Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » میرے پاس تیزاب ہے ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ
لکھاری

میرے پاس تیزاب ہے ۔۔ذرا ہٹ کے/یا سر پیر زادہ

ایڈیٹرمارچ 8, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میرا نام جانو قتال پوری ہے ،میں عورتوں کا بہت بڑافین ہوں ، یعنی اُن کے حقوق کا ۔لیکن جب سے کچھ عورتوں نے’ میرا جسم میری مرضی‘ جیسا لغو اور بیہودہ نعرہ ایجاد کیا ہے میں سخت غصے میں ہوں۔نہ جانے وہ کون لوگ ہیں جنہیں یہ فحش نعرہ پسند ہے ، مجھے تو اِس نعرے کی کوئی کل سیدھی نظر نہیں آتی ،بھلا یہ کیا بات ہوئی کہ میرے جسم پر میری مرضی چلےگی ، یہ تو ایسے ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ میری گاڑ ی ،میری مرضی ، جیسے چاہوں چلاؤں ، جہاں چاہوں پارک کر دوں اور جس میں چاہوں دے ماروں! میں تو نہیں مانتا ایسے فضول نعرے کو، میرے خیال میں عورت کے جسم پر اُس کی مرضی چل ہی نہیں سکتی کیونکہ اگر ایسا ہو تو عورت کبھی اپنے آپ کو بوڑھی نہ ہونے دے ۔اچھو کباڑیے کا بھی یہی خیال ہے ، کل اُس سے جب عورتوں کے حقوق پر بات ہوئی تو وہ چھاتی پھلا کر کہنے لگا کہ میری طرح وہ بھی عورتوں کی آزادی کاسب سے بڑا چمپئن ہے ۔پھر اُس نے مجھے اپنی جوانی کا ایک قصہ سنایا کہ کیسے اسے اپنے محلے کی لڑکی سے عشق ہو گیا تھا ، لڑکی چونکہ بہت حسین تھی اِس لیے اچھو کو لفٹ نہیں کرواتی تھی ، اچھو نے اُس کی بہت منت سماجت کی ، ترلے کیے ، شادی کے پیغامات بھیجے مگر وہ نہیں مانی ، کہتی تھی میری مرضی جس سے چاہوں گی شادی کروں گی ۔ اچھو سے یہ بات برداشت نہیں ہوئی ، بھلا اُس کی غیرت کیسے یہ گوارا کرتی کہ اُس کی محبت کسی اور کی ہو جائے ۔کرنا خدا کا یہ ہوا کہ اُس لڑکی کی بات پکی ہو گئی ، ایک دن وہ گھر سے خریداری کی غرض سے نکلی تو اچھو نے اُس کا راستہ روک لیا اور اپنی سچی محبت کا واسطہ دیا کہ شادی سے انکار کرکے اُس کے ساتھ بھاگ جائے مگر وہ نہیں مانی ، اچھو کو غصہ آگیا ،اُس کے ہاتھ میں تیزاب کی بوتل تھی ،اُس نے بوتل کا ڈھکن کھولا اور لڑکی پر تیزاب الٹ دیا، اُس کا سارا چہرہ جھلس گیا۔اپنی محبت پر تیزاب پھینکنے کا اچھو کو آج بھی افسوس ہے مگر پچھتاوا نہیں کیونکہ اس کے بعد لڑکی کی شادی ختم ہو گئی اور وہ اب تک کنواری ہے۔اچھو کہتا ہے کہ اگر وہ میری نہیں بن سکی تو کسی اور کی بھی نہیں بنی ،سچی محبت کا یہی تقاضا تھا۔میری محبت میر ی مرضی ۔ اچھو آج کل ٹی وی ڈرامہ لکھ رہا ہے جس کا نام ہے ’’میرے پاس تیزاب ہے ۔‘‘
