Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
  • مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
  • کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
  • اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
  • کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
  • مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » محبوب کو عزت دیں: ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ
لکھاری

محبوب کو عزت دیں: ذرا ہٹ کے / یاسر پیرزادہ

ایڈیٹرفروری 15, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
valentine blast and laore girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ویلنٹائن ڈے کے موقع پرایک نوجوان اپنی محبوبہ کے لیے سونے کا کڑا خریدنے جیولر کے پاس گیا ، سنار نے پوچھا کیا اِس پر آپ اپنی گرل فرینڈ کا نام کھدونا پسند کریں گے ، نوجوان نے ایک لمحے کے لیے سوچا پھر بولا کہ نہیں آ پ اِس پر لکھ دیں’ فقط تمہارے لیے جسے میں سچا پیار کرتا ہوں ‘۔ سنار یہ سن کر بے حد متاثر ہوا ’’صاحب ،یہ تو واقعی بہت رومانوی بات ہوئی ۔‘‘نوجوان نےمسکرا تے ہوئے جواب دیا ’’اصل میں یہ رومانس کم اور حقیقت پسندی زیادہ ہے ، کل کو اگر میرا بریک اپ ہو گیا تو میں یہ کڑا کسی دوسر ی لڑکی کو دے سکوں گا!‘‘
ویسے تو میں بھی اچھا خاصا حقیقت پسند ہوں مگر اِس نوجوان کی بات سُن کر تو میری آنکھوں میں بھی آنسو آ گئے ،ایسےنوجوان ہیرے ہوتے ہیں ،اِن کی قدر کی جانی چاہیے ۔ مگرحقیقت پسندہونا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ بعض اوقات ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں حقیقت پسندی اور رومانیت دونوں یوں ’ایکسپوز ‘ہو جاتی ہیں جیسے راج کپور کی فلموں میں نو دریافت شدہ ہیروئین ہوا کرتی تھی!فرض کریں اگر کسی عورت کو کہا جائے کہ وہ ایک ملین ڈالر اور اپنے محبوب میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلے تو وہ عورت کس کا انتخاب کرے گی!جواب دینے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ ایک ملین ڈالر وہ رقم ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اگر پاس اتنے پیسے ہوں تو پھر آپ چاہے دنیا کے کسی بھی ملک میں ہوں آپ کو امیر آدمی سمجھا جائے گا۔ویسے تو دولت کی کوئی حد نہیں مگر ایک ملین ڈالر سے پُر آسائش زندگی گذاری جا سکتی ہے بشرطیکہ آپ یہ پیسے اپنے سالے کوکسی کاروبار کے لیے ادھار نہ دے دیں۔مدعے پر واپس آتے ہیں ، ایک ملین ڈالر اور محبوب کے درمیان انتخاب کرناہو تو عورت کیا کرے گی ؟میں نے یہ سوال اپنے مرد دوستو ں کے سامنے رکھا تو اُن میں سے زیادہ تر کا خیال تھا کہ عورت ملین ڈالر رکھ لے گی اور محبوب کو چھوڑ دے گی کیونکہ محبوب نیا بھی مل جاتا ہے ،ملین ڈالر روز روز نہیں ملتے !اب ظاہر ہے کہ یہ خالصتاً مردانہ جواب تھا جو کسی feministکو تو بالکل پسند نہیں آ سکتا۔
لیکن ایک دوست نے خاصا دانشماندانہ جواب دیا، اُس کا کہنا تھا کہ جب آپ یہ سوال کسی عورت کے سامنے رکھیں گے تو اُس کا مطلب ہوگا کہ عورت کے ذہن میں اپنے محبوب کی تصویر موجود ہے اورحقیقت میں بھی وہ محبوب اس کی دسترس میں ہے ، سو ایسی عورت کبھی اپنے محبوب کے عوض ملین ڈالر کا سودا نہیں کرے گی ،لیکن وہ عورت جس کا فی الحال کوئی محبوب نہیں ،وہ شاید ملین ڈالر والی پیشکش قبول کر لے ۔ایک خاتون کولیگ نےبھی دلچسپ جواب دیا،اُس نے کہا کہ میں دنیا کو اپنے محبوب کے بارے میں نہیں بتاؤں گی ،چُپ کرکے ملین ڈالر وصول کر لوں گی اور وہ پیسے اپنے دلبرجانی کے قدموں میں ڈھیر کردوں گی۔میں نے اِس کی وجہ پوچھی تو ہنس کے کہنے لگی کیونکہ وہ شخص پہلے سے ہی کسی اور عورت کا محبوب ہے !
