Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اگست 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم
  • ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ
  • جشن آزادی پر سکیورٹی : کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موبائل سروس بند
  • مہاراجہ کی گھوڑیاں اور نئی سیاست :سہیل وڑائچ کا کالم
  • وزیر داخلہ کا بیان اور ہمارا گلا سڑا نظام : مہتاب حیدر تھہیم کا تجزیہ
  • میں واپس آؤں گا : یاسر پیرزادہ کا کالم
  • آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»تُو کہےتو بھونکوں تُو کہے تو کاٹوں! ۔۔ وسعت اللہ خان
لکھاری

تُو کہےتو بھونکوں تُو کہے تو کاٹوں! ۔۔ وسعت اللہ خان

ایڈیٹرفروری 5, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
khadim rizwi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مگر اب آزادی اور انفرادی و اجتماعی حقوق کے نام پر ہم جس دور میں رہ رہے ہیں وہ اپنے جوہر میں غلام سازی و غلام پسندی کا دور ہے۔ کل تک میری جواب دہی کا حق بیوی یا والدین یا عدلیہ کے پاس تھا۔ آج مجھے بطور فرد ہر ہر قدم پر قائم سوالیہ پولیس چوکیوں سے گذر کے وضاحتوں کی پل صراط کا سامنا ہے ۔ خاموشی کا حق بھی جرم بن چکا ہے۔مثلاً محض ایک دو یا تین بار یہ کہہ دینے یا لکھنے سے جاں بخشی نہیں ہو سکتی کہ میں ایک مسلمان گھرانے میں پیدا ہوا اور فلاں فقہ کو مانتا ہوں۔اب مجھ پر لازم ہے کہ سوشل میڈیا کے منبر پر براجمان دارلعلوم فیس بک اور جامعہ ٹویٹریہ کے فاضل ڈیجیٹل علماِ کرام کی تسلی کے لیے ہر کچھ کچھ عرصے بعد اعلان کرتا رہوں کہ میں ختمِ نبوت پر کامل ایمان رکھتا ہوں۔ ایسی کسی بھی اجنبی یا شناسا پوسٹ پر لازماً لائیک کا بٹن دباتا رہوں کہ الحمداللہ میں پکا مسلمان ہوں کیا آپ بھی ہیں؟مگر یہ سب کرنے سے بھی کام نہیں چلے گا۔اب اگر اسلامی جہوریہ پاکستان میں کوئی بھی راہ چلتا شخص، تنظیم ، گروہ یا ٹی وی اینکر آپ سے مطالبہ کرے کہ اس کے روبرو کلمہ پڑھ کے اپنے مشکوک ایمان کی تجدید کریں تو سوائے تعمیل کے کوئی راستہ نہیں۔ ہچکچاہٹ، بحث یا تاخیر کا خمیازہ مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔میرا کام بس اتنا ہے کہ آپ کو انڈین، یہودی یا امریکی ایجنٹ کہہ دوں۔ اب یہ ثابت کرنا میری نہیں آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہ نہیں جو میں کہہ رہا ہوں۔کیا کہا ؟ ہتکِ عزت کا قانون اور دعوی؟ یہاں تو عدالتیں ہی اپنی ہتک کے آگے بند نہیں باندھ پا رہیں تو آپ کی کیا سنیں گی ، سن بھی لیا تو فیصلہ کیا دیں گی ، دے بھی دیا تو عمل کیسے ہوگا۔ چلئے کوئی ایک مثال دے دیں جب پاکستان میں کسی فرد نے کسی شہری کے خلاف ہتک کا مقدمہ ہار کر ہرجانہ بھرا یا سزا بھگتی ہو۔اگر حساس ایجنسیوں کے لوگ ٹکراتے ہیں تو وہ بھی ابتدائی تعریف و توصیف کے بعد حرفِ مدعا زبان پر لے آتے ہیں ۔سر کبھی ہمارے اچھے کاموں کی بھی تعریف کر دیا کریں ، کبھی لکھتے اور بولتے وقت ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں بھی سوچ لیا کریں ، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ خدانخواستہ آپ محبِ وطن نہیں مگر پھر بھی ۔۔۔۔
بات اگر یہاں تک بھی رہتی تو کوئی بات نہ تھی۔اب تو میرے دوست بھی مجھ سے غیر جانبداری کی توقع نہیں رکھتے۔ وہ چاہتے ہیں کہ جو مسائل ان کے دل کے قریب ہیں بس انہی پر انہی کے لہجے میں بات کروں، جو سیاستداں ، بیوروکریٹ ، کارپوریٹ باسز ، سوشل ورکرز ان کی گڈ بک میں ہیں بس انہی کا ڈھنڈورا پیٹوں، جس مسئلے یا فرد کے بارے میں وہ تحقیقی رپورٹ کی توقع رکھتے ہیں بس اسی کے بارے میں انویسٹی گیٹ کروں اور نتائج بھی وہی اخذ کروں جو انہوں نے پہلے سے طے کر رکھے ہیں۔اب میرے دوست ہی طے کرنا چاہتے ہیں کہ مجھے کہاں جانا ہے ، کس سے ملنا ہے ، کیا بات کرنی ہے ، کس کے ساتھ تصویر کھچوانی ہے اور کسے منع کر دینا ہے ۔اور اگر میں ان کی سنی ان سنی کر کے اپنے دل اور دماغ سے کام لینا چاہوں تو پھر ایسے تبصرے سننے کو ملتے ہیں ۔وسعت صاحب آپ بھی بک گئے ، آپ کی فلاں کے ساتھ تصویر دیکھ کر صدمہ ہوا ، آخر آپ نے ایک کرپٹ وزیرِ اعلی سے کانووکیشن میں سند کیسے وصول کر لی ؟ کیا آپ نے بھی پیسے پکڑ لیے ؟ آپ فوج کے ایجنٹ کیوں بن گئے ہیں ، آپ انگریزوں سے کتنے پیسے لے رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔
اگر میں ان سب باتوں کے جواب میں خاموشی اختیار کروں تو پھر تو پکا پکا مجرم “سچا ہے تو بولتا کیوں نہیں ، کیسے جواب دے گا ؟ جواب پلے ہوتا تو دیتا ۔آیا بڑا اصول پسند اور غیر جانبدار صحافی۔ مائی فٹ “۔
اب تو سنی دیول کا یہ ڈائلاگ اکثر یاد آتا رہتا ہے ” پنجرے میں آ کر شیر بھی کتا بن جاتا ہے کاتیا۔ تو کہے تو بھونکوں ، تو کہے تو کاٹوں ۔یہ مجھ سے نہ ہوگا کاتیا”۔( فلم گھاتک )۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآخری منزل : قلم کمان / حامد میر
Next Article محمد خان جونیجو کو ہم یاد نہیں کرتے ۔۔ لیاقت راجپر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں

اگست 12, 2026

نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم

اگست 12, 2026

سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 11, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں اگست 12, 2026
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم اگست 12, 2026
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 11, 2026
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان وقت کی ضرورت ہے؟ پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین کا کالم اگست 11, 2026
  • ’ مجتبیٰ خامنہ ای جسمانی لحاظ سے مکمل صحت مند‘ ہیں: ایرانی صدر کا سات گھنٹے طویل ملاقات کے بعد دعویٰ اگست 11, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.