اچھو کباڑیے کے علاوہ میرا دوست نسیم گینڈا بھی حقوق نسواں کا ہامی ہے ،اس سے ملاقات ہوئی تو کہنے لگا کہ پورے ملک میں feminismکا مجھ سے بڑا حمایتی کوئی نہیں ،میں تو عورتوں کو ہر قسم کی آزادی دینے قائل ہوں بشرطیکہ وہ اپنی حیا برقرار رکھیں اور بے وفائی نہ کریں ، رہی بات اِس نعرے کی تو یہ نہایت ہی فحش اور بیہود ہ نعر ہ ہے جس کا مطلب سوائے اِس کے اور کچھ نہیں کہ جس کے ساتھ مرضی ہو گی اُسی کے ساتھ ملوں گی ۔ اخ تھو۔چلو آج تمہیں ایک مزے کا قصہ سناؤں ، میری فیکٹری میں ایک لڑکی کام کرتی تھی ، ہو گی کوئی اٹھارہ انیس سال کی، ایک دن مجھے پتا چلاکہ اُس نے کیشئر سے کچھ پیسے ادھار مانگے ہیں، کیشئر نے کریدا تو معلوم ہوا کہ چند ماہ پہلے اُس نے کسی لڑکے سے نکاح کیا تھا جو اب اسے چھوڑ کر چلا گیا ہے ، لڑکی اب حاملہ ہے اور اپنا ابارشن کروانا چاہتی ہے ۔میں نے لڑکی کو آفس میں بلوایا ، اُس وقت میں ڈرنک کر رہا تھا ،تمہیں تو پتا ہے کبھی کبھار دن میں بھی پی لیتا ہوں،لڑکی اچھی خاصی قبول صورت تھی ،میں نےاسے کہا کہ جتنے پیسے چاہیئں کیشئر سے مانگ لینا مل جائیں گے ،بہت پریشان تھی بیچاری سو اس کے حواس بحال کرنےکے لیےمیں نے ڈرنک بھی آفر کر دی ،وہ نہ جانے کیا سمجھ بیٹھی کہ فوراً کمرےسے نکل کر بھاگ گئی اور آج تک اپنی تنخواہ لینے بھی فیکٹری واپس نہیں آئی ۔اب بند ہ ایسی لڑکیوں سے پوچھے کہ اپنے جسم پر مرضی چلانے کا نتیجہ تو تم نے بھگت لیا، ذراہماری مرضی کے مطابق بھی چل کر دیکھ لیتی شاید کوئی بھلا ہو جاتا۔
میرے تمام دوستوں میں شوکا گرینیڈ سب سے زیادہ لبرل اور پروگریسو ہے مگر وہ بھی اِس نعرے کے خلاف ہے ۔شوکے گرینیڈ کو آپ کوئی عام بندہ نہ سمجھیں ، میرا یہ دوست انجینئر ہے اور باہر کے ممالک میں ملازمت کرتا رہا ہے ، اسے سب معلوم ہے کہ کیسے مغرب میں عورت کو سرمایہ دارانہ نظام میں ایک کھلونا بنا دیا گیا ہے ، وہ اِس موم بتی مافیا کو خوب کھری کھری سناتا ہے ، اس کا کہنا ہے کہ امریکہ جیسے ملک میں بھی ہر سال سینکڑوں عورتوں کو اُن کے بوائے فرینڈ یا شوہر ’غیرت ‘ کے نام پر قتل کر دیتے ہیں جبکہ یہاں کوئی با غیرت باپ یا بھائی یہ نیک کام کرے تو دو ٹکے کے لبرل چیخ چیخ کر آسمان سر پر اٹھا لیتے ہیں ۔چند دن پہلے کسی نے ٹویٹر پر اِس فحش نعرے کی حمایت کی تو شوکا گرینیڈ پنجے جھاڑ کر اُس کے پیچھے پڑ گیا اورجواب میں ٹویٹ کی کیا تم اپنی ماں بہن کو یہ نعرہ پلے کارڈ پر لکھ کر عورت مارچ میں جانے کی اجازت دو گے؟