فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح واٹس ایپ کے اسٹیٹس فیچر میں صارفین اپنی زندگی کے لمحات کو شیئر کرتے ہیں۔
یہ اسٹیٹس 24 گھنٹے بعد خودکار طور پر غائب ہو جاتے ہیں۔
فروری 2023 میں میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ سروس نے واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے وائس نوٹ پوسٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
اب کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنا کر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے متعدد اہم اور بڑی تبدیلیاں متعارف
پہلے صارفین صرف 30 سیکنڈ دورانیے کا وائس نوٹ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کر سکتے تھے مگر اب اس کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق اب صارفین ایک منٹ طویل واٹس نوٹ کو اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کر سکیں گے۔
صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے اس فیچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاکہ اسٹیٹس میں مواد کو زیادہ بامقصد بنایا جا سکے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کو بہتر بنانے کا مقصد صارفین کو زیادہ قیمتی لمحات دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے، تاکہ یہ کروڑوں صارفین کا ترجیحی پلیٹ فارم بنا رہے۔
فیچر کو کیسے استعمال کریں؟
اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور اپ ڈیٹس ٹیب پر جائیں۔
اسٹیٹس ٹیب پر پینسل آئیکون پر کلک کریں۔
اینڈرائیڈ فون میں یہ آئیکون نیچے دائیں کونے میں ہوگا جبکہ آئی فون میں یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے اوپر نظر آئے گا۔
اس آئیکون پر کلک کرنے کے بعد نئی ونڈو میں نیچے دائیں کونے میں موجود مائیک آئیکون کو دبا کر آڈیو ریکارڈنگ کریں۔
ریکارڈنگ کے بعد اسے پوسٹ کرنے سے قبل پلے بٹن کے ذریعے آپ سن بھی سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ریکارڈنگ پسند نہیں آتی تو ڈیلیٹ بٹن پر کلک کرکے دوبارہ آڈیو ریکارڈ کریں یا پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو سینڈ بٹن پر کلک کر دیں۔
یہ خیال رہے کہ وائس ریکارڈنگ کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ نہ ہو ورنہ وہ اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ نہیں ہوگی۔
(بشکریہ:جیونیوز)
اتوار, ستمبر 6, 2026
تازہ خبریں:
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- صوبوں کی بحث ۔۔ کھودا پہاڑ نکلا چوہا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
- زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
- نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
- بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
- صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
- پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
- پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

