Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : میں اور ڈینگی کے مزے
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : میں اور ڈینگی کے مزے

ایڈیٹراکتوبر 24, 20211 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پرسوں شام سے میں بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوں۔ سرخ اور سفید جسیمے ٹوٹنے کے مسلسل عمل کے سبب ٹمپریچر کم زیادہ تو ہو رہا ہے مگر جا نہیں رہا۔
پہلے میں نے سوچا کہ اس ڈینگی کا الزام سرکاری نااہلی پر لگا دوں لیکن پھر سوچا کہ کیا فائدہ۔
ڈینگی بھی موجودہ حکومت کو دیگر تین لاکھ مسائل کی طرح پچھلی حکومتوں سے ورثے میں ملا ہے اور جو شے ورثے میں ملی اسے ختم نہیں کیا جاتا بلکہ سینت سینت کے رکھا جاتا ہے۔
’ایک سالا مچھر آدمی کو ہیجڑہ بنا دیتا ہے۔۔۔‘ یہ نانا پاٹیکر کا مشہور فلمی جملہ ہے۔ لہذا اسے لے کر سیاسی درستگی ( پولٹیکل کریکٹ نیس) کے بہانے میرے پیچھے نہ پڑا جائے تو آپ کی بہت مہربانی۔
حالانکہ ڈینگی کے دوران اینٹی بائیوٹک دوائیں نہیں دی جا سکتیں۔ صرف درد رفع کرنے والی گولیاں (پین کلرز) ہی استعمال ہو سکتی ہیں مگر احباب نے اس کا بھی توڑ نکال رکھا ہے۔ ڈینگی کے ساتھ ہی ہمدردی کی پیکیجنگ میں بند پر خلوص مشورے بھی برسنا شروع ہو جاتے ہیں۔
میاں پپیتا کھاؤ اور پپیتے کے پتوں کا جوشاندہ بنا کر پیو، فلاں جھاڑی گھر میں رکھو اس سے ڈینگی گھر سے دور رہے گا، اس اس اسم کا ورد کرو، دودن ورد کر لیا تو پلیٹلیٹس برق رفتاری سے بڑھنے لگیں گے۔ جوشاندے کا ساشے لے کر اسے تین جوش دو اور پھر اس میں ذرا سی ہینگ چھڑک دو اور ململ سے چھان کر پی جاؤ، بس پھر اس کے کرشمے دیکھو۔
جب پوچھو کہ بھائی آپ نے بھی اس میں سے کوئی ٹوٹکا کبھی استعمال کیا ہے تو اکثر احباب خفا ہو کر کہتے ہیں ’یعنی آپ چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی ڈینگی ہو جائے۔‘ اس کے بعد مریض مجرم اور عیادتی جج لگنے لگتا ہے۔
چونکہ ڈینگی کے سبب ہونے والی ٹوٹ پھوٹ جسم کو کمزور کر دیتی ہے۔ یہ کمزوری کچھ عرصے بعد مزیدار لگنے لگتی ہے۔ جسم ایک مستقل خواب ناکی کی کیفیت میں رہتا ہے۔ بار بار نیند آتی ہے اور بار بار آنکھ کھل جاتی ہے۔نیند کے مختصر مختصر دورانیوں میں اچھے اچھے خواب بھی آتے ہیں۔ ایسے اچھے اچھے خواب جن کی میڈیا سے تصدیق نہ کی جائے تو اور اچھا ہے۔
مثلاً پچھلے ڈھائی دن میں میرے غنودہ خوابوں کے مطابق آئی ایس آئی کے نئے سربراہ کا نوٹیفکیشن ایوانِ وزیرِ اعظم سے جاری ہو چکا ہے۔ عمران خان نے پورا ایک دن بغیر کوئی رائے یا بیان دیے گزارا۔ شہباز گل نے قسم کھائی کہ آئندہ وہ اپنے کسی بیان میں گالی نہیں دیں گے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہد کیا ہے کہ وہ پاکستان کی تاریخ پر فی البدیہہ گفتگو سے گریز کریں گے۔
امید ہے کہ دو چار دن میں جب ڈینگی کا زور ٹوٹے گا تو میں بھی ہوش و حواس میں آ جاؤں گا۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )‌

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ڈینگی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleورلڈ کپ ٹی 20: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 172 رنز کا ہدف دے دیا
Next Article سید مجاہد علی کا کالم : خالد تھتھال۔۔ شجر سایہ دار تھا جو نہ رہا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

لانگ مارچ کے چرچے ‘ تڑیاں اور ڈینگی۔۔نصرت جاوید

اکتوبر 11, 2019

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.