ویسے اِس سوال کی مزید کچھ صورتیں بھی ہو سکتی ہیں ، مثلاً اگر ایک عورت اپنے محبوب کے ساتھ تو ہو مگر اُس کا محبوب کسی وجہ سے کنگال ہو جائے تو کیا ایسی صورت میں وہ عورت اپنےمحبوب کو مشکل سے نکالنے کے لیے ملین ڈالر وصول کرکے محبوب کی جھولی میں ڈال دے گی اور خود محبوب سے دستبردار ہوجائے گی ؟ سچی محبت کرنے والے اِس مسئلے پر اگر روشنی ڈال سکیں تو بہت ہی اچھا ہوگا۔اسی سوال کو ذرا بدل کر دیکھتے ہیں، اگر عورت کا کوئی محبوب نہیں اور وہ ملین ڈالر وصول کر چکی ہے مگر وصول کرنے کے بعد اسے اپنے خوابوں کا شہزادہ مل جاتا ہے تاہم شرط یہ ہے کہ ملین ڈالر واپس کرنے پڑیں گے، ایسے میں وہ کیا کرے گی ؟محبت اور دولت کے درمیان انتخاب یقینا مشکل ہوتا ہے اور بہت سے لو گ شاید محبت کو دولت پر ترجیح دیں مگر اِس کی وجہ یہ نہیں ہو گی کہ وہ کوئی بہت سچے عاشق ہیں بلکہ اِس کی وجہ یہ ہوگی کہ انہیں سچ مچ کے ملین ڈالر نہیں ملنے اور انہیں پتا ہے کہ یہ بات محض مفروضے کی حد تک ہے ۔اگر کسی کے سامنے حقیقت میں ملین ڈالر رکھ دیے جائیں اور ساتھ میں اس کے محبوب کو کھڑا کر کے کہا جائے کہ اِن دونوں میں کسی ایک کا انتخاب کر لوتو اُس وقت عشق حقیقی کا بھاؤ معلوم پڑے گا۔یہ سوال میں نے کچھ مردوں کے آگے رکھا تو انہوں نے نہایت بے شرمی سے کہا کہ وہ ایک ملین ڈالرو صول کرکے محبوب کی تلاش میں لاس ویگاس کے لیے نکل کھڑ ے ہوں گے ۔ ایک مرد عاقل نے البتہ قدرے بہتر جواب دیا اور کہا کہ میں یہ ڈیل لینے کی بجائے کوئی ایسا محبوب تلاش کروں گا جس کے پاس بے شک نصف ملین ڈالر ہی ہوں ، لالچ بری بلا ہے !
میرا بھی یہی خیال ہے کہ اِس قسم کی ڈیل جس میں ملین ڈالر کے عوض محبوب چھوڑنے کی پیشکش ہو بظاہر تو خاصی حقیقت پسندانہ لگتی ہے مگر ایسی ڈیل کرکے عورت ہو یا مرد اپنی محبت کا سودا کر بیٹھتا ہے ۔ ویسے بھی ہم تو وہ لوگ ہیں جنہیں کوئی ڈیل راس نہیں آتی ،کچھ بھی کر لیں گھاٹے میں ہی رہتے ہیں ، تو پھر کیوں نہ اپنے محبوب کے ساتھ رہیں، بغیرکسی ڈیل کے ،آج ویلنٹائن ڈے ہے اُس کا بھی یہی تقاضا ہے ، ووٹ کو تو عزت دے نہیں سکے، محبوب کو ہی عزت دے دیں!

( گردو پیش کے لئے ارسال کیا گیاکالم )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحبت ایک دن کی بات ہے یا عمر بھر کی ہے؟ رضی الدین رضی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : وزیر اعظم کس کس غدار کو پکڑیں گے ؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

ستمبر 21, 2026

الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم

ستمبر 21, 2026

اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی

ستمبر 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم ستمبر 21, 2026
  • الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 21, 2026
  • اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی ستمبر 20, 2026
  • ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم ستمبر 20, 2026
  • پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم ستمبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.