Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے ۔۔وسعت اللہ خان
لکھاری

وہ تازیانے لگے ہوش سب ٹھکانے لگے ۔۔وسعت اللہ خان

ایڈیٹرجنوری 8, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پہلے چالیس برس پاکستان کے بے نتھے قومی گھوڑے کو اصطبل کے کھونٹے پر باندھنے اور سعادت مند بنانے کی تربیت میں گزر گئے۔ بہت محنت ہوئی اس گھوڑے کو چابک کے اشارے پر چلانے میں۔
کیا اسپِ بے لگام تھا ذرا ذرا سے بہانے رسی تڑاتے، بات بے بات ہنہناتے اگلی ٹانگوں پر کھڑا ہو جاتا۔ سرخ آنکھوں میں ایسا جلال کہ سائیس چوکڑی بھول جائے اور پٹھ پر ہاتھ رکھتے گھبرائے۔
پھر کسی جہاندیدہ گھڑ پال نے مشورہ دیا کہ سبز چارہ کم کرتے چلے جاؤ، روزانہ کی ٹہل کو ہفتہ وار میں بدل دو، دس پندرہ دن میں ایک بار بھوسے میں ہلکی پھلکی افیون بھی ملا دو۔ چابک پیٹھ اور ٹانگوں پر ہر وقت نہ مارو بلکہ کان کے قریب وقفے وقفے سے سڑاک سڑاک کرتے رہو تاکہ جانور کو مسلسل احساس رہے کہ چابک بس اب پڑا کہ جب پڑا۔جانور کے لیے چابک سے زیادہ موثر اس کے پیٹھ اور ٹانگوں پر پڑنے کا ڈر ہوتا ہے۔
یہ سب کرنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ جب تم گھوڑے کو کبھی کبھار سبز چارہ دو گے، یا ٹہلائی کرواؤ گے، یا پیٹھ اور ٹانگوں پر خرخشہ پھیرو گے یا سال چھ مہینے میں ایک بار مالش بھی کر دو گے تو جانور اسے بھی غنیمت سمجھ کے خوش رہے گا اور اسے گمان رہے گا کہ سائیس صرف ظالم ہی نہیں۔ کہنے پر چلتے رہو تو مہربان بھی ہے۔یوں تمہارے جانور کا جسم تو گھوڑے کا ہوگا پر نفسیات گدھے والی ہو جائے گی۔ اس کے بعد بھلے اس کی پیٹھ پر سواری کرو کہ سرکس میں کرتب دکھانے کے لیے استعمال کرو یا مسلسل اصطبل میں رکھو۔ گھوڑا ہر حال میں احسان مند رہے گا۔
وہ قوم جو 30 برس پہلے تک ناک پے مکھی نہیں بیٹھنے دیتی تھی۔ اس کا یہ حال ہوگیا کہ چابک چھوڑ چابک کے سائے سے بھی ڈر جاتی ہے۔جب بھی میرے محلے میں گٹر کا پانی سڑک پر کھڑا ہوجاتا۔ لونڈے یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی ٹائر رکھ کے انھیں آگ لگا دیتے۔ اب اہلِ محلہ اس پر خوش ہونا سیکھ گئے ہیں کہ مہینے دو مہینے بعد ہی سہی کم ازکم گٹر کھل تو گیا، چند دن کے لیے سہی سڑک خشک تو ہوئی۔کیا ٹھاٹ تھے جب اسی قوم نے چینی روپے سے سوا روپے ہو جانے پر ایوب حکومت کی کھٹیا کھڑی کر دی تھی اور آج موٹر سائیکل پر آنے والے دو لڑکے میرے گھر کے سامنے والی بھری مارکیٹ کی بیکری سے پچاس ساٹھ ہزار روپے کیش نہایت اطمینان سے لے گئے۔ ان کے جاتے ہی باقی دکاندار اکٹھے ہو گئے اور لٹنے والے کو دلاسہ دینے لگے۔ اچھا ہے تو نے پیسے دے دئیے، جان سے زیادہ تھوڑی ہیں، بس بھول جا، پرچہ کٹوانے کی ضرورت نہیں اور لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔ اللہ مالک ہے۔
تین دن پہلے کراچی سے تین بلوچ طالبِ علم غائب ہوگئے اور پھر گھر واپس آ گئے۔ کوئی نہیں پوچھ رہا کہ کون کس قانون کے تحت لے گیا، کیوں لے گیا، کیوں چھوڑ دیا۔ ان بچوں کے گھر والوں، اہلِ محلہ سے لے کر میڈیا اور سوشل میڈیا تک سب ان کے اتنی جلد اور زندہ سلامت لوٹ آنے پر خوش ہیں اور مبارک باد دے رہے ہیں اور چھوڑ دینے والوں کے احسان مند ہیں۔دن یوں گزرتا ہے اور شام کو ہم سب ٹی وی دیوتا کی آرتھی اتارتے ہیں اور نیند آنے تک چرنوں میں بیٹھے رہتے ہیں ۔۔۔ٹرمپ خود کو آخر سمجھتا کیا ہے، ہم ایک خودار قوم ہیں جو کبھی اپنی غیرت اور عزت پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بیس کروڑ غیور لوگوں پر مشتمل ایٹمی قوت کے صبر کو آزمایا نہ جائے۔ وغیرہ وغیرہ وغیرہ ضرب بیس کروڑ ۔۔۔
اور دور کسی اصطبل میں کھونٹے سے بندھے گھوڑوں میں سے کوئی ایک اپنا تھوبڑہ گھپ اندھیرے میں دائیں بائیں ہلاتے ہوئے ہلکے سے بھررر کرتا ہے اور پھر چند گھنٹے بعد ایک اور صبح سر پے تن جاتی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسعودی عرب نے ایٹمی پروگرام کا آغازکر دیا: اسرائیل تعاون کرے گا
Next Article عمران خان کی چوتھی شادی ۔۔ عطاء الحق قاسمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.