Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : بارشوں میں گورننس بھی بہہ جاتی ہے
لکھاری

وسعت اللہ خان کا کالم : بارشوں میں گورننس بھی بہہ جاتی ہے

ایڈیٹراگست 1, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہر برس، دو برس بعد آنے والا سیلاب انسانی جانوں اور املاک کے ساتھ ساتھ بااختیاروں کے تن پر برگِ انجیر (فگ لیف) تک نہیں چھوڑتا۔ مگر یہ سخت جان ہر سال مون سون گزرتے ہی نئے کپڑے پہن کے جھٹ سے کھڑے ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین سیلاب میں سکھر بیراج کے دروازوں میں پھنسی پانچ لاشوں کو نکالنے کے لیے تھانے کی حدود کے تعین کی بحث نے بعینہہ اسی موضوع پر نسیم کھرل کی کہانی ’چونتیسواں گیٹ‘ کو حقیقت کا جامہ پہنا کے عمال کا پاجامہ انہی کے کندھے پر رکھ دیا۔
لاہوری بارش کے پانی میں لمبے بوٹ پہن کے اترنے کے لیے مشہور سابق خادم اعلٰی پنجاب حال مقیم اسلام آباد خادمِ اعظم عزت ماآب شہباز شریف کے مطابق لگ بھگ تین سو جانیں اب تک ضائع ہو چکی ہیں اور دس ہزار سے زائد مکانات ڈھ گئے ہیں۔
سب سے زیادہ نقصان سب سے کم آبادی والے بلوچستان میں ہوا ہے۔ وہاں جیسا کیسا تعمیراتی ڈھانچہ بھی شدید زخمی ہے۔چنانچہ وزیرِ اعظم نے جاری تباہ کاری بچشم دیکھنے کے لیے مون سون کے تیسرے ہفتے میں قیمتی وقت نکال کر بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن میں ایک آفت زدہ علاقے کے زیرِ آب زمینی نمونوں کا فضا سے معائنہ کیا۔
وزیرِاعظم نے شمبانی گاؤں کا دورہ کیا اور وہاں متاثرین کے لیے طبی امدادی کیمپ کے قیام اور علاقے میں ایک ویٹرنری ڈاکٹر کی تقرری کا بھی حکم دیا۔یعنی وہ کام جو کبھی اسسٹنٹ کمشنر کی سطح پر ایک معمول کی ذمہ داری سمجھے جاتے تھے اب ان کے احکامات بھی وزیرِ اعظم کو جاری کرنے پڑتے ہیں۔ اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ گورنننس کا معیار کہاں سے کہاں پہنچ گیا ہے۔
جب دو ہزار دس کے سیلابِ عظیم میں تینتیس فیصد پاکستان زیرِ آب آ گیا تو وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے میانوالی کے سیلابی علاقے کا دورہ کیا۔ ایک سکول میں قائم میڈیکل کیمپ میں انھیں سفید بستروں پر لیٹے مریضوں سے ملوایا گیا۔وزیرِ اعظم کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے دل جوئی کے لیے ان مریضوں میں تقسیم کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے کیمپ کے انتظام کی بھی تعریف کی۔ جیسے ہی وزیرِ اعظم ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے جلو میں میڈیکل کیمپ سے رخصت ہوئے مریض بھی بھلے چنگے ہو گئے۔ اپنی اپنی چارپائیاں بغل میں دابیں اور گھروں کو روانہ ہو گئے۔
یعنی جو فن کار نوکر شاہی حاضر سروس وزیرِاعظم کو چونا لگا سکتی ہے وہ عام آدمی کے ساتھ کیا کیا نہیں کرتی ہو گی۔خادمِ اعظم شہباز شریف نے سندھ سے متصل بلوچستانی ضلع جھل مگسی میں چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے بریفنگ بھی لی اور امدادی کاموں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ وہی حکومتِ بلوچستان اور وہی این ڈی ایم اے ہے جس نے لگ بھگ ڈیڑھ ماہ قبل شمالی بلوچستان کے چلغوزہ جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے دو ہفتے کے صلاح مشورے کے بعد ایک حضوصی ایرانی طیارے کی مدد حاصل کی تھی۔ تب تک تیس ہزار ایکڑ رقبے پر لگا چلغوزہ راکھ ہو چکا تھا۔
