Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, ستمبر 9, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
  • پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
  • صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
  • پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وجاہت مسعود کاکالم:برصغیر میں معیشت کے حالیہ 50 برس (2)
لکھاری

وجاہت مسعود کاکالم:برصغیر میں معیشت کے حالیہ 50 برس (2)

ایڈیٹرنومبر 23, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اردو پڑھنے والوں میں کوئی کم نصیب ہو گا جس نے مشتاق احمد یوسفی کی تصنیف ’آب گم‘ نہ پڑھ رکھی ہو۔ بہتیرے ایسے ہیں جنہیں یہ ’ماورائے صنف‘ کتاب حفظ ہے۔ کہنے کو اردو مزاح کے درجات بلند کئے ہیں، حقیقت میں ایک تہذیب کے داغوں کی بہار مصور کی ہے۔ مزاح اپنے اعلیٰ ترین درجے پر لفظی الٹ پھیر، منظر کے مضحک اور کردار کی ہیت کذائی سے قہقہہ برآمد کرنے کا نام نہیں، بلکہ صورت حال کے کڑھے ہوئے شعور کی مدد سے فرد کے داخلی درد اور معروض کی لایعنیت پر سنجیدہ تبصرے سے ترتیب پاتا ہے۔ ’دھیرج گنج کا پہلا یادگار مشاعرہ‘ اس کتاب کا آخری مضمون ہے۔ آج پاکستان میں دھیرج گنج کا مشاعرہ برپا ہے۔ اس مشاعرے میں مولوی مجن اور حکیم احسان اللہ تسلیم کی نشاندہی کرنا بوجوہ ممکن نہیں، نیز یہ کہ دھیرج گنج کی اس کتھا میں بشارت نامی مظلوم کردار اب ایک نہیں رہا، یہ تعداد 23 کروڑ ہو چکی۔ اصل قضیہ ایک فارسی مصرعے میں بیان ہو سکتا تھا مگر لکھنے والے کی بے بال و پری اس کا بھی نصف ہی بیان کر سکتی ہے، ’مارا چہ ازیں قصہ….‘ ہم اسی موضوع کی طرف لوٹتے ہیں، جسے گزشتہ صحبت میں ادھورا چھوڑ دیا تھا۔ پچاس برس میں پاکستان، بنگلادیش اور بھارت کے کلیدی معاشی اشاریے۔
کسی ملک کی معاشی صورتحال بیان کرنے کے لیے جی ڈی پی کی اصطلاح کلیدی مقام رکھتی ہے۔ ہم عصر دنیا کی معاشی تصویر کچھ اس طرح ہے کہ امریکا کا جی ڈی پی (23 کھرب ڈالر) پہلے نمبر پر ہے، چین 17.73 کھرب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جاپان (پانچ کھرب ڈالر) تیسرے نمبر پر ہے، چوتھے نمبر پر جرمنی (4.22 کھرب ڈالر) ہے اور پانچویں نمبر پر بھارت (3.17 کھرب ڈالر) کا نمبر آتا ہے۔ اب 1972 میں جنوبی ایشیا میں جی ڈی پی پر نظر ڈالتے ہیں۔ پچاس برس پہلے پاکستان کا جی ڈی پی 9.5 ارب ڈالر تھا، بنگلا دیش کا جی ڈی پی 6.25 ارب ڈالر تھا جبکہ بھارت کا جی ڈی پی 71.46 ارب ڈالر تھا۔ آج پاکستان کا جی ڈی پی 346 ارب ڈالر ہے، بنگلا دیش 416 ارب ڈالر پہ ہے اور بھارت 3.17 کھرب ڈالر پر پہنچ چکا ہے۔ آبادی کے حجم سے قطع نظر ترقی کی رفتار جانچنا ہو تو سمجھ لیجئے کہ جی ڈی پی کے لحاظ سے دنیا میں پاکستان 40 ویں اور بنگلادیش 43 ویں درجے پر ہیں۔
کسی ملک کی ترقی جانچنے کے لیے درآمدات اور برآمدات میں تناسب یعنی تجارتی توازن دیکھا جاتا ہے۔ درآمدات سے زیادہ برآمدات کرنے والا ملک خود کفیل شمار ہوتا ہے۔ درآمدات کا حجم پیداواری سرگرمیوں اور لوگوں کی قوت خرید سے بھی تعلق رکھتا ہے چنانچہ کسی ملک کی برآمدات کا حجم زیادہ اہم ہوتا ہے۔ 1972 میں پاکستان کی برآمدات 0.68 ارب ڈالر تھیں یعنی ایک ارب سے بہت کم۔ پچاس برس بعد ہماری برآمدات 34.5 ارب ڈالر ہیں۔ 1972 میں بنگلا دیش کی برآمدات 0.36 ارب تھیں، گویا پاکستان سے نصف۔ اب بنگلا دیش کی برآمدات کا حجم 44.3 ارب ڈالر ہے۔ 1972 میں بھارت کی برآمدات 3 ارب ڈالر تھیں جو آج 670 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر چکی ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش کی برآمدات کل درآمدات کا 70 فیصد اور بھارت کی برآمدات کل درآمدات کا 60 فیصد ہیں جبکہ پاکستان کی برآمدات کل درآمدات کے پچاس فیصد سے کم ہیں۔