اِس کے رد عمل میں اُس کاٹھے لبرل نے کہا کہ مسٹر شوکے آپ کی دلیل کمزور ہے ،اِس دلیل میں سقم یہ ہے کہ آپ نے فرض کر لیا ہے کہ عورتیں اپنے اچھے برے کا فیصلہ نہیں کر سکتیں سو ہم نے بتانا ہے کہ انہیں کیسے اور کیا کرنا چاہیے ،اسی لیے آپ نے کہا کہ کیا میں اپنی ماں بہن کو اجازت دوں گا جبکہ میرایہ ماننا ہے کہ بالغ مرد کی طرح بالغ عورت بھی اپنے فیصلے میں آزاد اور خود مختار ہے ، اگر میں اپنے با پ اور بھائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تو یہی اصول ماں بہن کے معاملے میں بھی لاگو ہوگا۔شوکے گرینیڈ نے یہ ٹویٹ پڑھ کر اُس شخص کی کھوکھلی دانشوری پر قہقہہ لگایا اور اسے تین چار ایسی گالیوں سے نوازا جو شوکے کی اپنی تخلیق کردہ ہیں اور جن کا ڈسا ہوا پانی نہیں مانگتا، ظاہر کہ کاٹھے لبرل کو جان چھڑاتے ہی بنی ، دُم دبا کر بھاگ گیا ۔
اچھو کباڑیے ، نسیم گینڈے اور شوکے گرینیڈ کی طرح میں ،جانو قتال پوری،بھی عورتوں کے معاملے میں بہت آزاد خیال ہوں یعنی مجھے آزاد عورتیں پسند ہیں ، مصیبت مگر یہ ہےکہ یہ آزاد عورتیں دن بدن کچھ زیادہ ہی آزاد ہوتی جا رہی ہیں ،یہ فحش لباس پہنتی ہیں ،سگریٹ کے سوٹے لگا تی ہیں اور عورت کے حقوق کے نام پر مارچ کرکے عریانی کا پرچار کر تی ہیں ۔پچھلے سال کسی نے مجھے بتایا تھا کہ عورت مارچ میں ایسی لڑکیاں آتی ہیں جنہوں نے سلیولیس شرٹ اور تنگ جینز پہنی ہوتی ہے ، میں بھی مارچ میں گیا تھا تاکہ یہ بے حیائی اپنی آنکھوں سے دیکھ کر تصویریں لےلوں اور پھر اُن لوگوں کے منہ پر ماروں جو اِس نام نہاد مارچ کی حمایت کرتے ہیں مگر شاید مجھے پہنچنے میں کچھ دیر ہو گئی ، ایسی تمام عورتیں اُس وقت تک کہیں غائب ہو چکی تھیں ۔اِس دفعہ تو خیر مجھے یقین ہے کہ بات سلیولیس شرٹ سے آگے نکل جائے گی کیونکہ اب تو اِن عورتوں نے میرا جسم میری مرضی جیسے اخلاق باختہ نعرے لگانے ہیں ،اِس مرتبہ میں کوشش کروں گاکہ مارچ میں سب سے پہلےپہنچ جاؤں تاکہ اِن عورتوں کو براہ راست دیکھ سکوں ، ٹی وی پر صحیح نظر نہیں آتا۔خیر جو بھی ہو مجھے تو بس اِس بات کا افسوس ہے کہ اِن عورتوں اور بیہودہ نعروں نے نئی نسل کے ذہنوں کو اِس قدر آلود ہ کر دیا ہے کہ میری بھانجی کہتی ہے کہ ماموں اگر میرے جسم پر کسی اور کی مرضی ہوگی تو و ہ تو ریپ کہلائے گا نا! اب بندہ کیا جواب دے ایسی خرافات کا؟
( گردوپیش کے لئے ارسال کیا گیا کالم )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعورت، تعلیم، طاقت اور آزادی۔۔ڈاکٹر صغرا صدف
Next Article تعزیتوں کا موسم۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.