سندھ میں رواج ہے کہ مون سون کی آمد سے تین چار ماہ پہلے سڑکوں کی مرمت و تعمیر میں تیزی آ جاتی ہے تاکہ رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز تیس جون کے بعد ضائع کی مد میں نہ چلے جائیں۔ٹھیکیدار کو بھی معلوم ہے کہ ریکارڈ میں صرف مرمت اور تعمیر ہی دکھانی ہے چنانچہ وہ اس بات کا بطورِ خاص خیال رکھتا ہے کہ سڑک ایسی بنے جو پہلی بارش میں ہی دھل جائے یا چاند کی سطح میں تبدیل ہو جائے۔ پھر نیا سال، نیا بجٹ اور آنکھوں کا تارہ پرانا ٹھیکیدار۔
نیب یا ایف آئی اے کو کرپشن کے ثبوت تلاش کرنے کے لیے کسی اضافی کھوج کی ضرورت ہی نہیں۔ کوئی بھی سڑک تعمیر کے چند ماہ بعد سلطانی گواہ بننے پر تیار ہے۔
انگریز کے دور سے بچہ بچہ جانتا ہے کہ جنوبی پنجاب میں مون سون ہر سال انسانی جانوں اور املاک کی شکل میں سود مرکب وصول کرنے آتا ہے اور اپنے گزرگاہ میں بنی تجاوزات بھی لے جاتا ہے۔ مگر ہر سال سرکار ایسے اداکاری کرتی ہے گویا پہلی بار یہ مصیبت دیکھی ہو۔
اس وقت راجن پور ڈیرہ غازی خان کی سلیمانی پٹی ہمیشہ کی طرح پہاڑی نالوں کی زد میں ہے۔ مگر لاہور میں گلشن کا سیاسی کاروبار تھمے تو کوئی پنجاب کی اس انتہائی نکڑ کو بھی دیکھے۔خوش انتظامی کا یہ عالم ہے کہ خشک راشن بھی لاہور کی زخیرہ گاہ سے جاری ہو کے آخری مصیبت زدہ تک پہنچانے کی روایت برقرار ہے۔
خیبر پختونخواہ پچھلے نو برس سے ریاستِ مدینہ کا منی ماڈل بتایا جا رہا ہے۔ وہاں مالاکنڈ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک سیلابی زبوں حالی کی کیا شکل ہے۔ اس پر کوئی بھی تبصرہ سوشل میڈیا پر من من بھر کے گالیانہ پتھراؤ کو دعوت دینے جیسا ہے۔پھر بھی یہ کہنے کی جرات کر رہا ہوں کہ صرف حکومت ہی امپورٹڈ نہیں ہوتی مون سون بھی امپورٹڈ ہے۔ دونوں سے پھر ایک ہی طرح نمٹئے۔
اب ہر سال سیلاب آئیں گے اور پہلے سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔ اس پر تمام ماہرینِ ماحولیات متفق ہوتے جا رہے ہیں۔ مگر ان سب کو ملا کے ووٹ کتنے بنتے ہیں؟
نکالا چاہتا ہے کام کیا طعنوں سے تو غالب
ترے بے مہر کہنے سے وہ تجھ پر مہرباں کیوں ہو
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#flood سیلاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیٹرول 3 روپے 5 پیسےلیٹر سستا ، ڈیزل 8 روپے 95 پیسے مہنگا
Next Article ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کالم : ملتان بورڈ ۔۔ فرسٹ ائر اردو کے پرچے کا ایک سوال!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی

جولائی 2, 2026

قدرتی آفات اور طبقاتی سماج : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

ستمبر 21, 2025

دریا ، سیلاب ،قلت آب اور بیجنگ کینال :ڈاکٹر عباس برمانی کاکالم

ستمبر 19, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.