ہم میں سے کچھ ایسے بھی تھے جنہوں سے اِس وائرس کے متعلق عجیب و غریب پیشگوئیاں کیں ، کسی نے اس کے خاتمے کی تاریخ دی تو کسی نے کووڈ کا علاج جڑی بوٹیوں سے بتایا ۔ کوئی پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور نہ ہی کوئی ٹوٹکا کام آیا، کسی سازشی تھیوری کا سراغ ملا اور نہ ہی فائیو جی کے کھمبے اکھاڑ کر کچھ نکلا۔آج ہم سب کو اُس ویکسین کا انتظار ہے جو تیاری کے آخری مراحل میں ہے ، یہ ویکسین پچانوے فیصد تک موثر ہے ،ماہرین کے مطابق اس ویکسین کے استعمال سے اگلے سرما تک دنیا اپنے معمول پر واپس آ جائے گی۔ہمارا کام بس اتنا ہے کہ جب تک یہ ویکسین نہیں آتی اُس وقت تک احتیاط کریںاور اگر خدانخواستہ آپ کو کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو کچھ ایسی باتو ں پر عمل کریں جن سے یہ بیماری بگڑنے نہ پائے۔ یہ باتیں کیا ہیں ؟
پہلی بات یہ ہے کہ بیماری کا انکار نہ کریں ۔ یہ درست ہے کہ ہرکھانسی یا بخار کورونا نہیں ہوتا،آج کل موسم تبدیل ہو رہا ہے جس سے لوگوں کو عام فلو بھی رہا ہے مگر کورونا کی علامات مخصوص ہیں۔جونہی یہ علامات ظاہر ہوں فوراً اِس کا ٹیسٹ کروائیں مگر ساتھ ہی اپنی چھاتی کا ایکسرے اور کچھ خون کے ٹیسٹ بھی کروالیں ،مثلاً سی بی سی ، ای ایس آر، ڈی ڈائمر وغیرہ ، پوری تفصیل آپ کو کسی مستند ڈاکٹر سے مل سکتی ہے،ویسے تو فدوی کے پاس بھی یہ تفصیل موجود ہے مگر فدوی چونکہ ڈاکٹر نہیں اس لیے disclaimer(اعلان دستبرداری)دے دیا ہے۔ فائدہ اِس کا یہ ہوگا کہ کورونا کے ٹیسٹ سے پہلے یہ ٹیسٹ مل جائیں گے اور علاج فوراً شروع ہو سکے گا۔ اِس بیماری میں بروقت تشخیص بے حدضروری ہے ۔ہمارے دلبرجانی ارشد وحید چوہدری کے ساتھ بھی یہی ہوا۔ انہیں کچھ دنوں سے بخار، کھانسی وغیرہ تھی مگر وہ یہی سمجھے کہ عام موسمی بخارہے ، اس میں کئی دن گذر گئے۔جب تک کورونا کا ٹیسٹ کروایا اُس وقت تک بیماری بگڑ چکی تھی ، ارشد کو وینٹی لیٹر پر ڈالا گیا اور پھر وہاںسے یہ ہیرے جیسا صحافی واپس نہیں آیا۔کیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور!