غربت کا جائزہ لینے سے پہلے عرض ہے کہ 1970 میں روزانہ ایک ڈالر سے کم کمانے والوں کو عالمی سطح پر غربت کی لکیر سے نیچے گنا جاتا تھا۔ اکیسویں صدی کے آغاز پر عالمی ترقی کے پیش نظر غربت کا معیار 1.9 ڈالر مقرر کیا گیا اور آج روزانہ ساڑھے پانچ ڈالر سے کم کمانے والے افراد غربت کی لکیر سے نیچے گنے جاتے ہیں۔ غربت کے معیار میں اس تبدیلی کے باعث 1972 کے اعداد و شمار اب بے معنی ہیں۔ ساڑھے پانچ ڈالر فی کس روزانہ آمدنی کے اعتبار سے پاکستان میں غریبوں کی شرح 77.6 فیصد اور بنگلا دیش میں 84 فیصد آبادی غربت کی عالمی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہی ہے جبکہ بھارت میں غربت کی شرح 60.5 ہے۔ بھارت کی یہ کارکردگی پاکستان اور بنگلا دیش کے مقابلے میں غیرمعمولی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع کی مدد سے متوسط طبقے کا پھیلاؤہے۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا اتوا ربازار لگانے والی معیشت غریب اور امیر کی خلیج ختم نہیں کر سکتی۔ اب فی کس آمدنی کا اشاریہ بھی دیکھ لیجئے۔ فی کس آمدنی کو جانچنے کے دو پیمانے ہیں۔ایک تو یہ کہ مختلف ممالک میں کرنسی کی شرح تبادلہ کے اعتبار سے فی کس آمدنی کا تعین کیا جائے اور دوسرے یہ کہ ملک میں کل آمدنی کو آبادی پر تقسیم کر دیا جائے۔ اسے معیشت کی اصطلاح میں فی کس آمدنی (Nominal) کہا جاتا ہے۔ کسی ملک کے شہریوں کو فی کس آمدنی کی اسی صورت سے واسطہ پڑتا ہے۔ اس پیمانے پر 1972 میں پاکستان کی فی کس آمدنی 153 ڈالر تھی جو آج 1658 ڈالر ہے۔ 1972 میں بنگلا دیش کی فی کس آمدنی 95 ڈالر تھی جو اب 2734 ڈالر ہو چکی ہے۔ 1972 میں بھارت میں فی کس آمدنی 123ڈالر تھی جو اب 2466 ڈالر ہو چکی ہے۔ بھارت کی آبادی کے مسائل سے قطع نظر 1972 میں سب سے پیچھے بنگلا دیش اب تینوں ممالک میں آگے نکل گیا ہے۔ صرف ایک اشارہ اور دیکھ لیجئے۔ 1953 میں جنوبی کوریا میں فی کس آمدنی 67 ڈالر تھی۔ تب پاکستان میں فی کس آمدنی 97 ڈالر تھی۔ آج جنوبی کوریا میں فی کس آمدنی 34994 ڈالر تک پہنچ چکی۔ گزارش ہے کہ ہمارے ملک نے معیشت کے ہر اشاریے میں ترقی ضرور کی ہے لیکن کیا یہ ترقی دوسرے ممالک میں ترقی کی رفتار سے کوئی نسبت رکھتی ہے؟ ابن انشا نے کہا تھا۔ کیسے اجڑی بستیوں کو آباد کرو گے؟
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کامکمل کالم:بھارت اور بنگلہ دیش میں ایسا کیا ہےجو ہم میں نہیں!
Next Article مظہر عباس کاکالم:’چھڑی سے گھڑی تک‘
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 9, 2026

منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 8, 2026

ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ستمبر 8, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 9, 2026
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 8, 2026
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت ستمبر 8, 2026
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم ستمبر 8, 2026
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘ ستمبر 8, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.