Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ایسی اپوزیشن اللہ سب کو دے : بات سے بات/ وسعت اللہ خان
لکھاری

ایسی اپوزیشن اللہ سب کو دے : بات سے بات/ وسعت اللہ خان

ایڈیٹراگست 13, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wusat ullah khan columns about pakistan politicsat girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر یہ درست ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ کچھ بھی کرنا پڑے اس بار نواز شریف کی پارٹی کو دوسری مدت کے لیے برسرِاقتدار نہیں آنے دینا اور تحریکِ انصاف کو کسی بھی قیمت پر حکومت سازی کا موقع دینا ہے۔ تو یہ راز سیاسی جماعتوں پر 2014 میں ہی افشا ہو گیا تھا جب اسلام آباد کے ڈی چوک پر طویل دھرنا ہوا اور تھرڈ ایمپائر کی انگلی کا سٹیج سے بار بار تذکرہ ہوا۔شاید اسی لیے اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے اندر نواز شریف کو سخت سست کہتے ہوئے بھی ان کی بھرپور حمایت کی۔ اکثریتی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کا موقف تھا کہ ہم نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچا رہے ہیں۔جب خطرہ بظاہر ٹل گیا تو نواز شریف پھر اپنی کچن کیبینٹ والی پرانی عادت پر اتر آئے۔ وہ چاہتے تو ایوان کے اندر ملنے والی بھرپور حمایت کو اگلے چار برس کے لیے ’سب کو ساتھ لے کر چلو ` کی حکمتِ عملی میں بدل سکتے تھے مگر حسبِ توقع ایسا نہیں ہوا اور نواز شریف نے کنٹینری شب خون کو کوئی اتفاقی حادثہ سمجھ کر ٹال دیا۔نواز شریف چاہتے تو پانامہ سکینڈل کھلنے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے اس سکینڈل کی سماعت کے انکار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مرضی کا تحقیقی کمیشن بنانے میں وقت ضائع کرنے کے بجائے اپوزیشن کی طرف سے ایک پارلیمانی تحقیقاتی کمیٹی کی تجویز کو فوری غیر مشروط تسلیم کر کے معاملے کو ایوان میں ہی نپٹا سکتے تھے۔اس وقت تحریکِ انصاف بھی موڈ میں تھی کہ پانامہ کا شخشخہ پارلیمنٹ کے اندر نمٹا لیا جائے مگر وہ نواز شریف ہی کیا جو درست وقت پر غلط فیصلے نہ کرے۔چنانچہ پھر تحریکِ انصاف اور شیخ رشید وغیرہ پانامہ پیٹیشن بذریعہ اسلام آباد لاک ڈاؤن سپریم کورٹ میں دوبارہ لے گئے اور سپریم کورٹ نے اس بار سماعت سے انکار نہیں کیا۔ اس کے بعد اعلی عدالت سے نیب عدالت تک کا شریفانہ سفر اور جزا و سزا کا ماجرا آپ کے سامنے ہے۔مگر پانامہ تحقیقات کے نتائج سے قطع نظر اپوزیشن کے اس کمیٹمنٹ کا کیا ہوا کہ ہم شریفوں کو نہیں جمہوری نظام کو کسی ماورائے پارلیمان قوت کے شب خون سے بچانا چاہتے ہیں؟جب بلوچستان میں گذشتہ دسمبر میں اچھی خاصی رواں ثنااللہ زہری کی مسلم لیگ نواز مخلوط حکومت کے پاؤں تلے سے کھلم کھلا قالین کھینچا گیا تو کیا اس وقت پیپلز پارٹی کو مہرہ بنتے ہوئے اندازہ نہیں ہوا کہ یہ کھیل اب سینیٹ میں لیگی حکومت کو اکثریت لینے سے روکنے پر نہیں رکے گا۔پیپلز پارٹی نے اس وقت بلوچستان میں جو پراسرار حکمتِ عملی اختیار کی اور پھر سینیٹ کے الیکشن میں جس طرح تحریکِ انصاف سے ہاتھ ملا کر رضا ربانی جیسی شخصیت کو اپنا امیدوار نامزد کرنے سے انکار کر کے کسی بالائے پارلیمان قوت کی مرضی کے مثبت نتائج پیدا کرنے میں جو مدد دی۔ اس کی فارسی آصف زرداری کیا 29 بے نامی اکاؤنٹس کا فیصلہ ہونے کے بعد بتائیں گے؟سینیٹ الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی نے فیصلہ کسی انفرادی غصے کے تحت کیا یا کسی نے کوئی لالی پاپ دکھایا یا کسی نے بلیک میل کر کے استعمال کر لیا؟ کیا وجہ تھی کہ پچھلے پچاس برس میں بالائے جمہوریت قوتوں سے سب سے زیادہ مار کھانے والی جماعت کو یہ سمجھ میں نہ آیا کہ اب کیا کھیل شروع ہے اور اس کا اختتام کیسے ہو گا؟25 جولائی کو انتخابات منعقد کروانے کے الیکشن کمیشن کے اعلان سے بہت پہلے ہی سیاسی اسٹاک ایکسچینج میں خبر پھیل چکی تھی کہ ایک خاص پارٹی کے لیے بھاری تعداد میں سیاسی شیئرز اٹھانے کا کام شروع ہو چکا ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی نواز لیگ ہو کہ پیپلز پارٹی، اے این پی کہ بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں، سب الگ الگ چیخ رہی تھیں کہ انتخابی نتائج کو ایک خاص شکل دینے کے لیے محکمہ زراعت منہ مانگے داموں میں فصل اٹھا رہا ہے اور انکار پر زبردستی بھی کی جا رہی ہے۔کیا وہ وقت نہیں تھا کہ تمام شکوہ کناں عاقل بالغ سیاسی جماعتیں انا، ماضی اور حال ِ بے حال کو بھول بھال کر اپنی اپنی فصل بچانے کے لیے قبل از 25 جولائی وسیع تر انتخابی اتحاد کے بارے میں سوچتیں کہ جس اتحاد کا خیال انھیں 25 کے بعد آیا؟ ایسا کرنے سے کس لالچ، لالی پاپ یا آسمانی مدد کے انتظار نے روکا تھا؟اب جو اتحاد ہوا ہے وہ لڑائی کے بعد یاد آنے والا مُکا ہے۔ یعنی جمہوریت کو ڈی ریل ہونے سے بچانے کے لیے سڑک پر بھی آتے رہیں گے اور ’دھاندلی کی پیداوار‘ اسمبلیوں میں بھی نئی حکومت کو ٹف ٹائم دیتے رہیں گے۔ مگر اسی ’فراڈ الیکشن‘ کی پیداوار صوبائی اسمبلیوں میں قومی اسمبلی سے الگ حکمتِ عملی پر بھی بنا اتحاد کاربند رہیں گے۔تحریکِ انصاف جب اپوزیشن میں تھی تو اس نے بھی یہی تو کیا تھا جو آپ آج کرنا چاہ رہے ہیں۔ اب جبکہ آپ نے آدھا انتخابی بکرا حلال آدھا حرام تسلیم کر ہی لیا ہے تو پھر حکومت بھی چلنے دیں اور بطور تعمیری اپوزیشن بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔ مگر الگ الگ یا یکجا ہو کر؟ یہی سوال آپ کا جمہوری و ذہنی مستقبل طے کرے گا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنشہ کرنے والے گاڑی اور ملک نہیں چلا سکتے ۔۔ مبشر علی زیدی
Next Article چیف جسٹس صاحب ، اک نظر ماتحت عدلیہ کی طرف بھی : صدائے عدل / قیصر عباس صابر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.