کورونا میں بروقت تشخیص کے دو فائدے ہوتے ہیں ، ایک تو ڈاکٹر آ پ کو اسی سنجیدگی سے لیتے ہیں جس سنجیدگی سے آ پ بیماری کو لیتے ہیں ، اگر ڈاکٹر یہ دیکھے کہ آپ پورے ٹیسٹ لے کر اُس کے پاس آئے ہیں تو اسے علاج میں بھی آسانی ہو جاتی ہے اور دوسرا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اگر ایکسرے یا خون کے نمونوں میں کوئی بڑی خرابی نظر آئے تو پھر جان بچانے والی ادویات ، اینٹی بائیوٹک اور ضروری انجیکشن وغیرہ بر وقت دیے جا سکتے ہیں ۔یہ سب کچھ اسی صورت میں ممکن ہے اگر مریض بیماری کا انکار کرنے کی بجائے حقیقت قبول کرے اور ٹوٹکو ں کی بجائے میڈیکل سائنس کے مطابق علاج کروائے ۔اِس دوران مریض کو اپنا saturationلیول بھی دیکھتے رہنا چاہیے ، آج کل یہ سمارٹ فون سے بھی دیکھا جا سکتا جاتا ہے ، اگر کسی دن یہ مسلسل چوبیس گھنٹوں تک 94سے نیچے رہے تو ایسی صورت میں فوراً اسپتال داخل ہو جانا چاہیے ۔ اِس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ وائرس اب اتنا خطرناک ہو چکا ہے کہ کسی ٹیسٹ میں ظاہر نہیں ہوتالہذا اِس سے پریشان نہ ہوں البتہ یہ ذہن میں رہے کہ جب تک علامات ختم نہ ہوں اور ٹیسٹ منفی نہ آئے مریض کو قرنطینہ سے نہیں نکلنا چاہے یہ مدت اکیس دن سے بڑھ ہی کیوں نہ جائے۔یہ وہ چند باتیں ہیں جن پر عمل کرکے اِس موذی مرض کو بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہے ۔رہ گئی احتیاط تو وہ آج بھی وہی ہے ، ماسک پہنیں ،ہاتھ دھوئیں ، ہجوم اور بھیڑ سے بچیں۔البتہ حواس باختہ نہ ہوں، گھر کی چیزوں کو ، اپنے جوتوں یا کپڑوں کو پاگل پن کی حد تک صاف کرنے کی ضرورت نہیں ۔دل کی میل البتہ صاف کرتے رہیں۔
اِس وبا کے دوران ڈبلیو ایچ او کا کردار قابل رشک نہیں رہا ۔سچی بات تو یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور اِس قسم کے جتنے بھی بین الاقوامی جناتی ادارے ہیں اُن سب کی صلاحیت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اِن اداروں میں احتساب کا ایسا کوئی موثر نظام موجود نہیں جس کی مدد سے اِن اداروں کے نالائق اور سست اہلکاروں کو ذمہ داربنایا جا سکے ۔ڈبلیو ایچ او نے اِس کورونا وائرس کے دوران دو عظیم غلطیاں کیں۔پہلی غلطی ماسک پہننے کی پالیسی کے بارے میں ہوئی ۔شروع میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ ماسک پہننا ضروری نہیں کیونکہ اِس سے دل کو جھوٹی تسلی ملتی ہے اور لوگ ضروری احتیاط کرنے سے چوک جاتے ہیں اور بعد میں یو ٹرن لے کر ماسک پہننے کو ضروری قرار دیا ۔دوسری غلطی تب ہوئی جب ڈبلیو ایچ او کے ایک اہلکار نے کہا کہ کورونا وائرس اُن لوگوں کے ذریعے نہیں پھیلتا جو کووڈ مثبت تو ہوتے ہیں مگر ان میں علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔یہ بیان بھی نالائقی کا عظیم شاہکار تھا جس کی بعد میں ڈبلیو ایچ او کو وضاحت جاری کرنی پڑی۔
ڈاکٹر لی کی کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی ۔یہ کہانی صرف کورونا وائرس کی نہیں بلکہ یہ اُس آمرانہ سوچ کی کہانی ہے جو اختلاف رائے رکھنے والے ہر شخص کو ملک دشمن اور ’نظم اجتماعی میں خلل ‘ ڈالنے کا ذمہ دار سمجھتی ہے ۔چین نے تو ڈاکٹر لی سے معافی مانگ لی، ہم نہ جانے ایک دوسرے سے کب معافی مانگیں گے !
(گردوپیش کے لیے ارسال کیاگیا کالم)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کاتجزیہ۔۔جناب وزیر اعظم! لبیک تحریک کا دھرنا ختم کروانے پر ایک تقریر تو بنتی ہے
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ۔۔’’غداروں ‘‘ کی شکست پر جشن منانے کا موسم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.